وزارت دفاع
چھٹی اسکورپین آبدوز 'واگھ شیر' کا پہلا بحری سفر
Posted On:
19 MAY 2023 10:17AM by PIB Delhi
پروجیکٹ 75 کی چھٹی آبدوز، یارڈ 11880، ہندوستانی بحریہ کی کلوری کلاس نے 18 مئی 2023 کو اپنی سمندری آزمائشوں کا آغاز کیا۔ آبدوز کو 20 اپریل 2022 کو مزاگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) کے کنہوجی انگرے ویٹ بیسن سے لانچ کیا گیا۔ واگھ شیر کو ان ٹرائلز کی تکمیل کے بعد 2024 کے اوائل میں ہندوستانی بحریہ کو ڈیلیوری کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
ایم ڈی ایل نے پروجیکٹ -75 کی تین آبدوزیں 24 ماہ میں 'ڈیلیور' کی ہیں اور چھٹی آبدوز کے سمندری ٹرائلز کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ آتم نربھر بھارت کی طرف بڑھنے کا اشارہ ہے۔
آبدوز اب سمندر میں اپنے تمام سسٹمز کی سخت آزمائشوں سے گزرے گی، ان میں پروپلشن سسٹم، ہتھیار اور سینسر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-5280
(Release ID: 1925389)
Visitor Counter : 156