امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ 13 اور 14 جولائی 2023 کو گروگرام، ہریانہ میں ’’این ایف ٹی، اے آئی اور میٹاورس کے دور میں جرائم اور سلامتی کے موضوع پر جی20 کانفرنس‘‘ کا اہتمام کرے گی
مجوزہ جی 20 کانفرنس کے بارے میں تفصیلات پیش کرنے کے لیے آج نئی دہلی میں ایک گول میز میٹنگ کا اہتمام کیا گیا
مرکزی داخلہ سکریٹری نے شرکت کرنے والے معززین کو آئندہ کانفرنس کا خاکہ پیش کیا اور ممالک سے درخواست کی گئی کہ وہ کانفرنس کے لیے اعلیٰ سطحی وفود بھیجیں
Posted On:
12 MAY 2023 8:03PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ گروگرام، ہریانہ میں 13 اور 14 جولائی 2023 کو ’’این ایف ٹی (ناقابل تبادلہ ٹوکن)، آرٹی فیشل انٹیلی جینس اور میٹاورس کے موضوع پر جی 20 کانفرنس‘‘ کا اہتمام کرے گی۔ اس دو روزہ تقریب کااہتمام الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، وزارت خارجہ (ایم ای اے)، قومی سکیورٹی کونسل سکریٹریئٹ (این ایس سی ایس) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ساتھ شراکت داری میں کیا جائے گا۔ راشٹریہ رکشا یونیورسٹی، قومی فارینسک سائنس یونیورسٹی، نیشنل لاء اسکول آف انڈیا یونیورسٹی، انٹرپول اور یو این او ڈی سی اس کے تنظیمی شراکت دار ہیں۔
مجوزہ جی 20 کانفرنس کے بارے میں تفصیلات پیش کرنے کی غرض سے آج نئی دہلی میں ایک گول میز میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میں مختلف وزارتوں اور حکومت ہند کی تنظیموں اور معاون اداروں کے سینئر افسران کے علاوہ 20 سے زائد ممالک کے سفارتکاروں اور ہائی کمشنر حضرات اور سینئر عہدیداروں نے حصہ لیا۔ گول میز میٹنگ کے دوران داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا نے میٹنگ میں موجود معزز حضرات کو آئندہ کانفرنس کا خاکہ پیش کیا اور ممالک سے اس کانفرنس کے لیے اعلیٰ سطحی وفود بھیجنے کی اپیل کی۔
یہ کانفرنس جی20 ممالک، مہمان/مدعو ممالک اور بین الاقوامی انجمنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی۔ اس کانفرنس میں حکومت ہند کی وزارتوں/ تنظیموں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری حضرات/ ایڈمنسٹریٹر حضرات ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈائرکٹر جنرل حضرات، سائبر ماہرین اور مہمان اسپیکر حضرات کی شرکت بھی ملاحظہ کی جائے گی جو قانونی شعبے، تعلیمی شعبے، تربیتی اداروں، مالیاتی مذاکرات کاروں، مالی تکنالوجی، سوشل میڈیا مذاکرات کاروں، اطلاعاتی اور مواصلاتی تکنالوجی، سائبر فارینسک، ریگولیٹرس، اسٹارٹ اپ اداروں، اووَر دی ٹاپ (او ٹی ٹی) خدمات فراہم کار، ای کامرس کمپنیوں، وغیرہ کی نمائندگی کریں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5078
(Release ID: 1923839)
Visitor Counter : 170