کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ممبئی میں جی20  کے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ورکنگ گروپ (ٹی آئی ڈبلیو جی) کی پہلی میٹنگ

Posted On: 24 MAR 2023 5:52PM by PIB Delhi

بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت ٹی آئی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ 28 سے 30 مارچ 2023 تک ممبئی میں  منعقد کئے جانے کا پروگرام ہے۔اس تین روزہ میٹنگ کے دوران،جی 20 کے رکن ممالک، مدعو ممالک، علاقائی گروپوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 100 سے زیادہ مندوبین عالمی تجارت اور سرمایہ کاری   کوتیزکرنے کے لیے بات چیت میں حصہ لیں گے۔

پہلے دن، بال روم،تاج لینڈز اینڈ،ممبئی میں ’تجارتی مالیات‘ پر ایک سیمینار منعقد ہوگا۔ تجارتی مالیاتی فرق کو ختم کرنے میں بینکوں، مالیاتی اداروں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیوں کا کردار، نیز ڈیجیٹلائزیشن اور فنٹیک حل تجارتی مالیات تک رسائی کوکس طرح بہتر بنا سکتے ہیں، کے موضوع پر دو پینل مباحثوں کے ذریعے بحث کی جائے گی۔ اس کے بعد بھارت ڈائمنڈ بورس کا گائیڈڈ ٹور ہوگا۔

29 مارچ، 2023 کو،ٹی آئی ڈبلیو جی کی اس میٹنگ کا افتتاح بھارت کے عزت مآب تجارت اور صنعت کے وزیر کریں گے۔

اس کے بعد، کام کاج سے متعلق دو اجلاسوں میں ،ٹی آئی ڈبلیو جی کے ترجیحی امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے تجارتی کام کرنے پر مرکوز ہیں، اور لچکدار گلوبل ویلیو چینز (جی وی سیز) کی تعمیرسازی پر بات کی جائے گی۔ ترقی کوسب کی شمولیت والا اور لچکدار بنانے کے لیے مشترکہ نتائج حاصل کرنے،جی وی سیز میں ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کی شراکت میں اضافہ،جی وی سیز کو جامع ترقی کے لیے کام کرنے اور آئندہ پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے لچکدارجی وی سیز بنانے پر زور دیا جائے گا۔

اختتامی دن، عالمی تجارت میں ایم ایس ایم ایز کو ضم کرنے اور تجارت کے لیے موثر لاجسٹکس بنانے پرٹی آئی ڈبلیو جی کی ترجیحات پرکام کاج سے متعلق اجلاسوں میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پریذیڈنسی یعنی صدارت کا مقصد ماضی کی جی 20 صدارتوں کی طرف سے کئے گئے کام کو آگے بڑھانا ہے تاکہ ایم ایس ایم ایز کو عالمی تجارت میں بہتر طور پر مربوط کیا جا سکے جس سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ممالک میں روزی روٹی کو برقرار رکھا جانا میں ان کی اولین ترجیحات میں سے ہو۔مضبوط لاجسٹک  بنیادی ڈھانچہ  تیار کرنے کےان  طریقوں  پر بھی جی 20 مندوبین کے ذریعہ غور کیا جائے گا  جو سرحدوں کے پار اور اندرونی علاقوں میں  بھی لین دین کے اخراجات کو کم کر سکتے ہیں ۔

بھارت کی صدارت کے تحت، اس کا مقصد عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں مشترکہ تفہیم پیدا کرنا ہے، اور واسودیو کٹمبکم کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کے فائدے کے لیے موجودہ مواقع کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اور مشترکہ حل تلاش کرنا ہے۔

***********

ش ح ۔  ش م ۔ م ش

U. No.5209



(Release ID: 1924691) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu