کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب گوئل نے بھارت-یورپی یونین تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل کی پہلی وزارتی میٹنگ کے موقع پر جناب بریٹن سے ملاقات کی

Posted On: 17 MAY 2023 3:31PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، ٹیکسٹائل، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھارت-یوروپی تجارتی اور ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کی پہلی وزارتی میٹنگ کے موقع پر یورپی کمشنر برائے داخلی تجارت جناب تھیری بریٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے مشترکہ جمہوری اقدار کی اہمیت اور ہندوستان اور یورپی یونین دونوں کی آگے بڑھنے کی تکمیلی نوعیت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مناسب سیاسی عزم کیا جا سکتا ہے۔

جناب پیوش گوئل نے مطلع کیا کہ ہندوستان نے اگلے 25 سالوں کے لئے ترقی کی ایک امنگ سے بھرپور رفتار کو شروع کیا ہے اور اس نے بہت سے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کئے ہیں۔ قابل تجدید توانائی ذرائع سے تقریباً 40 فیصد توانائی حاصل کرنے کا ہدف 2030 کی مقررہ تاریخ سے بہت پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ہندوستان نے 2030 تک 500 گیگا واٹ کے قابل تجدید وسائل پیدا کرنے کا مزید ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دونوں معیشتیں کی مختلف بنیادیں ہیں اور یہ موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے کے پیش نظر زیادہ مصروفیت کا موقع فراہم کرتی  ہیں۔ خلا کے شعبے میں اشتراک کی تلاش کے لیے جناب بریٹن کی تجویز پر جناب گوئل نے مطلع کیا کہ ہندوستان خلا کے شعبے میں بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے اور دونوں فریق اس شعبے میں گہرا اشتراک و تعاون کر سکتے ہیں۔

مزید برآں وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ ہندوستان یو پی آئی اور روپے کے ساتھ مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی قائد بن گیا ہے۔ ہندوستان ڈیجیٹل کامرس کے لیے ایک کھلا نیٹ ورک (او این ڈی سی) بھی لے کر آیا ہے, جس میں تمام خریداروں اور بیچنے والوں کو نیٹ ورک میں مربوط کرنے کی صلاحیت ہے۔ جناب بریٹن نے بتایا کہ یوروپی یونین نئے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ پر کام کر رہا ہے جس پر جناب گوئل نے کہا کہ دونوں فریق ایک آئی ٹی طاقت کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو دیکھتے ہوئے مزید تعاون کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان کے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے اور اس نے جی20 میٹنگوں میں بی20 ٹریک کو شامل کیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل اسپیس اور دیگر شعبوں میں زیادہ اشتراک و تعاون فراہم کرتا ہے۔

کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم (سی بی اے ایم) کے معاملے پر جناب گوئل نے مطلع کیا کہ مزید مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ کس طرح دونوں طرف کے کاروباری اداروں کو متاثر کر سکتا ہے، تجارت پر اثرات اور سامان اور خدمات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صارفین پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 5234)



(Release ID: 1924978) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu