ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

میگھالیہ میں ایسٹ کھاسی پلس ضلع کے دیہی اسکولوں  مشن لائف کے بارے میں بیداری پیداکرنے سے متعلق پروگرام اورشجرکاری مہم کا انعقاد

Posted On: 17 MAY 2023 8:21PM by PIB Delhi

ماحولیات کاعالمی دن (5جون) ایک ایسا موقع ہے کہ جب آب وہوا کے بارے میں بیداری پیداکرنے اوراس سلسلے میں سازگار اقدامات کے بارے میں بیداری پیداکرنے کی  غرض سے پورے ملک سے لاکھوں افراد ایک جگہ جمع ہوتے ہیں ۔ اس سال ، ماحولیات ، جنگلات اور آب ہوا کی تبدیلی کی وزارت ، ماحولیات کاعالمی دن -2023منانے کا پروگرام بنارہی ہے ۔ جس میں مشن لائف پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔ لائف کے تصور ، یعنی ماحولیات کے لئے سازگارطرز زندگی کاعز ت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے گلاسگومیں 2021یواین ایف سی سی سی –سی اوپی -26کے موقع پرعالمی رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس میں متعارف کرایاتھا۔ اس موقع  پرمحترم وزیراعظم نے دنیابھر میں ہمہ گیر اور دیرپا طرز زندگی  اورطورطریقے اختیارکرنے کی پُرزوراپیل کی تھی۔ ان تقریبات کے بعد ، لائف کے بارے میں پورے ملک میں بڑے پیمانے پرعوام کو یکجا کرنے سے متعلق پروگراموں کاانعقاد کیاجائے گا۔

فطری تاریخ کاقومی میوزیم (این ایم این ایچ )

این ایم این ایچ  نے این زیڈ پی کے اشتراک کے ساتھ مشن لائف کے سلسلے میں بڑے پیمانے پرلوگوں کو یکجا کرنے سے متعلق پروگرام کا انعقاد  کیاتھا۔ جس میں دہلی /این سی آرکے 231طلبانےحصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZEGE.jpg

آر ایم این ایچ ، میسورنے 70 کالجوں کے طلباء /عام ویزیٹرس کے لئے مشن لائف (ماحولیات کے لئے سازگار طرززندگی )کے ایک حصے کے طورپر 17مئی 2023کوماحولیات سے متعلق سرگرمی کے موضوع  پرپروگرام اور گیتوں کا انعقاد کیا۔ اس کے علاوہ اس موقع  پرکرۂ ارض کے لئے سازگار سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے فطرت سے متعلق گیتوں کی نمائش کے ذریعہ آب وہوا اورماحالیات کے بارے میں بیداری پیداکی گئ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HDPM.jpg

بھارت میں حیوانیات سے متعلق سروے (زولوجیکل سروے آف انڈیا )

زولوجیکل سروے آف انڈیا ، کیننگ ، سندربن، مغربی بنگال نے کیننگ کے مقام پر 50طلباء کے لئے بیداری پیداکرنے سے متعلق ایک پروگرام کاانعقاد کیا، جس میں طلباء نے مشن لائف کے بارے میں عہد کیا۔

A group of people sitting in chairsDescription automatically generated

اس کے علاوہ زولوجیکل سروے آف انڈیا ، سندربن علاقائی مرکز ، کیننگ ، مغربی بنگال نے ایک پروگرام  کا انعقاد کیا ۔ جس میں نوجوان لڑکوں اور نوخیز لڑکیوں کے لئے پانی کی بچت اوراس کے تحفظ  اورموٹے اناجوں کی اہمیت کے بارے میں مفید معلومات پیش کی گئیں ۔ اس تقریب میں ایک مقامی کلب ، بندھومحل کلب  کے کل 40شرکاء نے حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YO15.jpg

ساحلی ماحولیاتی توازن  کو قائم رکھنے سے متعلق بندوبست کے لئے قومی مرکز (این سی ایس سی ایم )

