صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی7 وزارت صحت کی میٹنگ


ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے صحت کی اختراع پر جی 7 صحت کے وزارتی اجلاس سے خطاب  کیا

ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل ہیلتھ ٹولز کا استعمال ایک فعال  اور برابری فراہم کرنے والا ہے جو طبی خدمات کی مضبوط فراہمی اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول میں مدد فراہم کر سکتا ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

’’ خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے درمیان ڈیجیٹل سہولتوں کی کمی کو دور کرنے  کے  لیے ایک فعال فریم ورک پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے‘‘

Posted On: 14 MAY 2023 2:20PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج جاپان کے ناگاساکی میں ہیلتھ انوویشن پر جی 7 وزارتی اجلاس سے خطاب کیا۔ یہ میٹنگ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ جیسی صحت کی اختراعات کی ترجیحات، نفاذ اور استعمال پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں جی7 ممالک  اور مدعو ’’آؤٹ ریچ 4‘‘ ممالک- ہندوستان، انڈونیشیا، ویتنام اور تھائی لینڈ کے وزرائے صحت نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ’’ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ہیلتھ ٹولز کا استعمال ایک درست اور برابری فراہم کرنے کے مترادف ہے، جو مضبوط طبی  خدمات کی فراہمی اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ کووڈ-19 وبائی امراض نے طبی خدمات کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو آگے بڑھایا ہے اور ساتھ ہی ساتھ تمام ممالک میں خاص طور پر کم اور متوسط آمدنی والے ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ایک فعال فریم ورک پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت  پر بھی زور دیا ہے۔

ڈیجیٹل ہیلتھ میں ہندوستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نےروشنی ڈالی کہ ’’ہندوستان کا  کووڈ-19 ویکسین کی تقسیم والےپلیٹ فارم کو-ون نے پورے ملک میں220کروڑ سے زیادہ ویکسین کے ٹیکے لگائے جانے کی نگرانی کی ہے اور نہ صرف کولڈ چین مینجمنٹ کی نگرانی کی ہے، بلکہ کیو آر کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل ویکسین سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے علاوہ ٹیکے لگائے جانے میں شہریوں اور ویکسینیٹروں کو سہولت فراہم کی‘‘۔ انہوں نے کہا، ’’اسی طرح قومی ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم- ای-سنجیونی، جسے وبائی امراض کے دوران شروع کیا گیا تھا،  کے توسط سے پہلے ہی11.5 کروڑ سے زیادہ کی تعداد میں ، شہریوں  کو مفت مشورے دیئے  گئےہیں، جس سے یہ دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم بن گیا ہے‘‘۔

نئے اور ابھرتے ہوئے ٹولز کےذریعہ پیش کردہ فوائد کو قبول کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر منڈاویہ نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت، اسمارٹ ویئریبلس اور بگ ڈیٹا اینالیٹکس جیسے ٹولس درست ادویات، ذاتی صحت کی دیکھ بھال، جینومکس، اور کلینیکل ڈیسیژن سپورٹ سسٹمز میں مدد کر سکتے ہیں،  جس سے صحیح وقت پرصحیح شخص کا صحیح علاج  کویقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے ان تکنیکی آلات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ’’ہندوستان نے پہلے ہی ایسے تمام ڈیجیٹل ٹولز کو دنیا کو ڈیجیٹل پبلک گڈز کے طور پر مفت فراہم کرنے کا پالیسی فیصلہ کر لیا ہے۔‘‘

ڈاکٹر منڈاویہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی جی20 صدارت نے ڈیجیٹل صحت کو ایک خاص ترجیح کے طور پر پیش کیا ہے اور عالمی ادارہ صحت کے ہیڈکوارٹر میں واقع ڈیجیٹل ہیلتھ پر گلوبل انیشیٹو کی تشکیل کے ذریعے دنیا بھر میں تمام ڈیجیٹل اقدامات کے ہم آہنگی کے طریقہ کار کو تجویز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک آف نیٹ ورک کے نقطہ نظر کے ساتھ یہ اقدام عالمی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے میں اہم ہو گا اور اس سلسلے میں مجوزہ اقدام کے لیے جی7 ممالک کی حمایت پر زور دیا۔

**********

ش ح۔ ا ک ۔ ف ر

U. No.5118


(Release ID: 1924106) Visitor Counter : 132