جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ایم این آر ای، جی  20 تھرڈ انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ کے موقع پر ’جدید اور ابھرتی ہوئی توانائی کی ٹیکنالوجی کے لیے کم لاگت کی مالیات‘ ایونٹ کا انعقاد کرے گی

Posted On: 14 MAY 2023 4:34PM by PIB Delhi

جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) تیسرے انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) میٹنگ کے موقع پر کل 15 مئی 2023 کو ’جدید اور ابھرتی ہوئی توانائی کی ٹیکنالوجیز کے لیے کم لاگت کی مالیات‘ ایونٹ کا انعقاد کرے گی۔ یہ تقریب ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سنٹر میں، انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) اور بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (آئی آر ای این اے) کے ساتھ نالیج پارٹنر کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔

اس تقریب میں پالیسی سازوں، ٹیکنالوجی ڈیولپرز، بین الاقوامی اور ملکی مالیاتی اداروں، ترقیاتی بینکوں، صنعت کے پلیئرس، تعلیمی اداروں اور دیگر اہم حصص داروں کی فعال شرکت کی توقع ہے۔ سیشنز میں ابھرتی ہوئی اہم ٹیکنالوجیز - ہائیڈروجن، آف شور ونڈ، انرجی اسٹوریج اور کاربن کیپچر یوٹیلائزیشن اینڈ اسٹوریج (سی سی یو ایس) کے مستقبل کی رفتار کی بنیاد پر توانائی کی منتقلی کے لیے سرمایہ کاری کے مؤثر اندازے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

جی 20 کی انڈیا پریذیڈنسی کے تحت ایم این آر ای کے تعاون سے آئی آر ای این اے کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ ’’لو- کاسٹ فنانس فار انرجی ٹرانزیشن‘‘ کی بھی جی 20 ای ٹی ڈبلیو جی  ضمنی تقریب میں نقاب کشائی کی گئی۔ رپورٹ جی  20 ممالک اور اس سے آگے کم لاگت والے سرمائے کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے ایک جامع ٹول باکس فراہم کرتی ہے۔

افتتاحی اجلاس میں جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلا، ای ٹی ڈبلیو جی کے چیئر اور وزارت بجلی کے سکریٹری جناب آلوک کمار، حکومت مہاراشٹر کی پرنسپل سکریٹری توانائی محترمہ آبھا شکلا، آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس، اور آئی آر ای این اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محترمہ گوری سنگھ موجود ہوں گی۔

ضمنی تقریب میں دو پینل مباحثے ہوں گے - پہلا سیشن جدید اور ابھرتی ہوئی توانائی کی ٹیکنالوجیز کے نقطہ نظر پر اور دوسرے سیشن میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ترقیاتی بینکوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ان ابھرتی ہوئی اہم ٹیکنالوجیز کی ترقی اور تعیناتی کے لیے وسیع تحقیق اور ترقی، ڈیمانڈ مارکیٹس کی تخلیق، ریگولیٹری لینڈ اسکیپ کی معتبریت اور پائیدار بنیادوں پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے طویل مدتی وعدوں کی ضرورت ہوگی۔

آئی آر ای ڈی اے کے بارے میں

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) حکومت ہند کا ایک منی رتن (زمرہ – I) انٹرپرائز ہے، جو جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔ آئی آر ای ڈی اے ایک پبلک لمیٹڈ گورنمنٹ کمپنی ہے جو  1987 میں ایک غیر بینکنگ مالیاتی ادارے کے طور پر قائم کی گئی ہے، جو توانائی کے جدید اور قابل تجدید ذرائع اور توانائی کی بچت/تحفظ سے متعلق منصوبوں کو فروغ دینے، ترقی دینے اور مالی امداد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ آئی آر ای ڈی اے کا مشن ’’پائیدار ترقی کے لیے قابل تجدید ذرائع، توانائی کی کارکردگی اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز سے توانائی کی پیداوار میں خود کفیل سرمایہ کاری کو فنانسنگ اور فروغ دینے کے لیے ایک اہم، شراکت دار دوستانہ اور مسابقتی ادارہ بننا ‘‘ ہے۔

آئی آر ای این اے کے بارے میں

بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (آئی آر ای این اے) توانائی کی عالمی تبدیلی (گلوبل انرجی ٹرانسفارمیشن) کے لیے ایک اہم بین حکومتی ایجنسی ہے، جو توانائی کے پائیدار مستقبل کی طرف منتقلی میں ممالک کی مدد کرتی ہے اور بین الاقوامی تعاون کے لیے بنیادی پلیٹ فارم، ایک مرکزِ  امتیاز اور قابل تجدید توانائی سے متعلق پالیسی، ٹیکنالوجی، وسائل اور مالیاتی معلومات کے ایک ذخیرہ کے طور پر کام کرتی ہے۔   168 ممبران (167 ریاستیں اور یوروپی یونین) اور الحاق کے عمل سے گزر رہے اور فعال طور پر مصروف عمل  16 اضافی ممالک، آئی آر ای این اے، ہر طرح کی قابل تجدید توانائی کی شکلوں کے پائیدار استعمال  اور بڑے پیمانے پر اسے اپنائے جانے کے عمل کو فروغ دیتا ہے تاکہ   پائیدار ترقی، توانائی رسائی، توانائی تحفظ اور کم کاربن کے اخراج والی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 5107



(Release ID: 1924064) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu