عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اپریل، 2023، 'سیکرٹریٹ اصلاحات' رپورٹ کا 5واں ایڈیشن جاری کیا گیا


تین لاکھ  25 ہزار  665 عوامی شکایات کا ازالہ  کیا گیا، ایک  لاکھ 37  ہزار  994 دستاویزی فائلوں کا جائزہ لیا گیا،جن میں سے ایک لاکھ 16  ہزار  538 فائلوں کو ختم کیا گیا

تیس  وزارتوں/محکموں کے پاس اپریل 2023 کی ای- رسیدوں کا 100فیصد حصہ موجودہے

صفائی ستھرائی سے متعلق مہم 3,159 مقامات پر چلائی گئی۔ 7.22 لاکھ مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا
کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے 29.26 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی

Posted On: 18 MAY 2023 1:23PM by PIB Delhi

23 دسمبر  2022  کو قومی ورکشاپ میں کیے گئے فیصلوں کی تعمیل میں، ڈی اے آر پی جی نے اپریل 2023 کے لیے "سیکرٹریٹ  اصلاحات " پر ماہانہ رپورٹ شائع کی۔

ماہ اپریل 2023 کی رپورٹ کی اہم خصوصیات  حسب ذیل ہیں:

سوچھتا مہم اور التوا میں کمی

  1. 1,37,994 فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔  1,16,538 فائلوں کو ختم کیا گیا۔
  2. 3,25,665 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
  3. اپریل 2023  میں 7,22,779 مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا۔
  4. اپریل 2023  میں کباڑ ڈھکانے لگانے سے  29,26,02,083  روپے کی  آمدنی ہوئی ۔
  5. 3,159 مقامات پر صفائی ستھرائی  کی مہم چلائی گئی۔

فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ

  1. 71 وزارتوں/محکموں نے تاخیر کو نافذ کیا (46 مکمل طور پر تاخیر کا شکار؛ 25 جزوی طور پر تاخیر کا شکار)
  2. 72 وزارتوں/محکموں نے وفود کے احکامات جاری کیے ہیں (42 وزارتوں/محکموں نے 2021، 2022 اور 2023 میں وفود کے احکامات کا جائزہ لیا اور ان میں ترمیم کی ہے)
  3. 40 وزارتوں/محکموں میں ڈیسک آفیسر نظام کام کر رہا ہے۔

ای-آفس کا نفاذ اور تجزیات

  1. ان تمام 75 وزارتوں  نے ،جن کی ای-آفس 7.0 منتقلی کے لیے شناخت کی گئی تھی، ای-آفس 7.0 کو اپنا لیا ہے۔
  2. 8,01,280 فعال دستاویزی  فائلوں کے مقابلے میں 28,37,895 فعال ای- فائلیں
  3. اپریل 2023 کے مہینے میں 30 وزارتوں/ محکموں کے پاس 100فیصد ای - رسیدیں ہیں
  4. اپریل 2023 میں ای – رسیدوں کا  91.52فیصد حصہ مارچ 2023 میں 91.1 فیصد حصہ تھا

 بہترین طور طریقے

  • سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے نے ڈی جی آر (ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ) کے پورٹل dgrindia.gov.in کو صارف کے لئے سازگار بنانے کی خاطر اسے بہتر بنایا ہے۔ ڈی جی آر  پورٹل میں جےسی اوز / او آر ایس  کے لیے ملازمت کے مواقع کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ سہولت صرف افسران کو دستیاب تھی۔ سال 2022-23 کے دوران دو نئے پورٹل 'https://affdf.gov.in/' اور 'www.maabharatikesapoot.mod.gov.in/' اے ایف ایف ڈی فنڈز کے لیے شہریوں سے آن لائن تعاون کرنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔
  • ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں  کی وزارت نے مائیکروسافٹ دفتر، ڈیٹا کا تجزیہ، ڈیزائن سوچ جیسے مختلف موضوعات کے لیے مختلف اداروں، جیسے انڈین اسکول آف بزنس،  صلاحیت سازی سے متعلق کمیشن، آئی ایس ٹی ایم وغیرہ کے ساتھ مل کر وزارت کے اہلکاروں کے لیے صلاحیت سازی کے کئی اقدامات کیے ہیں، لہذا  اس کے نتیجے میں اہلکاروں کی صلاحیتوں میں بہتری آئی ہے۔
  • اطلاعات و نشریات کی وزارت نے فلم کی شوٹنگ کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے فلم فیسیلی ٹیشن آفس (ایف ایف او) کا قیام کیا، جعلی خبروں کے چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے نشریات سے متعلق سرگرمیوں کے لیے درخواستیں دینے میں آسانی کے لیے براڈکاسٹ سیوا (بی ایس) پورٹل اور فیکٹ چیک یونٹ (ایف سی یو) جیسے کئی اقدامات کیے ہیں۔
  • بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے فائلوں کی باقاعدہ نگرانی اور التوا سے متعلق رپورٹس کی رسید، ای-فائلوں کی پارکنگ سے متعلق افسران کی ورکشاپ اور رسیدوں کی بندش جیسے کئی اقدامات کیے ہیں، جس کے نتیجے میں رسیدوں/فائلوں کے تصرف میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ وزارت کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے یکم مئی 2023 سے ایک اسکیم ’آفیسر آف دی منتھ‘ بھی شروع کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش م- ق ر)

U-5261


(Release ID: 1925155) Visitor Counter : 140


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu