وزارات ثقافت
اوڈیشہ میں دوسری جی 20 کلچر گروپ(سی ڈبلیو جی) میٹنگ کے لیے مندوبین پہنچے اور پوری میں ریت سے اشیا ء تیار کرنے کے فن کی نمائش‘کلچر یونائٹس آل’ کا مشاہدہ کیا
جناب جی کشن ریڈی اور جناب ارجن رام میگھوال نے، پدم شری ایوارڈ یافتہ سدرسن پٹنائک کے ذریعہ پیش کردہ’ ثقافت سب کو متحد کرتی ہے‘ کے تھیم پر ایک خوبصورت ریت آرٹ نمائش کا افتتاح کیا’
ثقافتی تبادلے کے پروگرام، مشترکہ وراثت کے تحفظ کے منصوبے، اور ثقافتی مکالمے جیسے باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کے بارے میں بات چیت زیادہ لچکدار اور باہم جڑی ہوئی برادریوں کی تعمیر کرتی ہے: جناب جی کشن ریڈی
ثقافتی مقامات کو اقتصادی سرگرمیوں اور سیاحت سے جوڑنا چاہیے: جناب ارجن رام میگھوال
Posted On:
14 MAY 2023 8:41PM by PIB Delhi
جی 20 ممبران، مہمان ممالک اور کئی بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین آج دوسرے جی 20 کلچر ورکنگ گروپ(سی ڈبلیو جی) میٹنگ کے لیے بھونیشور، اڈیشہ پہنچے۔ اس میٹنگ کا مقصد فروری میں کھجوراہو میں ہونے والی پہلی سی ڈبلیو جی میٹنگ اور سی ڈبلیو جی کے چار ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والے ماہرین پر مشتمل عالمی موضوعاتی ویبینارز سے ہونے والی بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ چار شعبے ہیں: ثقافتی املاک کا تحفظ اور بحالی؛ ایک پائیدار مستقبل کے لیے زندہ ورثے کا استعمال؛ ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں اور تخلیقی معیشت کا فروغ؛ اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا۔
ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی ( ڈونر )کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج بھونیشور میں پریس سے ملاقات کرتے ہوئے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے منفرد موضوع ‘‘واسودھائیوا کٹمبکم’’ اور لائف - طرز زندگی برائے ماحولیات پر روشنی ڈالی۔ جناب جی کشن ریڈی نے ریمارک دیا کہ یہ ایک خاندان کے طور پر دنیا کے تصور پر زور دیتا ہے اور اس کا مقصد انفرادی طرز زندگی اور قومی ترقی دونوں کی سطح پر ماحولیاتی پائیداری اور ذمہ دارانہ انتخاب ہے۔
میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ کلچر ورکنگ گروپ کے چار ترجیحی شعبوں پر سیشن ہوں گے ۔ ثقافتی املاک کا تحفظ اور بحالی، ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کے پائیدار مستقبل کے فروغ کے لیے زندہ ورثے کا استعمال اور تخلیقی معیشت اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ‘‘ثقافتی تبادلے کے پروگرام، مشترکہ ورثہ کے تحفظ کے منصوبے، اور ثقافتی مکالمے جیسے باہمی تعاون پر مبنی اقدامات کے بارے میں بات چیت ہوگی جو ہمارے روابط کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور مزید لچکدار اور باہم مربوط کمیونٹیز کی تعمیر کر سکتے ہیں۔’’
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ثقافتی املاک کی بحالی کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘پائیدار مستقبل’ پر بحث اس بات پر مرکوز ہو گی کہ ہماری اگلی نسل کو وراثت میں کیا ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ثقافتی مقامات کو معاشی سرگرمیوں سے جوڑنا چاہیے اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایسے مقامات پر سیاحت کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ثقافتی مقامات پر ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔
محترمہ للی پانڈیا، جوائنٹ سکریٹری، ثقافت کی وزارت اور شریک چیئر مین، جی 20 سی ڈبلیو جی نے اس اتحاد کا اظہار کرنے والی طاقت کے بارے میں بات کی جسے جی 20 کے ممبران، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں ثقافت کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے ہماری قوموں کو متحد کرنے اور عالمی یکجہتی کے احساس کو فروغ دینے کے لیے رکھتی ہیں۔
پوری ساحل سمندر پر پدم شری سدرسن پٹنائک کی طرف سے ریت سے اشیاء کی تیاری کے آرٹ کی ایک شاندار نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ ‘ثقافت سب کو متحد کرتی ہے’ کے تھیم کا اعتراف کرنے کے لیے بنائی گئی، سینڈ آرٹ کی تنصیب کا افتتاح وزیر ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر)، جناب جی کشن ریڈی اور جناب ارجن رام میگھوال، ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نے کیا۔
