محنت اور روزگار کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو نے مزدوروں کی بہبود کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کی خاطر مختلف تنظیموں کے درمیان تال میل اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا
Posted On:
17 MAY 2023 8:13PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وہ 16 اور 17 مئی کو وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ، نوئیڈا میں منعقدہ 2 روزہ پروگرام کے اختتامی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

جناب یادو نے کہا کہ نچلی سطح پر وزارت کی تمام تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی سے ملک میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنانے میں مدد ملے گی۔ "ایکشن پلان فار کنورجنسی" تیار کرنے کے لیے منعقد کیے گئے زبردست صلاح ومشورہ کے اجلاس میں وزارت کی تنظیموں کے درمیانی سطح کے 50 انتظامی فیلڈ افسران نے حصہ لیا ۔
لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ، یعنی ای ایس آئی سی، ای پی ایف او، ڈی جی ایل ڈبلیو، سی ایل سی، ڈی ٹی این بی ڈبلیو ای ڈی، ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی، وی وی جی این ایل آئی، ڈی جی ایم ایس، ایل بی اور ڈی جی ای۔

تفصیلی غور و خوض کے بعد شرکاء نے ایک عملی منصوبہ پیش کیا، یہ عملی منصوبہ وزیر موصوف کو پیش کیا گیا۔ شرکا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب یادو نے وزارت کے اقدام اور عملی منصوبے کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی بات چیت نہ صرف ہیڈ کوارٹر بلکہ علاقائی سطح پر بھی مستقل بنیادوں پر کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکمل حکومتی نقطہ نظر کی سمت میں ایک قدم ہو گا ،کیونکہ وزارت کے مختلف محکمے جمع ہوں گے اور مزدوروں کی بہبود کے لیے مربوط انداز میں کام کریں گے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایل اینڈ ای کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا نے کہا کہ اس قسم کا مشترکہ پلیٹ فارم مزدوروں باالخصوص غیر منظم کارکنوں تک پہنچنے اور فلاحی اسکیموں کے فوائد ہر شخص تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے بہت مفید ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ش م- ق ر)
U-5249
(Release ID: 1925060)