بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت نے سبانسیری لوور پروجیکٹ کا دورہ کیا؛ اعلیٰ حکام سے پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 12 MAY 2023 7:08PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کی بجلی اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت عزت مآب جناب کرشن پال گرجر نے 11 اور 12 مئی 2023 کو این ایچ پی سی کے 2000 میگاواٹ کے سبانسیری لوور پروجیکٹ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران، عزت مآب مرکزی وزیر نے عزت مآب ایم ایل اے، لکابلی (اروناچل پردیش)  جنا ب کارڈونیگیورکے ساتھ، 400 کے وی پوٹ ہیڈ   یارڈ (بجلی نکالنے کے لیے 400  کے وی ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے بسوناتھ چاریالی ایچ وی ڈی سی سب اسٹیشن سے منسلک) کا افتتاح کیا۔

جناب گرجر اور دیگر معززین نے پروجیکٹ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا،  جہاں جناب وپن گپتا، ای ڈی- ایس ایل ایچ ای پی نے پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں میں پیش رفت کے بارے میں مختصراً بتایا۔ پروجیکٹ میں مصروف میجرورکس کنٹریکٹرس کے نمائندوں نے انفرادی محاذوں پر تعمیراتی سرگرمیوں کی مقدار کے بارے میں بھی بتایا۔

 

بعد ازاں وزیر موصوف نے این ایچ پی سی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ بھی کی،  جس میں پروجیکٹ کے سربراہ،سبانسیری لوور ایچ ای پروجیکٹ کی طرف سے کاموں کی حالت کے بارے میں مختصرپرزنٹیشن پیشکش کی گئی۔ عزت مآب وزیر نے پروجیکٹ ٹیم کی سخت محنت اور اب تک کی کی جانے و الی پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ اس باوقار منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کریں کیونکہ یہ منصوبہ یقیناً خطے کی سماجی- اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے قوم کی ترقی کے لیے قابل تجدید توانائی کی اہمیت پر توجہ دینے پر بھی زور دیا۔

 

 

اس کے علاوہ، معزز وزیر نے سبانسیری بیسن یعنی سبانسیری مڈل ایچ ای پی (کملے) اور سبانسیری اپر ایچ ای پی میں این ایچ پی سی کو مختص کیے گئے دیگر پروجیکٹوں کے بارے میں بھی تفصیلاً تبادلہ خیال کیا اور این ایچ پی سی کو ہدایت کی کہ وہ ان آنے والے پروجیکٹوں میں فوری سرگرمیاں شروع کریں۔ معزز وزیر نے حکومت  ہندکی طرف سے ہر طرح کی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

**********

ش ح۔ ا ک ۔ ف ر

U. No.5123


(Release ID: 1924135)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi