وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے شیلانگ میں آیوروید اور ہومیوپیتھی کے شمال مشرقی ادارے کی 6 نئی عمارتوں کا افتتاح کیا


این ای آئی اے ایچ میں پروجیکٹ II کے تحت صلاحیت میں توسیع 60.16 کروڑ روپئے کے خرچ سے کی گئی ہے : جناب سربانند سونووال

Posted On: 15 MAY 2023 6:32PM by PIB Delhi

آیوش  اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے صلاحیت میں توسیع کے لیے آیوروید اور ہومیوپیتھی کے شمال مشرقی ادارے (این ای آئی اے ایچ) کے پروجیکٹ II کے حصے کے طور پر 6 نئی عمارتوں کا افتتاح کیا۔ ان نئی عمارتوں کی تعمیر کی تخمینہ لاگت 60 کروڑ سے زائد  ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب سونووال نے کہا کہ اس اعلیٰ ادارے کی توسیع شعبے میں روایتی ادویہ کے کردار کو آگے بڑھانے میں اہم  کردار ادا کر سکتی ہے۔ ہم آنے والے برسوں میں ملک کے حفظانِ صحت حل بہم رسانی نظام میں مربوط ادویہ کا بڑا کردار دیکھتے ہیں۔ان نئی عمارتوں کے توسط سے حکومت کے ذریعہ کی گئی سرمایہ کاری سے ملک کے اس شعبے میں روایتی ادویہ کو پھر سے زندہ کرنے کی ہماری کوشش کو تقویت حاصل ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ این ای آئی اے ایچ جلد ہی اپنی ایمبولینس خدمات شروع کرے گا۔

 

روایتی ادویہ میں شمال مشرق کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سربانند سونووال نے کہا، ’’ہمارے شمال مشرق کو دھرتی ماں کا آشیرواد حاصل ہے، جن کے فطری تحائف نے ہمیں کئی نسلوں کا علاج کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ ہم بس اس عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ یہ اور زیادہ لوگوں کی مدد کر سکے او انہیں بہتر زندگی بسر کرنے میں مدد فراہم کر سکے۔ وزیر اعظم مودی جی کا نقطہ نظر ایک ایسا حفظانِ صحت بہم رسانی نظام قائم کرنا ہے جو اثر انگیز اور بہتر ہو۔ تحقیق کے لیے صلاحیت  سازی اور توسیع اور روایتی ادویہ کے لیے سائنٹفک بنیاد بنانے کے لیے مسلسل حوصلہ افزائی کے ساتھ، میرا ماننا ہے کہ آج جن 6 نئی عمارتوں کا افتتاح کیا گیا ہے، وہ اس مقصد کی حصولیابی کی سمت میں این ای آئی اے ایچ کے توسط سے اہم کردار ادا کریں گی۔‘‘

این ای آئی اے ایچ نے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہسپتال میں بہتر نتائج کا احساس کر رہے ہیں۔ مالی برس 2022-23 میں، ہسپتال نے اپنے او پی ڈی کلینک میں 52088 مریضوں کی موجودگی ملاحظہ کی، جبکہ 504 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے لیے آئی پی ڈی مریضوں کی شکل میں بھرتی کیا گیا تھا۔ آیوروید میں، این ای آئی اے ایچ نے او پی ڈی کلینک میں 36683 مریضوں کی موجودگی ملاحظہ کی اور ساتھ ہی 482 مریضوں کو یونیورسٹی کے آئی پی ڈی سیکشن میں بھرتی کرایا گیا۔ وہیں ہومیوپیتھی میں، اس کے او پی ڈی کلینک میں 19397 مریض آئے، جبکہ 22 مریضوں نے خود کو اس میں بھرتی کرایا۔ اسی مدت کے دوران این ای آئی اے ایچ کے ذریعہ 35 صحتی کیمپوں اور 4 سی ایم ای (مسلسل طبی تعلیم) کا اہتمام کیا گیا۔

