وزارت خزانہ
مالیاتی خدمات کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی کی صدارت میں علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی مالی کارکردگی کی جائزہ میٹنگ
Posted On:
12 MAY 2023 4:45PM by PIB Delhi
مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے آج یہاں کالج آف ایگریکلچرل بینکنگ واقع پُنے میں منعقدہ علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کے مالیاتی استحکام اور عملی آپریشنل صلاحیت کو مضبوط بنانے پر 11-12 مئی 2023 کے سمپوزیم کے ایک حصے کے طور پر ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری ڈی ایف ایس، چیئرمین نابرڈ، سی جی ایم آر بی آئی، اسپانسر بینکوں کے ایم ڈی اور ای ڈی اور علاقائی دیہی بینکوں کے چیئرپرسن بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران آر آر بیز کی طرف سے ان کے متعلقہ قابل عمل منصوبوں میں طے شدہ مختلف پیرامیٹرز پر کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ 2022-2021 کے مقابلے 2023-2022 میں آر آر بیز کی مالی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ آر آر بیز کی ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کی ضرورت، این پی اے میں کمی کے لیے حکمت عملی، آئی ٹی پہل، مالی شمولیت کو بہتر بنانا، دیہی علاقوں میں کریڈٹ کی فراہمی کو بڑھانا اور آر آر بیز کو اسپانسر بینکوں کی طرف سے دی جانے والی حمایت وہ دیگر امور تھے جن پر میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر جوشی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسپانسر بینکوں کو نابرڈ کے ساتھ شراکت میں ٹیکنالوجی کو اپنانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنے متعلقہ آر آر بیز کو سرگرم طور پر سنبھالنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے صارفین کی زیادہ مؤثر طریقے سے خدمت کر سکیں۔ ڈاکٹر جوشی نے آر آر بیز پر بھی زور دیا کہ وہ اگلے ایک سال کے اندر ہی قابل عمل منصوبوں میں طے شدہ نشانوں کو پار کرنے کے لیے اپنی کوششیں دوگنی کر دیں۔
*****
U.No:5088
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1923976)
Visitor Counter : 107