کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت اوریوروپی یونین نے ڈبلیو ٹی او اصلاحات کے بارے میں مل کرکام کرنے سے متعلق اپنے عزم کی توثیق کی
جناب گوئل اورجناب ڈومبروو سکیز نے سبھی امورپراتفاق رائے قائم کرکے ، بھارت اور یوروپی یونین –ای یو کے درمیان جاری مذاکرات کے عمل میں تیزی لانے پرزوردیا
جناب گوئل اورجناب ڈومبرووسکیز نے تجارت ، سرمایہ کاری اورلچکدار سپلائی نظام کے بارے میں تیسرے ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی مشترکہ طورپرصدارت کی
Posted On:
16 MAY 2023 12:11PM by PIB Delhi
کامرس نیز تجارت وصنعت ، ٹیکسائلز ،صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اوریوروپی یونین کےعوام کے لئے کام کرنے والی معیشت کے یوروپی کمیشن کے ایگزیکیوٹیو نائب صدر اورتجارت کے لئے یوروپی کمشنر جناب والدیز ڈومبرووسکیز نے سبھی امورپراتفاق رائے قائم کرکے بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزادتجارتی سمجھوتے ایف ٹی اے سے متعلق جاری مذاکرات کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پرزوردیاہے ۔ بھارت اور یوروپی یونین کی تجارت اور ٹیکنولوجی سے متعلق کاؤنسل (ٹی ٹی سی ) کے درمیان پہلی وزارتی میٹنگ سے الگ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ میٹنگ کےدوران اس بارے میں غوروخوض کیاگیا۔ اس میٹنگ میں دونوں ملکوں کے سینئر اورسرکردہ عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔
دوطرفہ تبادلہ خیال کے دوران ، دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان طویل مدتی ساجھیداری کا ذکرکیا اور جمہوریہ اوراصول پرمبنی بین الاقوامی نظام سے متعلق اپنی عہدبستگی کو مزید مستحکم بنانے کی غرض سے مل کرکام کرنے کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ انھوں نے باہمی مفاع اورحساسیت کے بارے میں غوروخوض کرنے کے بعد ، سبھی امورپراتفاق رائے قائم کرکے آزاد تجارتی سمجھوتے –ایف ٹی اے کےسلسلے میں جاری مذاکرات کے عمل میں تیزی لانے پرزوردیا۔ ان میں متوازن اورمعنی خیزنتائج کےلئے منڈی تک رسائی شامل ہے ، جس کی بدولت ، دونوں ملکوں کی معیشتوں اور روزگار میں معاونت فراہم ہوگی ۔
دونوں فریقوں نے ڈبلیوٹی او اصلاحات کی غرض سے مشترکہ ترجیحات کے بارے میں مل کرکام کرنے سے متعلق اپنے عزم کی بھی توثیق کی ۔ان اصلاحات میں ، تصفیہ طلب امور اور متنازعات کے حل سے متعلق نظام ، زراعت اور ماہی پروری پرسبسڈیز ، ای –کامرس کی عارضی معطلی یاالتواء کی مدت کے ساتھ ساتھ گھریلوں قانون سازی سے متعلق امورشامل ہیں ۔دونوں فریقوں نے بھارت میں لاکھوں افراد کے لئے اوراس کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر دنیا کے ایک بڑے حصے میں ذریعہ معاش اورخوراک کی یقینی فراہمی میں معاونت کرنے والے اتفاق رائے پرمبنی طریق کارکی حصولیابی کی غرض سے اپنے مشترکہ اہداف طے کرنے کی ضرورت کااعتراف کیا۔ دونوں لیڈروں نے اس امید کااظہارکیاکہ ان کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ، ڈبلیو ٹی او کی جلد ہونے والی وزارتی کانفرنس میں معنی خیز طریق کارتلاش کرنے میں مد د ملے گی ۔
اس میٹنگ کے بعد ، تیسرے ورکنگ گروپ سے متعلق فریقوں اورشراکت داروں کی میٹنگ ہوئی ۔ جس کی صدارت جناب پیوش گوئل اورجناب والدیز ڈوومبروسکیز نے مشترکہ طورپرکی۔ اس میٹنگ میں بھارت اور یوروپی یونین کی نمائندگی کرنے والے متعلقہ فریق شامل ہوئے ۔ تیسرے ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں تجارت ، سرمایہ کاری اورلچکدار سپلائی نظام پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔ یوروپی یونین کے وفد میں بزنس یوروپ ، ڈجیٹل یوروپ ، فوڈ ڈرنکس یوروپ ، کوپاکو جیکا، ای ایف پی آئی اے اوراے سی ای اے سمیت یوروپ کے بڑے بڑے صنعتی اداروں کے نمائندے شامل تھے ، جب کہ بھارت کے ممتاز کاروباری رہنماؤں کے وفد نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ اس وفد میں کیمیکلز ، معدنیات ، ٹیکسٹائلز اورملبوسات ، ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ اور فولاد سمیت مختلف شعبوں کے نمائندے بذا ت خود شامل تھے ،جب کہ زرعی خوراک کی صنعت اور سمندری /لاجسٹکس جیسے دیگر شعبوں کے نمائندوں نے ورچول موڈ میں اس میٹنگ میں حصہ لیا۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -5175
(Release ID: 1924457)
Visitor Counter : 137