وزارت دفاع

رکشا راجیہ منتری نے 85ویں این سی سی کیڈٹس کی کوہ پیمائی مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا


نوجوانوں کو مضبوط احساس اور جذبے کے ساتھ پروان چڑھانا چاہیے: جناب اجے بھٹ

Posted On: 17 MAY 2023 6:27PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج 17 مئی 2023 کو نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زندگی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مقصد کے مضبوط احساس اور جذبے کو فروغ دیں۔ وہ نئی دہلی میں 85ویں این سی سی لڑکوں اور لڑکیوں کی کوہ پیمائی مہم 2023 کو جھنڈی دکھا کر نیشنل کیڈٹس کور (این سی سی) کے کیڈٹس سے خطاب کر رہے تھے۔

قوم کی تعمیر میں این سی سی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے رکشا راجیہ منتری نے کہا کہ ‘‘قوم کی تعمیر میں این سی سی کا کردار ہم سب کو معلوم ہے۔ این سی سی کی طرف سے قوم کی طلباء برادری میں نظم و ضبط، قیادت، دوستی اور ایڈونچر کی خصوصیات پیدا کی جا رہی ہیں جو انہیں زندگی کے بڑے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یقیناً تیار کریں گی’’۔

ہماچل پردیش میں ماؤنٹین یونم تک این سی سی کوہ پیمائی مہم کی ٹیم 4 افسران، 10 پی آئی اسٹاف اور 18 این سی سی کیڈٹس پر مشتمل ہے جن میں سے 11 لڑکیاں ہیں۔ ان کیڈٹس کو ملک کے مختلف این سی سی ڈائریکٹوریٹ سے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ 1970 کے بعد سے این سی سی کیڈٹس کی 85ویں مہم ہے۔ یہ ٹیم جون 2023 کے پہلے ہفتے تک ہماچل پردیش کے لاہول ضلع میں واقع ماؤنٹ یونم (6111ایم) کو طے کرنے کی کوشش کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 5243)



(Release ID: 1925045) Visitor Counter : 121


Read this release in: Tamil , English , Hindi