وزارت دفاع

آئی ڈیکس – ڈی آئی او نے نئی دہلی میں 250ویں معاہدہ پر دستخط کیے، جو کہ مشن ڈیف اسپیس اور 100ویں اسپرنٹ (بحریہ) معاہدہ کے تحت پہلا معاہدہ ہے

Posted On: 15 MAY 2023 3:44PM by PIB Delhi

انوویشنز فار ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈیکس)، جو وزارت دفاع کا ایک اہم اقدام ہے، 15 مئی 2023 کو نئی دہلی میں اپنے 250 ویں معاہدے پر دستخط کرنے کے ساتھ ایک سنگ میل کو عبور کرلیا ہے ، جو کہ مشن ڈیف اسپیس اور   100 اسپرنٹ (نیوی) معاہدہ کے تحت پہلا معاہدہ ہے۔ دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے اور دیگر سینئر سول اور فوجی حکام کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔

مشن ڈیف اسپیس معاہدہ

مشن ڈیف اسپیس کے پہلے آئی ڈی ای ایکس (آئی – ڈیکس) کانٹریکٹ کا تبادلہ ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) اور سی ای او ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او) جناب ٹی نٹراجن اور سی ای او، انسپے سٹی جناب ارندرجیت چودھری کے درمیان کیا گیا، جو کہ ’کیوب سیٹس کے لیے مائیکرو پروپلشن سسٹم‘ کے فاتحین میں سے ایک ہیں۔ اس چیلنج کی قیادت دفاعی خلائی ایجنسی کر رہی ہے۔

کیوب سیٹس چھوٹے سیٹوں کی ایک کلاس ہیں، جو کہ ماڈیولر؛ کم قیمت والے؛ تیاری، انضمام اور لانچ کرنے میں آسان؛ اور لانچ آن ڈیمانڈ صلاحیتوں کے لیے ایک اہم جز (کمپونینٹ) کی تشکیل کرتے ہیں۔ امیجری/انٹیلی جنس سرویلنس اور جاسوسی/مواصلات کے مقاصد کے لیے، کیوب سیٹس کو قطعی طور پر منسلک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے عین تدبیر اور مدار کی اصلاح کے لیے ایک کمپیکٹ مائکرو پروپلشن سسٹم کی ضرورت ہے۔ انسپے سٹی اس مقصد کے لیے گیس پر مبنی نظام تیار کر رہی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، ایک بار تیار ہوجانے کے بعد، دوسرے سیٹلائٹس کے ساتھ مربوط کی جاسکتی ہے، جن میں مشن ڈیف اسپیس کے تحت تیار کی جانے والی کیوب سیٹ سوارم بھی شامل ہے۔

خلائی ڈومین کی تزویراتی (اسٹریٹیجک) اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اکتوبر  2022 میں گاندھی نگر میں ڈیف ایکسپو کے دوران نجی شعبے کے ذریعے  75 دفاعی خلائی چیلنجز کے ساتھ مشن ڈیف اسپیس کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد چیلنجوں سے نمٹنے کے ذریعے ہندوستانی نجی خلائی صنعت کو پروان چڑھانا ہے، جس میں خلائی مشن کا ہر مرحلہ – مشن کی منصوبہ بندی سے لے کر سیٹلائٹ ڈیٹا کے تجزیات تک، شامل ہے۔

100 واں اسپرنٹ (بحریہ) معاہدہ

اے ایس (ڈی پی) اورسی ای او – ڈی آئی او اور سیلیکونیا ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب سشیل ایکناتھ گھُلے کے درمیان  100ویں اسپرنٹ (نیوی) کے معاہدے کا تبادلہ ہوا۔ سیلیکونیا ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اس چیلنج کی فاتح ہے، جس نے ایک ایسے پروٹو ٹائپ کی ترقی کا تصور کیا جو ایک ہلکا پھلکا اے ایس آئی سی (ایپلی کیشن-اسپیسفک انٹیگریٹڈ سرکٹ) پر مبنی کمیونی کیشن سسٹم ہے، جس میں لو اَرتھ آربٹ، میڈیم ارتھ آربٹ اور جیو اسٹیشنری سیٹلائٹ کمیونی کیشن کے لیے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ انٹینا استعمال کیا گیا ہے۔ سیلیکونیا کا حل (سالیوشن) متعدد آزاد ریسیور/ٹرانسمیٹر ذرائع فراہم کر سکتا ہے، جو کہ فیسڈ ز- ایرے راڈارس میں ضروری ہیں، جو عام طور پر سیٹلائٹ ٹریکنگ میں استعمال ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ ’ایس پی آر آئی این ٹی – اسپرنٹ‘اقدام کے تحت، 18 جولائی 2022 کو نیول انوویشن اینڈ انڈیجنائزیشن آرگنائزیشن (این آئی آئی او) کے سیمینار ’سواو لمبن‘کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی صنعت کے لیے کل 75 چیلنج اسٹیٹمنٹس کی نقاب کشائی کی تھی۔ اس اقدام کا مقصد ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے حصے کے طور پر اگست 2023 تک کم از کم 75 ٹیکنالوجیز/مصنوعات کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کرنا ہے۔

آئی ڈیکس نے ڈسک-  7 کے تحت بالترتیب اکتوبر 2022 اور جنوری 2023 میں اپنے پہلے اور 50 ویں آئی ڈیکس اسپرنٹ معاہدوں پر دستخط کرنے کا سنگ میل حاصل کیا اور چند ماہ کے اندر 100ویں اسپرنٹ (نیوی) معاہدے کا تبادلہ ہوا۔

آئی ڈیکس  کے بارے میں

آج تک، آئی ڈیکس نے ڈی آئی ایس سی – ڈسک، پرائم اور اوپن چیلنج جیسے چیلنجوں کے مختلف زمروں کے تحت انفرادی اختراع کاروں، ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس سے  7,500 سے زیادہ درخواستیں وصول کی ہیں۔ آئی ڈیکس ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے اور ہندوستان کے ہنر کو ملک میں واپس لانے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

آئی ڈیکس  اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیز رفتاری سے کام کر رہا ہے کہ اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے ساتھ اس کے معاہدے بروقت منطقی انجام تک پہنچیں، بالآخر ابھرتے ہوئے، جلد ہی ایک یونیکورن کی شکل اختیار کرنے کے لیے بے شمار متبادل کھولے جائیں گے اور ساتھ ہی خدمات کی ضرورت کو بھی پورا کیا جاسکے گا۔

آئی ڈیکس فریم ورک کا آغاز وزیر اعظم نے 2018 میں کیا تھا جس کا مقصد دفاعی شعبے میں باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ اس کا مقصد دفاعی شعبے میں حصہ ڈالنے کے لیے اسٹارٹ اپس کو شامل کرنا اور ملک میں دفاعی اور ایرو اسپیس سیٹ اپ تیار کرنا ہے۔ آئی ڈیکس  کو ڈی آئی او کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، جو محکمہ دفاعی پیداوار، ایم او ڈی کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

اپنے خطاب میں، سکریٹری دفاع نے اعتماد ظاہر کیا کہ آئی ڈیکس آنے والے وقت میں ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام بننے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے سنگ میل تک پہنچنے میں سروسز، اسٹارٹ اپس، پارٹنر انکیوبیٹرز اور آئی ڈیکس ٹیم سمیت تمام حصص داروں کی مسلسل کوششوں اور تعاون کی بھی تعریف کی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 5137

15.05.2023



(Release ID: 1924313) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi