اسٹیل کی وزارت

’اسٹیل کی صنعت  میں آٹومیشن وقت کی ضرورت ہے- جناب  اتل بھٹ، سی ایم ڈی


آرآئی این ایل  نے  ’اوپن چیلنج پروگرام (او سی پی )2.0‘ کا آغازکیا

Posted On: 11 MAY 2023 7:13PM by PIB Delhi

آرآئی این ایل  میں منعقدہ ایک پروگرام میں، جناب  اتل بھٹ، سی ایم ڈی ، آرآئی این ایل نے آج آن لائن ’’اوپن چیلنج پروگرام 2.0‘‘ کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام او سی پی  پروگراموں کے سلسلے  کا دوسرا پروگرام ہے جو کلپترو-سی او ای (سینٹر آف انٹرپرینیورشپ) کے ذریعے شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ اوپن چیلنج پروگرام انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کو منتخب کرنے کے لیے ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب اتل بھٹ نے کہا کہ "اسٹیل کی صنعت میں آٹومیشن وقت کی ضرورت ہے اور آٹومیشن اور روبوٹکس کی ترقی کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ جناب  اتل بھٹ نے مزید کہا اسٹارٹ اپس کی طرف سے تیار کردہ آلات  آرآئی این ایل  کی طرف سے سرمایہ کاری پر بہت تیزی سے منافع دیں گے کیونکہ وہ توانائی کی بچت میں مدد کرتے ہیں اور اس عمل کو محفوظ طریقے سے چلانے میں بھی مدد کریں گے۔

انڈسٹری 4.0 پر سی او ای  (سینٹر آف ایکسیلنس) پروجیکٹ کو ایس ٹی پی آئی  (ہندوستان کا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک)، ایم ای آئی ٹی وائی  (منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ آئی ٹی)، آرآئی این ایل  اور حکومت آندھرا پردیش مشترکہ طور پر شروع کر رہی ہے۔ اس سے انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز کے میدان میں ہندوستان کو ’آتم نربھر‘ بنانے کی امید ہے۔

سی او ای  کے پاس آئی آئی او ٹی (انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز) لیب، اے آئی  اورایم ایل  (مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ) کے ساتھ ایک صنعتی آٹومیشن لیب اور اے آر اینڈ وی آر (اگمینٹیڈ ریئلٹی اور  ورچوئل ریئلٹی ) لیب ہوگی۔ اس میں روبوٹکس اور ڈرون کے ساتھ ایک اور صنعتی آٹومیشن لیب اور روبوٹکس اور تھری ڈی پرنٹنگ والی تیسری صنعتی آٹومیشن لیب بھی ہوگی۔

سی او ای 5 سال کی مدت میں تقریباً 175 اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی افزائش  کرے گا۔ 50 اسٹارٹ اپ کمپنیاں فزیکل موڈ میں اور 125 کمپنیوں کو ورچوئل موڈ میں انکیوبیٹ کیا جائے گا۔

اسٹارٹ اپ کمپنیاں صنعت کے سرپرستوں کے ساتھ مل کر آرآئی این ایل اور دیگر صنعتوں جیسے ایچ پی سی ایل ، این ٹی پی سی ، بی اے آر سی ، ایچ ایس وائی  اور بی ایچ ای ایل  کے مسائل پر کام کریں گی۔

جناب  سی وی ڈی رام پرساد اور ڈاکٹر سریش باتھا نے بتایا کہ کس طرح ایس ٹی پی آئی اور ایس ٹی پی آئی نیکسٹ اپنے سینٹر آف انٹرپرینیورشپ اور این جی آئی ایس  (نیکسٹ جنریشن انکیوبیشن اسکیم) کے ذریعے اسٹارٹ اپس کی ترقی  کی حوصلہ افزائی کررہے  ہیں۔

محترمہ ویشالی ساگر، پروگرام مینیجر اے ڈبلیو ایس  (امیزون ویب سروسز) نے بتایا کہ کس طرح اے ڈبلیو ایس  اسٹارٹ اپس کو اے ڈبلیو ایس  کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکٹس/سولیوشن تیار کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ کام کرنے اور انہیں قدر کی فراہمی کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔

اس پروگرام میں  جناب  اے کے بگچی  ، ڈائریکٹر (پروجیکٹس) اور اضافی چارج ڈائریکٹر (آپریشنز) آرآئی این ایل اور رکن پی ایم جی -کلپترو، جناب  سی وی ڈی  رام پرساد، ڈائریکٹر ایس ٹی پی آئی  حیدرآباد اور سی او او ایس ٹی پی آئی نیکسٹ ، ڈاکٹر سریش باتھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور آفیسر انچارج، ایس ٹی پی آئی  وشاکھاپٹنم نے  بھی شرکت کی۔

*****

 

U.No:5057

ش ح۔ا ک ۔س ا



(Release ID: 1923599) Visitor Counter : 129


Read this release in: Punjabi , English , Hindi