اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے احتیاطی چوکسی پر انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا
Posted On:
18 MAY 2023 2:15PM by PIB Delhi
خام لوہے کی سب سے بڑی پروڈیوسر این ایم ڈی سی نے بدھ کے روز حیدرآباد میں اپنے ہیڈکوارٹر میں احتیاطی چوکسی پر ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر پروین کماری سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری، سینٹرل ویجیلنس کمیشن نے کلیدی خطبہ دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر (پروڈکشن) شری دلیپ کمار موہنتی اور چیف ویجیلنس آفیسر (سی وی او) شری بی کے۔ وشوناتھ بھی موجود تھے۔
احتیاطی چوکسی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر پروین کماری سنگھ نے کہا کہ کسی ادارے کے اہم اصول جوابدہی اور شفافیت ہیں۔ حقیقی حفاظتی نگرانی ، جو اندرونی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بات چیت کے ذریعے بیداری پیدا کر کے حاصل کی جا سکتی ہے، لوگوں اور پروسیسز کو ان کے اعمال (ایکسشنس) کے لیے جوابدہ رکھتی ہے۔ کمپنی کے سینئر ایگزیکٹوز کو تنظیم کے اہداف کو سمجھنے اور اخلاقیات اور سالمیت سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے ساتھیوں اور ماتحتوں کو فعال طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر پروین کماری سنگھ نے یہ بھی کہا کہ گڈ گورننس ایک ایسے ثقافتی نتائج کا تقاضا کرتی ہے جو سچائی اور ایمانداری کو زندگی کا ایک طریقہ بناتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ت۔ ت ح۔
U- 5285
(Release ID: 1925410)
Visitor Counter : 118