سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی، جس کے دوران انہوں نے خاص طور پر والدین اور بزرگوں کے درمیان وسیع تر بیداری پر زور دیا
’’وزیراعظم مودی نے اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو ترجیح دی ہے‘‘: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
12 MAY 2023 5:08PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسٹارٹ اپ کے ساتھ دو گھنٹے طویل بات چیت کی، جس کے دوران انہوں نے خاص طور پر والدین اور بزرگوں کے درمیان وسیع تر بیداری پر زور دیا۔
انہوں نے آج یہاں پرگتی میدان میں نیشنل ٹکنالوجی ہفتہ نمائش کے دورے کے دوران کہا کہ ’’وزیراعظم مودی نے اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اسے ترجیح دی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر، ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹیکنالوجی، آئی ایس آر او – اِسرو ، ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی، ڈی آر ڈی او اور دیگر محکموں / پی ای یوز اور پرائیویٹ انڈسٹری کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کرتے ہوئے دو گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا۔ وزیر موصوف نے بڑی تعداد میں اسٹارٹ اپس کی طرف سے نمائش کے لیے رکھی گئی نمائشوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’2014 سے پہلے صرف 350-400 اسٹارٹ اپس تھے، 2016 میں پی ایم مودی نے لال قلعہ سے اسٹارٹ اپ انڈیا تحریک شروع کی اور آج ان کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے‘‘۔
وزیر موصوف نے نمائش کا دورہ کرنے والے اسکولی بچوں کی ایک بڑی تعداد سے بات چیت کی اور انہیں مختلف اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورز سے سبق حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طلباء کے ساتھ اسکول کے اساتذہ اور اسٹارٹ اپ پروموٹرز سے بھی بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ’’ان تمام نوجوان ذہنوں کو اسٹارٹ اپس کے شعبے میں موجود بہت بڑی صلاحیتوں کا ادراک کرنا چاہیے اور سرکاری ملازمتوں کو اختیار کرنے کے بجائے انہیں اسٹارٹ اپ شروع کرنے اور ملازمتیں پیدا کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔‘‘
والدین سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہفتے کے آخر میں ٹیکنالوجی ہفتہ نمائش کا دورہ کریں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’انہیں آنے دیں اور خود دیکھیں کہ کس طرح ہندوستان، پی ایم مودی کی کال پر، 21ویں صدی میں تیزی سے ترقی کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کلاس 6-7 کے بچے اپنے تشکیلی سالوں میں ہیں، اور جب وہ اسکول سے فارغ ہوں تو ان کی خداداد صلاحیتوں کا فائدہ اٹھایا جائے، تاکہ وہ اپنے ڈریم پروجیکٹوں کی تکمیل کرسکیں۔ ‘‘
نیشنل ٹیکنالوجی ڈے منانے کا آغاز 1999 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے ان ہندوستانی سائنس دانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کو اعزاز دینے کے لیے کیا تھا، جنہوں نے ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کے لیے کام کیا اور مئی 1998 میں پوکھرن تجربوں کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا۔ تب سے، قومی ٹیکنالوجی کا دن ہر سال 11 مئی کو منایا جاتا ہے۔
11 مئی 2023 کو پرگتی میدان میں قومی ٹکنالوجی ہفتہ کی تقریب کا افتتاح وزیر اعظم نے کیا۔ حکومت ہند کی 12 وزارتوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء / نمائش کار دہلی واقع پرگتی میدان میں اہل نمبر 4 اور 5 اے میں مختلف قسم کی سائنسی اختراعات کی نمائش کررہے ہیں۔
اس تقریب کا تھیم ’اسکول ٹو اسٹارٹ اپ – اِگنائٹنگ ینگ مائنڈز ٹو انوویٹ‘ ہے، جس میں اٹل ٹنکرنگ لیبس (حکومت ہند کے اٹل انوویشن مشن کے تحت) سے وابستہ ہندوستان بھر کے اسکولوں کے طلباء حصہ لے رہے ہیں اور پرگتی میدان، دہلی کے ہال نمبر 4، میں تکنیکی اختراع کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
یہ ہر سال ایک نئے اور مختلف تھیم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس سال کا تھیم ’’اسکول ٹو اسٹارٹ اپس- اِگنائٹنگ ینگ مائنڈز ٹو انوویٹ‘‘ ہے۔ سی بی ایس ای نے نیشنل ٹیکنالوجی ہفتہ 2023 منانے کا مشورہ دیا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.5072
(Release ID: 1923780)
Visitor Counter : 129