چھ نئی عمارتوں میں لڑکوں کا ہاسٹل ہوگا جس میں 104 افراد کے رہنے کی گنجائش ہوگی، 104 افراد کی گنجائش والا ایک لڑکیوں کا ہاسٹل، ٹائپ III کوارٹر کی 8 اکائیاں، ٹائپ IVA کوارٹر کی 6 اکائیاں، ٹائب IVB اور ڈائرکٹر کی رہائش کی 7 اکائیاں، 25 اکائیوں کے ساتھ ایک سینئر رہائشی ہاسٹل، اور 19 کمروں اور 2 سوئٹس کے ساتھ ایک مہمان خانہ ہوگا۔ عمارتوں کو 60.16 کروڑ  روپئے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی بھی موجود تھے جن میں حکومت میگھالیہ کے صحت و کنبہ بہبود کے وزیر ڈاکٹر مزیل امپرین لنگدوہ، حکومت میگھالیہ  کے مویشی پالن اور مویشیوں کے علاج کے وزیر اے ایل ہیک، نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی (این ای ایچ یو) کی وائس چانسلر پروفیسر پربھاشنکر شکلا، شمال مشرقی اندراگاندھی علاقائی صحتی اور طبی سائنس ادارہ (این ای آئی جی آر آئی ایچ ایم ایس) کے پروفیسر (ڈاکٹر) نالن مہتا، اور این ای آئی اے ایچ کی ڈائرکٹر ڈاکٹر نیتا مہیسکر بھی شامل تھے۔

تعلیمی شعبے میں، این ای آئی اے ایچ نے پہلے ہی 6 انڈر گریجویٹ بیچوں کو بیچلر آف آیورویدک میڈیسن اینڈ سرجری (بی اے ایم ایس) اور بیچلر آف ہومیوپیتھی میڈیسن اینڈ سرجری (بی ایچ ایم ایس) میں درج کر لیا ہے۔ 2016-17 میں 50 طلبا سے اب طلبا کی تعداد بڑھ کر 63 فی بیچ ہوگئی ہے۔ یہ کورس نارتھ ایسٹرن ہل یونیورسٹی (این ای ایچ یو)، شیلانگ ، میگھالیہ سے وابستہ ہیں۔

شمال مشرقی آیوروید اور ہومیوپیتھی ادارہ (این ای آئی اے ایچ)، وزارت آیوش، حکومت ہند کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے۔ این ای آئی اے ایچ کا قیام آیوروید اور ہومیوپیتھی نظام ادویہ کے تحت شمال مشرق علاقے اور سکم کے لوگوں کو حفظانِ صحت سہولتیں فراہم کرنے کے لیے عمل میں آیا تھا۔ یہ ادارہ فی الوقت ہسپتالوں کے ساتھ ایک آیوروید کالج اور ایک ہومیوپیتھی کالج چلا رہا ہے۔ یہ ادارہ 60 بستروں پر مشتمل آیورویدک اور 20 بستروں والے ہومیوپیتھک ہسپتال چلاتا ہے۔

این ای آئی اے ایچ کیمپس کے ہسپتال نجی وارڈ، لیبر روم، آپریشن تھیئٹر، یوگ مرکز، فزیوتھریپی یونٹ، پنچ کرما یونٹ وغیرہ سے آراستہ ہیں۔ ای سی جی، یو ایس جی، ایکس رے، تجربہ گاہوں، ناڑی ترنگنی، وغیرہ جیسی جانچ کی سہولتیں بھی ادارے میں دستیاب ہیں۔ یہ ادارہ 7 او پی ڈی اور ہومیوپیتھی میں 5 او پی ڈی سے لیس ہے۔ آیوروید کے لیے 60 بستر اور ہومیوپیتھی کے لیے 20 بستر کے ساتھ ایک مکمل آئی پی ڈی سہولت دستیاب ہے۔ یہ ادارہ 20 ایکڑ رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5151


(Release ID: 1924351) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese