سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بحالی کونسل آف انڈیا جامع تعلیم پر قومی ورکشاپ کے ساتھ تعلیم میں تبدیلی کی قیادت کررہی  ہے


آر سی آئی کی ورکشاپ ،تعلیم میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے،  انسانی وسائل کا استعمال کرتی ہے

Posted On: 15 MAY 2023 8:42PM by PIB Delhi

بحالی کونسل آف انڈیا (آرسی آئی) ایک قانونی ادارہ ہے جسے پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے قائم کیا گیا ہے۔ اس کا  بنیادی مینڈیٹ خصوصی تعلیم اور معذوری کے شعبے میں تربیتی پروگراموں کو معیاری بنانا، ریگولیٹ کرنا اور ان کی نگرانی کرنا ہے۔ مزید برآں،  آر سی آئی  مرکزی بحالی رجسٹر (سی آر آر) کو برقرار رکھنے اور اس ڈومین میں تحقیق کو فروغ دینے کا ذمہ دار ہے۔ کونسل ،آر سی آئی  کو مختص پیشہ ور افراد اور اہلکاروں کی 16 اقسام کے لیے تعلیم اور تربیت کے کم از کم معیارات بھی تجویز کرتی ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 (این ای پی) ہندوستان میں تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ پالیسی اپنے عالمی معیار اور عصری نوعیت کی خصوصیت رکھتی ہے، جس میں لچکدار تعلیم، تجرباتی تعلیم، عملی اور مہارت پر مبنی تعلیم، اور جامع تعلیم جیسی نمایاں خصوصیات شامل ہیں۔ این ای پی  2020 کے تبدیلی کے اثرات کو دیکھتے ہوئے، آر سی آئی  نے ایک قومی ورکشاپ کے ذریعے تربیتی اداروں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک بروقت قدم اٹھایا ہے۔

این ای پی  2020 کی روشنی میں، آر سی آئی  نے ایک دو روزہ قومی ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد خصوصی تعلیم اور معذوری کے شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی کو فروغ دینے سے متعلق مختلف دفعات کو نافذ کرنا ہے۔ یہ ورکشاپ 16-17 مئی 2023 کو دت اسپورٹس کلب، منڈلا روڈ، جبل پور، مدھیہ پردیش میں ہونے والی ہے۔

قومی ورکشاپ کا افتتاح حکومت ہند  کے سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار مہمان خصوصی کے طور پر کریں گے۔ جبل پور کے ممبر پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ مہمان اعزازی  ہوں گے، جب کہ جناب راجیش اگروال، سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور چیئرپرسن، آر سی آئی، مہمان خصوصی ہوں گے۔ ورکشاپ میں کئی دیگر معززین اور مندوبین کی بھی شرکت متوقع ہے۔

بحالی کے تقریباً 300 پیشہ ور افراد اور اہلکاروں کو، جن میں خصوصی ضروریات والے بچوں کے والدین، ملک بھر سے کامیابی حاصل کرنے والے شامل ہیں، کو اس ورکشاپ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ قومی سطح کے مقررین کو انسانی وسائل کی ترقی کے پروگراموں کے تناظر میں  این ای پی  2020 کی متعلقہ اہم  دفعات پر غور کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔  ماہرین تربیتی اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور معذوری کے شعبے میں اہل افراد کی تربیت میں این جی اوز کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع ہے کہ اس ورکشاپ کے نتائج سے ملک میں قومی تعلیمی پالیسی اور انسانی وسائل کی ترقی کے پروگراموں کے مؤثر نفاذ ، خاص طور پر معذور افراد کو بااختیار بنانے میں سہولت ملے گی۔  ہندوستان کی بحالی کونسل مختلف قومی پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،جو لچکدار تعلیم، تجرباتی تعلم ، عملی مہارت پر مبنی تعلیم، اور بالآخر، جامع تعلیم کو فروغ دیتے ہیں۔

آر سی آئی  کی مشترکہ کوششوں اور اسٹیک ہولڈرز بشمول پیشہ ور افراد، والدین اور کامیابی حاصل کرنے والوں کی حمایت اور فعال شرکت کے ذریعے، ہندوستان کا مقصد ایک جامع تعلیمی منظر نامہ تیار کرنا ہے ،جو معذور افراد کو بااختیار بناتا ہے اور ان کی مجموعی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ قومی ورکشاپ اس ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور قوم کو ایک جامع اور مساوی تعلیمی نظام کی طرف لے جانے میں، ایک اہم قدم کے طور پر کام کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5166


(Release ID: 1924408) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi