مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج سنچار ساتھی پورٹل کا آغاز کیا

Posted On: 16 MAY 2023 5:29PM by PIB Delhi

صارفین کی حفاظت اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کا ایک لازمی حصہ ہے۔ اس ویژن کو پورا کرنے کے لیے، مواصلات، ریلویز اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج سنچار ساتھی پورٹل کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1684224678602ULF3.JPG 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے آج تین اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔

  1. سی ای آئی آر (مرکزی آلات شناختی رجسٹر) - چوری شدہ/گم شدہ موبائلز کو بلاک کرنے کے لیے۔
  2. اپنا موبائل کنکشن جانیں - اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل کنکشن جاننے کے لیے۔
  3. اے ایس ٹی آر (مصنوعی ذہانت اور چہرے کی شناخت سے چلنے والا حل برائے ٹیلی کام سم سبسکرائبر کی تصدیق) فراڈ کرنے والے صارفین کی شناخت کے لیے۔

 جناب  اشونی ویشنو نے کہا کہ موبائل فون کا غلط استعمال شناختی دستاویزات کی چوری، جعلی کے وائی سی ، بینکنگ فراڈ جیسے مختلف سرگرمیاں دھوکہ دہی کی سبب بن سکتی ہیں۔ اس پورٹل کو اسی طرح کے فراڈ سے بچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارف کا تحفظ بھی ٹیلی کام بل کے مسودے کا ایک اہم حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1684224581572Q1WW.JPG

سنچار ساتھی پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے، اب تک 40 لاکھ سے زیادہ دھوکہ دہی والے کنکشن کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور اب تک ایسے 36 لاکھ سے زیادہ کنکشن بند کیے جا چکے ہیں۔

جناب  اشونی ویشنو نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ پورٹل پر جا کر خدمات حاصل کریں۔ پورٹل کا لنک یہ ہے –   https://sancharsaathi.gov.in

۔۔۔۔

   

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

16.05.2023

U5191



(Release ID: 1924656) Visitor Counter : 155