وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مچھلی کی پیداوار کے معاملے میں ہندوستان پوری دنیا میں تیسرے مقام پر،  عالمی طور پر  مچھلی کی پیداوار میں ہندوستان کی حصہ داری 8 فیصد جو آبی پیداوار میں دوسرا مقام عطا کرتی ہے


پی ایم ایم ایس وائی کے تحت، ملک میں مچھلی کی مجموعی پیداوار میں  اضافہ، سال 20-2019 میں مچھلیوں کی پیداوار  141.64 لاکھ ٹن تھی، جو 22-2021 میں بڑھ کر 162.48 لاکھ ٹن ہو گئی

Posted On: 24 MAR 2023 6:05PM by PIB Delhi

ہندوستان پوری دنیا میں مچھلی کی سب سے زیادہ پیداوار کرنے والا تیسرا ملک بن چکا ہے۔ عالمی سطح پر  مچھلی کی کل پیداوار میں اس کا حصہ 8 فیصد ہے، جو اسے  آبی پیداوار کے معاملے میں دوسرا مقام عطا کرتا ہے۔  سال 22-2021 میں مچھلی کی پیداوار 16.24 ملین ٹن ہے، جس میں 4.12 ملین ٹن مچھلی کی پیداوار اور سمندری مچھلی کی 12.12 ملین ٹن  پیداوار شامل ہے۔ ماہی  گیروں کو درپیش چیلنجز میں   معیاری بیج کی فراہمی، کولڈ چین،  بنیادی ڈھانچوں سے متعلق ضروریات کو پورا کرنا اور   پوسٹ ہارویسٹ  انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

سال 21-2020 میں پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) شروع ہونے کے بعد، ملک میں مچھلی کی مجموعی پیداوار میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سال 20-2019 میں ملک میں مچھلی کی کل پیداوار 141.64 لاکھ ٹن تھی، جو 21-2020 میں بڑھ کر  162.48 لاکھ ٹن ہو گئی۔

یہ جانکاری آج راجیہ سبھا میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح ۔ ق ت ۔ ع ر

U. No.5211



(Release ID: 1924702) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Marathi , Telugu