وزارت دفاع
آئی اے ایف کا لاجسٹکس سیمینار-لوجیسم 23 کا انعقاد
Posted On:
16 MAY 2023 5:05PM by PIB Delhi
رکاوٹوں کو جذب کرتے ہوئے لاجسٹک صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے لیوریج ایمرجنگ گلوبل سپلائی چین کے موضوع پر 16 مئی 2023 کو اے ایف آڈیٹوریم، نئی دہلی میں نیشنل لاجسٹک مینجمنٹ سیمینار، لوجیسم 23 منعقد ہوا۔ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے سیمینار کا افتتاح کیا اور کلیدی خطبہ دیا۔
چیف آف دی ایئر سٹاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی سپلائی چین بین الاقوامی تجارت اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے مسودات کے نتیجے میں تیزی سے پیچیدہ اور ایک دوسرے سے مربوط ہوئے ہیں۔ دفاعی شعبہ بھی اس رجحان سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ ہندوستانی فضائیہ اپنی جنگی صلاحیت کو بہترین سطح پر برقرار رکھنے کے لیے اہم اجزاء، آلات اور خدمات کی فراہمی کے لیے عالمی سپلائی چینز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ حالیہ دنوں میں دنیا نے عالمی وبا کوویڈ-19، روس- یوکرین تنازعہ، تجارتی خلل، شرحوں کی جنگیں، ماحولیاتی تقاضوں کی تعمیل کی پالیسیاں جیسیمتعدد اور مختلف رکاوٹوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس طرح کے واقعات نے سپلائی چین میں پڑنے والی رکاوٹوں کے خطرے کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے ابھرتے ہوئے رجحانات جیسے کہ ڈیجیٹائزیشن، آٹومیشن اور ڈیٹا اینالیٹکس کا فائدہ اٹھا کر ہندوستانی فضائیہ کی لاجسٹک صلاحیتوں کو بڑھایا جانا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ خلل ڈالنے والے ماحول (ایس آئی سی) کی حرکیات کو بہتر طور پر سمجھنے میں اس سیمینار میں ہونے والے غور و فکر، مباحثے اور خیالات سے مدد ملے گی۔
سیمینار کے دوران تین سے زائد اجلاس میں ممتاز مقررین نے سیمینار کے موضوع سے متعلق مسائل پر غور و خوض کیا۔ بات چیت میں گھریلو ہوا بازی کی صنعت کے مستقبل کے امکانات، سپلائی چین مینجمنٹ اور گودام کے تعلق سے جدید رجحانات اور جی ای ایم کے ذریعے عوامی خریداری کے اقدامات شامل تھے۔
سیمینار نے سول اور ملٹری لاجسٹک ماہرین کے درمیان خیالات کے تبادلے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کیا اور امید کی جاتی ہے کہ اس سے جدید ٹیکنالوجی اور عالمی رجحانات کی بنیاد پر سپلائی چین کی ضروریات کو پورا کرنے میں ہندوستانی فضائیہ کو مدد ملے گی۔ سیمینار کا ملک بھر مین ہندوتانی فضائیہ نے راست مشاہدہ کیا۔
******
U.No:5193
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1924634)
Visitor Counter : 125