ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

آنے والے دنوں میں دہلی کی مجموعی ہوا کے معیار میں بہتری کی امید

Posted On: 16 MAY 2023 5:49PM by PIB Delhi

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے یومیہ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) بلیٹن کے مطابق، دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) آج شام 4 بجے 254 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ 15.05.203 کو شام 4 بجے یہ 162 تھا۔ یعنی انڈیکس میں 92 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر) اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کے گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت کارروائی شروع کرنے کے لیے، ذیلی کمیٹی نے دہلی-قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کی موجودہ ہوا کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک میٹنگ کی۔ اس کے ساتھ ہی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم) / انڈیا میٹیورولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کی طرف سے دہلی-نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر) کے مجموعی ہوا کے معیار سے متعلق تکنیکی اور ماہرین کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

خطے میں ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے، ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ’’16.05.2023 کی صبح سے ہریانہ اور دہلی کے اوپر چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے دھول کے ذرّات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہ ہوائیں شمال-مغرب/مغربی سمتوں سے 06 سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار کے ساتھ چلی ہیں، اس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ (ہوا کی رفتار 30-45 کلومیٹر فی گھنٹہ)۔ پی ایم 10 ذرّات کا ارتکاز صبح 4 بجے 141 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تھا اور صبح 7 بجے بڑھ کر 796 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر ہوگیا۔ 16.05.2023 اور 17.05.2023 کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس پر غور کرتے ہوئے، گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کی ذیلی کمیٹی نے ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جامع جائزہ لینے کے بعد، اسے ایک غیر معمولی متعلقہ واقعہ کے طور پر اجاگر کیا ہے، جس کی وجہ سے پورے دہلی-قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں فضائی آلودگی کا سنگین مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ ہوا میں دھول مسلسل پھیل رہی ہے اور 1-2 دنوں میں اس میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ 18.05.2023 کو بھی بارش کا امکان ہے۔

ذیلی کمیٹی آنے والے دنوں میں صورت حال پر گہری نظر رکھے گی اور اس کے مطابق دہلی-قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) کے ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جائزہ لے گی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5189



(Release ID: 1924637) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Punjabi