کانکنی کی وزارت
اسٹارٹ اپس اورصنعت، کانکنی کے شعبے کے تکنیکی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے
کانکنی کی وزارت، آئی آئی ٹی بامبے کے ساتھ مل کر ممبئی میں کانکنی سے متعلق اسٹارٹ اپ سربراہ اجلاس کا انعقاد کرے گی
Posted On:
11 MAY 2023 4:32PM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت نے آج یہاں کانکنی سے متعلق اسٹارٹ اپ سربراہ اجلاس کے لوگو کی نقاب کشائی کی ۔ اس موقع پر کانکنی کی وزارت میں سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے کہا کہ اسٹارٹ اپس ،ملک میں کانکنی کے شعبے کو در پیش چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اس سے کانکنی کے شعبے کی ترقی کے لئے صحت مند موافق ماحول کی راہ ہموار ہوگی۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کانکنی کی وزارت 29 مئی 2023 کو آئی آئی ٹی بامبے کے ساتھ مل کر ممبئی میں پہلا کانکنی سے متعلق اسٹارٹ اپ سربراہ اجلاس کا انعقاد کرے گی۔کانکنی کے سکریٹری جناب بھاردواج نے آج سربراہ اجلاس کے لوگو کی رونمائی کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سربراہ اجلاس میں 150سے زیادہ اسٹارٹ اپ اور 20 سے زائد صنعتیں شامل ہوں گی۔
کانکنی کی وزارت ،آتم نربھر بھارت کے وژن کو حاصل کرنے کے لئے معدنیات کی تلاش اور کانکنی کی پیداوار اور اس میں جدت طرازی کو فرو غ دے رہی ہے۔ جناب وویک بھاردواج نے کہا کہ ملک میں دنیا کا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے، اس میں کانکنی کےشعبے میں چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے دریافت کی نئی ٹکنالوجیوں کا فائدہ اٹھاکر کانکنی کی صنعت کے لئے پروسیز کو آسان بنانے او ر اس طرح ملک میں معدنیات کی پیداوار کو بڑھانے میں اسٹارٹ اپ کو شامل کرنے کا امکان ہے۔
آئی آئی ٹی ، بامبے ، پووئی میں منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں دریافت ،ورچوئل حقیقت ، خود کار طریقہ سے آپریٹ کرنے ، ڈرون ٹکنالوجی ،کنسلٹینسی وغیرہ کے شعبے میں اسٹارٹ اپس شرکت کریں گے ۔
سربراہ اجلاس میں بنیادی طورپر اختراع اور ٹکنالوجیوں پر توجہ مرکوز ہوگی، جو کارکردگی میں بہتری ،حفاظت اور کانکنی اور دھات سے متعلق سائنس کے شعبے میں خود کار طریقے سے اشیا کی تیاری میں مدد کرے گا ۔ اس تقریب کے دوران کانکنی کی وزارت، کانکنی اور دھات سے متعلق سائنس کے شعبے میں اسٹارٹ اپ کے ساتھ غوروفکر کرے گا۔ اس دوران ا س موضوع پر بھی غوروفکر کیا جائے گا کہ یہ اسٹارٹ اپ کس طرح کانکنی کے شعبے کی سرگرمیوں میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ اس کی دریافت کا نکنی کی صلاحیتوں او ر کانکنی کی صنعت میں پیداوار بڑھانے میں تعاون کرسکتے ہیں۔
سربراہ اجلاس میں معدنیات کے تلاش کے شعبے کی سرکروہ صنعتوں ، مالیاتی اداروں او ربینکوں کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ تلاش ، ورچوئل حقیقت ،خود کار طریقے سے آپریٹ کرنے ، ڈرون ٹکنالوجی ،مشاورت وغیرہ کے شعبوںمیں کام کرنے والے طلبا اور پیشہ ور نوجوان اس تقریب سے بھی مستفید ہوں گے۔
*************
ش ح۔ ع ح۔ رم
U-5056
(Release ID: 1923603)
Visitor Counter : 129