کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور  یورپی یونین کے مابین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کی پہلی وزارتی  میٹنگ 16 مئی 2023 کو برسلز میں ہوگی


جناب پیوش گوئل ہند-یورپی یونین ٹی ٹی سی وزارتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے

Posted On: 14 MAY 2023 11:13AM by PIB Delhi

ہند-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کی پہلی وزارتی میٹنگ 16 مئی 2023 کو برسلز، بیلجیم میں ہو رہی ہے۔خارجہ  امور کے مرکزی وزیر مملکت (ای اے ایم) اور  الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (ایم ای آئی ٹی وائی)  کے ساتھ صنعت و تجارت ، ٹیکسٹائل، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل بحیثیت شریک صدر اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یورپی یونین کی جانب سے ایگزیکٹو نائب صدور مسٹر ڈومبرووسکس اور محترمہ ویسٹیجر اس کی مشترکہ صدارت کر ریں گے۔ تجارت، قابل اعتماد ٹیکنالوجی اور سلامتی سے جڑے اتحاد میں اسٹریٹجک چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی رابطہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کے مقصد سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور  یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسولا وان ڈیر لیین  نے اپریل 2022 میں نئی دہلی میں ٹی ٹی سی کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔

15 مئی 2023 کو، مرکزی وزیرجناب  گوئل  ای وی پی ڈومبرووسکس کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے جس کے بعد یورپی یونین اور ہندوستان دونوں کے کاروباری رہنماؤں کی موجودگی میں ورکنگ گروپ-3 کے شراکت داروں سے مشاورت ہوگی۔ ڈبلیو جی 3 اجلاس تجارت، ٹیکنالوجی اور لچکدار سپلائی چین پر مرکوز ہے اور اس میں یورپی یونین اور ہندوستان کے 6 کاروباری رہنما شامل ہوں گے۔ سہ پہر میں، وزیرموصوف  فیڈریشن آف انٹرپرائزز  ان بلجیم (ایف ای بی)کے زیر اہتمام ایک کاروباری تقریب میں شرکت کریں گے اور کلیدی خطبہ دیں گے۔ اس اجلاس  کے دوران ہندوستان میں بلجیم کے کاروباری اداروں کے اقتصادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مزید منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ تینوں ہندوستانی وزراءبلجیم کے وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

16 مئی کو، مرکزی وزیر گوئل ورکنگ گروپس 1 اور 2 کے لیے ایک اسٹیک ہولڈر ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ گروپ 1 ڈیجیٹل گورننس اور کنیکٹیویٹی پر  مرکوز ہے جبکہ گروپ 2 صاف اور سبز توانائی کی ٹیکنالوجی سے متعلق ہے۔ اس تقریب میں ہرفریق کی جانب سے تقریباً آٹھ کاروباری رہنما بھی شرکت کریں گے جو اپنے خیالات/تجاویز پیش کریں گے۔ جناب گوئل اس تقریب میں خصوصی خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں ای اے ایم اور ای وی پی ویسٹیجر کی شرکت بھی ہوگی ۔

بعد ازاں اسی جناب گوئل یورپی کمشنر برائے اندرونی تجارت جناب تھیری بریٹن کے ساتھ ایک دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے جس میں ایس ایم ای سیکٹر، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور ای کامرس سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

اس کے بعدہند-یورپی یونین ٹی ٹی سی کی پہلی وزارتی سطح کی میٹنگ ہوگی جس میں خارجہ امور ، صنعت و تجارت اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزراء مملکت شرکت کریں گے۔

اس طریقہ کار کے تحت درج ذیل تین ورکنگ گروپ دونوں فریقوں کے درمیان مستقبل کے تعاون کے لیے روڈ میپ پر رپورٹ پیش  کریں گے: (1) اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی پر ورکنگ گروپ، (2) گرین اینڈ کلین انرجی ٹیکنالوجی پر ورکنگ گروپ اور (3) تجارت، سرمایہ کاری اور لچکدار ویلیو چین پر ورکنگ گروپ۔

پہلی وزارتی میٹنگ تینوں ورکنگ گروپس کے تحت تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کرے گی اور آنے والے سال میں اگلی وزارتی میٹنگ سے قبل مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی سمت فراہم کرے گی۔ یورپی یونین اوربلجیم کی سینئر قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور بشمول آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے جاری مذاکرات، باہمی منڈی تک رسائی کے مسائل کو حل کرنے ، ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون  اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تجارت، سرمایہ کاری اور لچکدار ویلیو چین پر ورکنگ گروپ کو محکمہ تجارت کی طرف سے چلایا جائے گا اور ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ کی  مشترکہ صدارت متعلقہ فریقوں کے کامرس سکریٹری سنیل برتھوال اور ڈائرکٹر جنرل برائے تجارت محترمہ سبین ویانڈ نے کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  )

5100


(Release ID: 1924038) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil