محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ای پی ایف او ارکان کے لئے ای پاس بک کا اجراء کیا، ای پی ایف او کے 63 علاقائی دفاتر میں چھوٹے بچو ں کی نگہداشت کی سہولتل کے مراکز کا افتتاح کیا
Posted On:
28 MAR 2023 8:15PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج ای پی ایف او ممبران کے فائدے اور سہولت کے لیے ای پاس بک کا اجراء کیا، جس سے وہ اپنے کھاتوں کی مزید تفصیلات تصویری نمائندگی میں دیکھ سکیں گے۔ جناب یادو نے ای پی ایف او کے 63 علاقائی دفاتر میں چھوٹے بچوں کی نگہداشت کی سہولت کا افتتاح کیا جہاں 100 یا اس سے زیادہ ملازمین کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے اتر پردیش کے علاقائی دفتر پریاگ راج کی دفتر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ مرکز ی وزیر کی جانب سے اڈیشہ کے علاقائی دفتر کیونجھرآفس عمارت کا بھی ورچوئل طور پر افتتاح کیا گیا۔
اس سے قبل سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز، ای پی ایف کی 233ویں میٹنگ ہوئی جس کے دوران درج ذیل فیصلے کئے گئے:
- بورڈ نے ای پی ایف او کے زیر انتظام اسکیموں کے لیے سال 2022-23 کے نظرثانی شدہ تخمینوں اور سال 2023-24 کے بجٹ تخمینوں کو منظوری دی۔
- بورڈ نے ای پی ایف او کے فزیکل انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے پانچ سالہ ممکنہ منصوبے کو منظوری دی جس میں زمین کی خریداری، عمارت کی تعمیر اور خصوصی مرمت شامل ہے، جس میں 2200 کروڑ روپے کی لاگت شامل ہے۔
- بورڈ کو زیادہ اجرتوں پر پنشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی عمل آوری کے لیے کیے گئے اقدامات اور متبادل وغیرہ کو فائل کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
- بورڈ نے ای پی ایف او کے اسٹیٹس کو ایسوسی ایٹ ممبر سے ایفیلی ایٹ ممبر میں انٹرنیشنل سوشل سیکیورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) میں تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دی جو EPFO@2047 ویژن دستاویز کے مطابق تھی اورای پی ایف او کو آئی ایس ایس اے کےبین الاقوامی سماجی تحفظ میں بڑا کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گی۔
- سی بی ٹی نے مختلف امتحانات کے انعقاد کے لیے ای پی ایف او اور این ٹی اے کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامہ کو منظوری دی۔ پہلی کارروائی ایم او یو کے مطابق سوشل سیکورٹی اسسٹنٹ اور اسٹینو گرافر کے کیڈرز میں براہ راست بھرتی کے امتحان کے نوٹیفکیشن کے ذریعے شروع کی گئی ہے۔
- بورڈ نے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ (افسران اور ملازمین کی سروس کی شرائط) کے ضوابط، 2008 میں ترامیم کی سفارش کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔
- بورڈ نے پورٹ فولیو مینیجرز کے اے ایم سی میں توسیع کی تجویز کی بھی منظوری دی۔
- بورڈ نے ای ٹی ایف سرمایہ کاری کی آمدنی کو کسی بھی قابل اجازت زمرے میں سرمایہ کاری کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جو اس زمرے کے لیے مقرر کردہ حد سے مشروط ہے۔
ای پی ایف او کی پہل ندھی آپ کے نکٹ 2.0 سے متعلق سی بی ٹی کے سامنے ایک پریزنٹیشن دی گئی۔ اس ضلع آؤٹ ریچ پروگرام ہر مہینے کی 27 تاریخ کو پورے ملک میں اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سی بی ٹی کے اراکین نے گجرات کے وڈودرا اور آسام کے بکسا میں ضلعی کیمپوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی۔ مرکزی وزیر جناب یادو نے ندھی آپکے نکٹ2.0 کے کامیاب انعقاد کے لیے سبھی کی تعریف کی اور مبارکباد دی۔
**********
ش ح۔ ح ا ۔ ف ر
U. No.5022
(Release ID: 1923325)
Visitor Counter : 139