ہندوستان میں ریت کے فن کے علمبردار کے طور پر جانے جانے والے، جناب سدرسن پٹنائک کو ان کی ممتاز خدمات کے لیے تیسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ ان کی سینڈ آرٹ کی تنصیبات عالمی شہرت یافتہ ہیں اور وہ عالمی سطح پر مختلف مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سینڈ آرٹ ایک منفرد عوامی فن ہے جس کی پوری دنیا میں وسیع ثقافتی اہمیت ہے، خاص طور پر صحراؤں، ساحلوں اور ندیوں کی کثرت والی جگہوں پر۔ دنیا کے بہت سے حصوں میں، سینڈ آرٹ کہانی سنانے کا ایک مقبول ذریعہ ہے، جو افسانوی اور مذہبی داستانوں کی عوام تک ترسیل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ہندوستان کےجی 20 کلچر ورکنگ گروپ نے:کلچر یونائٹس آل’ مہم کا آغاز کیا جس میں متنوع ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تھیم ‘ثقافت سب کو متحد کرتی ہے’ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ اگرچہ ثقافتی روایات اور طرز عمل نمایاں طور پر مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن وہ اکثر مشترکہ اقدار اور عقائد کا اشتراک کرتے ہیں۔ ثقافت حدود کو عبور کر سکتی ہے، روابط کو فروغ دے سکتی ہے، اور لوگوں، معاشروں اور قوموں کے درمیان اپنی تمام شکلوں میں مستند گفتگو اور فہم کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔
مندوبین کو مختلف ثقافتی فنی مظاہروں سے بھی لطف اندوز کیا گیا، جن میں سنکھ بدن، قبائلی رقص (سنگاری)، اوڈیسی رقص، گوٹی پوا اور سمبل پوری رقص شامل ہیں۔ یہ فنی مظاہرے اڈیشہ کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہیں اور روایتی آرٹ کی شکلوں کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو عوام کے سامنے لاتے ہیں ۔
دوسری سی ڈبلیو جی میٹنگ کے مباحثوں پر مبنی سیشن کل سے شروع ہوں گے۔ یہ میٹنگ جی 20 ممبران، مہمان ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین کو اکٹھا کرتی ہے، تاکہ سی ڈبلیو جی کی طرف سے بیان کردہ 4 ترجیحی شعبوں پر اپنے متعلقہ بیانات پیش کریں۔ گروپ کا مقصد گہرائی سے بات چیت اور تعاون کے ذریعے، عالمی سطح پر اہم ثقافتی مسائل کو حل کرنے کے لیے قابل عمل سفارشات تیار کرنا ہے۔
‘سسٹین: دی کرافٹ ایڈیم’– ‘ایک پائیدار مستقبل کے لیے زندہ ورثے سے استفادہ کرنا’ کے عنوان سے ایک نمائش کا کل بھوبنیشور، اوڈیشہ کے کرافٹس میوزیم میں کال بھومی میں افتتاح کیا جائے گا۔ اس نمائش کا افتتاح اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک کریں گے۔
نمائش کا مقصد سیاحوں، پیشہ ور افراد اور پالیسی سازوں میں بنی نوع انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
یہ نمائش 16 سے 22 مئی 2023 تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔ اس کے علاوہ، مندوبین کو دستکاری کے ماہرین کی طرف سے خصوصی طور پر معلومات دی جائے گی، اور یہ لوگ اس روایتی فن میں مشق حاصل کریں گے، اور میوزیم کا ایک گائیڈ کی رہنمائی میں انہیں میوزیم کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔
دوسری ثقافتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے سیشنوں اور دو طرفہ میٹنگوں کے ساتھ ساتھ، جی 20 کے مندوبین اوڈیشہ کی تاریخی ورثے کی یادگاروں کا بھی دورہ کریں گے، جیسے کونارک میں سورج مندر، جو کے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھنے والا ایک مقام ہے ، بھونیشور میں ادے گیری کی غاریں ۔
مندوبین کو ساتھ دلچسپ ثقافتی فنی مظاہروں سے بھی لطف اندوز کیاجائے گا، جو ریاست اڈیشہ کے متنوع اور رنگین ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
بھونیشور میں اگلے 2 دنوں میں ہونے والی بات چیت کے بعد، 15-18 جولائی 2023 کو ہمپی میں تیسری سی ڈبلیو جی میٹنگ ہوگی اور ثقافتی وزراء کی میٹنگ اگست 2023 کے آخر سے وارانسی میں ہونے والی ہے۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ رض
U. No.5116
(Release ID: 1924105)
Visitor Counter : 148