مشن لائف کے موضوع کے بارے میں ،این سی ایس سی ایم نے پڈوچیری میونسپلٹی ، سماجی تنظیموں اور رضاکارتنظیم والنٹیئرس فیڈریشن (این جی او) کے اشتراک کے ساتھ پڈوچیری کی ایک تاریخی اہمیت کی حامل جگہ ‘‘بوٹینیکل گارڈن ’’ میں جسے 1826میں قائم کیاگیاتھا، صفائی ستھرائی اوربیداری سے  متعلق ایک پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس باغ  میں کورومنڈہ ساحلوں کے مخصوص قسموں کے پیڑپودے اورمختلف قسموں کے نایاب ، معدوم ہوجانے کے خطرے سے دوچار، زدپذیر، مخصوص علاقے میں پائے جانے والی قسموں کے پیڑپودے موجود ہیں ۔ لائف کے موضوع پر، این سی ایس سی ایم کے سائنس دانوں نے اس بوٹینیکل گارڈن میں نیچرواک کا انعقاد کیا اوروہاں سے 15کلوگرام پلاسٹک کاکچرا، جس میں زیادہ ترایک باراستعمال کیاجانے والا  پلاسٹک شامل تھا اور 100کلوگرام نامیاتی فضلہ ، جس میں زیادہ ترپیڑ پودوں کا فضلہ شامل تھا ، اکٹھاکیا اوربوٹینیکل گارڈن میں واقع ، فضلہ کو پھرسے قابل استعمال بنانے کی غرض سے کھاد تیارکرنے والے پٹ میں جمع کردیا۔ اس کے علاوہ بیداری پیداکرنے کے محاذ  پر، سائنس دانوں نے روایتی علم ومعلومات ، علاقے کے تاریخی مخصوص نباتات  ، وراثتی اہمیت کے حامل پیڑ پودوں  ، شہروں میں ہریالی پیداکرنے ، توانائی اورپانی کے استعمال میں زیادہ سے زیادہ بچت  کرنے اوراس کے بہتراستعمال اورمشن لائف کے ایک حصے کے طورپر طرز زندگی کا ایک آب وہوا کے لئے سازگار طریق کار اختیارکرنے کی اہمیت کے بارے میں ، لگ بھگ 300وزیٹرس اورباغ کے اہلکاروں کو تربیت فراہم کی ۔ اس تقریب کا اہتمام خاص  طورپرواحد استعمال والی پلاسٹک میں کمی کرنے اوراس کے بجائے ماحولیات کے لئے سازگار متبادل استعمال کرنے ، ذمہ دارانہ سیاحت ، شروعات میں ہی کچر ے کو اکٹھاکرنے اورحیاتیاتی تنوع کے تحفظ  کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے مقصد سے کیاگیاتھا۔ اس تقریب کے دوران ، طلباء اور بوٹینیکل گارڈن دیکھنے آنے والے افراد کو ایک جامع طریقے سے ان کے ماحول ، بستی اورفطرت  کے ساتھ یکجہتی  کے ساتھ زندگی گزارنے کے بارے میں مجموعی طورپرحساس بنایاگیا۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طورپر ، شرکاء نے کوڑا کرکٹ پھیلانے اورپلاسٹک سے متعلق  آلودگی کی لعنت کے خلاف ایک ‘‘لائف عہد’’ میں حصہ لیا۔ اس تقریب کے حصے کے طورپر ، بیچ پرپلے کارڈس اورپمفلیٹس کو نمایاں طورپرپیش کیاگیاتھا ۔ این سی ایس سی ایم سائنس دانوں نے عوام کو ‘‘مشن لائف ’’ کی اہمیت کے بارے میں وضاحت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005V11W.jpg

4- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالیئن اینوائرنمنٹ (این آئی ایچ ای) ہمالیہ کے ماحول سے متعلق قومی ادارہ)

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالیئن اینوائرنمنٹ (این آئی ایچ ای ) کے سکم ریجنل سینٹر(ایس آرسی ) نے سکم کی راجدھانی گنگٹوک میں پانگ تھانگ کے مقام پر 17مئی 2023کو ‘‘آب وہوا اورماحولیات کے لئے سازگار طرز زندگی سے متعلق مشن ’’ (لائف ) کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس مہم کا مقصد تھا (1)مشن لائف کے بارے میں شرکاء میں آگاہی پیداکرنا(2)نوجوان ذہنوں (افراد ) لائف موضوعات  کے ساتھ مطابقت پیداکرنااور(3)ماحولیات اورآب وہوا کے لئے سازگارعادتوں اور طورطریقوں  کے بارے میں جانکاری اورمعلومات کی تشہیر  ۔طلباء  کو ماحولیات کے لئے سازگار خوراک  کے نظام کے لئے نامیاتی اورکھاد تیارکرنے اور طبی خصوصیات کے حامل پیڑپودوں کی کاشت اورصحت مند طرز زدگی کی اہمیت کے بارے میں بھی حساس بنایاگیا۔ کل 40طلباء ، اساتذہ ، تحقیق کاروں اورسائنس دانوں نے اس پروگرام میں حصہ لیااور ‘‘لائف عہد ’’ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006W7M8.jpg

5-بوٹینیکل  سروے آف انڈیا

ای آرسی شیلانگ نے ‘‘مشن لائف ’’ کے بارے میں بیداری پیداکرنے  سے متعلق  پروگراموں  کا انعقاد کیا۔ اس نے 17مئی 2023کو ایسٹ کھاسی ہلس ضلع کے مختلف دیہی اسکولوں میں مشن لائف کے بارے میں آگہی پیداکرنے اوراورشجرکاری سے متعلق بہت سے پروگرام  منعقد کئے۔ اس ک ےعلاوہ پروگرام کے دوران نئے پودے بھی تقسیم کئے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007TXE6.jpg

بی ایس آئی شیلانگ آفس آج مختلف دیہی اسکولوں میں مشن لائف پروگرام منعقد کرتے ہوئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008F64U.jpg

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5244



(Release ID: 1925141) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Telugu