وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیراعظم جناب نریندر مودی،  18مئی کو نئی دلی میں ،بین الاقوامی میوزیم نمائش 2023 کا افتتاح کریں گے


بین الاقوامی میوزیم نمائش اپنی نوعیت کا ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ پہلی مرتبہ حکومت  میوزیم  کے فروغ کے لئے نئی ٹکنالوجی اور اقدامات کی نمائش کرے گی: جناب جی کشن ریڈی

بین الاقوامی میوزیم نمائش نہ صرف بھارت کی سافٹ  پاور  کا اظہار کرے گی بلکہ معیشت اور  علم کے درمیان خلیج کو پُر کرنے کے ذریعہ کے طورپر بھی کام کرے گی: محترمہ میناکشی  لیکھی

Posted On: 10 MAY 2023 9:06PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی ، 18 مئی کو  نئی دلی میں  بین الاقوامی میوزیم  نمائش  2023 کا افتتاح کریں گے۔اس  کا اعلان آج نئی دلی میں ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ایک پریس کانفرنس میں  کیا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ یہ نمائش  اپنی نوعیت کی پہلی اور تین روزہ  جامع  بین الاقوامی میوزیم نمائش ہوگی۔

اس موقع  پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ  پرگتی میدان میں  ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی میوزیم  نمائش  2023 ایک تاریخی نمائش ہوگی کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت میوزیم کے لئے نئی ٹکنالوجی اور اقدامات   کی نمائش کرے گی۔میوزیم کے فروغ ، ماہرین اور سینئر عہدے داروں سمیت   مختلف  محکموں  کے تعاون سے  بھارت  کی گوناگوں ثقافتی وراثت  کی نمائش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  ثقافت کی وزارت نے اب تک  383 میوزیم قائم کئے ہیں جن میں سے 145 میوزیم شرو ع کردئے گئے ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت  اور وژن کے تحت پچھلے  9سال کے دوران کھولے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میوزیم نمائش  2023 نہ صرف اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش  ہے،جس میں  ورکشاپ اور ماسٹر کلاسز  میں  نہ صرف   بھارت کے پیشہ ور افراد بلکہ پوری دنیا  کے ماہرین  بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ  میناکشی لیکھی نے کہا کہ 2014سے دوسرے زمرے کے شہروں میں  ایک نئے میوزیم کھولے جارہے ہیں تاکہ عوام کو ،خاص  طورپر نوجوانوں  کو  ان کی ثقافت اور وراثت سے  جوڑا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بین الاقوامی میوزیم نمائش  نہ صرف بھارت کی سافٹ پاور کو اجاگرکرے گی بلکہ معیشت اور علم کے درمیان خلیج کو پورا کرنے  کے ذرائع کے  طور پر بھی کام کرے گی۔

اس موقع  پر ایک بروشر  بھی جاری کیا گیا۔ اہم شخصیا ت نے  بیداری  پیدا کرنے کے لئے میوزیم آن وھیل موبائل وین  کو بھی ہری جھنڈی دکھائی ۔

اس نمائش کا مقصد  ایک جامع   تبادلہ خیال  میں سہولت  پیدا کرنا اور پورے ملک  میں پھیلے مختلف میوزیموں میں   نمائش کے لئے رکھی گئی  متنوع   ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ تین روزہ تقریب  18سے 20 مئی  تک نئی دلی کے پرگتی میدا ن میں منعقد ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WUQV.jpg

یہ اقدام  آزادی کا امرت مہوتسو  کے دوسرے مرحلے کے ایک حصے کے طورپر 47ویں  بین الاقوامی یوم میوزیم   کی یاد میں  اٹھایا گیا ہے ۔ یہ تقریب  میوزیم سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد اور  شائقین کے لئے تبادلہ خیال  کی خاطر  مختلف ثقافتوں  کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کے لئے ایک جامع  پلیٹ فارم فراہم  کرے گی۔

اس  موقع پر  بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی  سمیت کئی اہم شخصیات  ،سرکاری  کارکن ، میوزیم کے پیشہ ور افراد   اور متعلقہ  خدمات – ٹکنالوجی کے ماہرین ، ماہرین تعلیم  ،قومی سطح سے  کمیونٹی کی سطح تک کے  اسکول اور کالجوں کے طلباء شرکت کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KUW6.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033WJN.jpg

تین روزہ بین الاقوامی میوزیم  نمائش کے دوران  ، مختلف موضوعات کی میوزیموں   پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ورکشاپس  ،سمیناروں  ، ماسٹر کلاسز ، پینل مباحثوں اور دیگر  پروگراموں کے ذریعہ  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مختلف  ڈسپلن  میں  آموزش اور  اشتراک   کے لئے  ایک منفرد  موقع  فراہم کرنے والی ان سرگرمیوں  میں شرکت کے لئے  بین الاقوامی میوزیم کے پیشہ ور افراد ،سفارتکاروں  ، مشیروں  ، ماہرین تعلیم اور  مختلف شعبوں  کے طلبا کو مدعو کیا گیا ہے۔

ثقافت کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ مگدھا سنہا  نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی میوزیم نمائش  کا انعقاد کرنے کا یہ شاندار موقع  میوزیموں  سے متعلق پالیسی سازی کے لئے سفارشات تیار کرنے اور عوام کے پروگرام  پرتشکیل دئے گئے میوزیم قائم کرنے   اور ایک جامع  طریقے سے میوزیم کے پیشہ ور افراد  اور  میوزیم سے تعلق رکھنے والے تمام فریقوں کےدرمیان بات چیت شروع کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MRF0.jpg

نمائش کی اہم خصوصیات میں  3 دن کے دوران منعقد ہونے والی 7 ماسٹر کلاسز اور 11  پینل مباحثے شامل ہیں۔ یہ ماسٹر کلاسز  میوزیموں  کے کام کاج کے طریقے سے متعلق  خصوصی موضوع   پر ہوں گی ،جن میں عالمی ماہرین   مثالی مظاہروں کے ساتھ  اظہار خیال کریں گے ۔پینل مباحثوں میں بھارتی اور بین الاقوامی میوزیم کے ماہرین اور مشیر غیر روایتی میوزیموں   اور میوزیموں میں  مالی اور ماحولیاتی پایئداری جیسے موضوعات پر  اپنی آراء کا اظہار کریں  گے۔ یہ وژن  2047 کے عنوان   پر ایک وزارتی  پینل بھی ہوگا جس میں  12ریاستوں کے  وزرائے ثقافت  اپنی ریاستوں میں  میوزیموں کو فروغ دینے کے لئے  اپنے  وژن پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ سکریٹریوں  پر مبنی پینل   ، حکومت  ہند کی مختلف وزارتوں  / محکموں کے سکریٹریوں  یا  ان  کے ہم  منصب   شرکت کریں گے اور میوزیم کے لئے فنڈ اور دیکھ بھال وغیرہ کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نمائش کی اور خصوصیت  ٹیکنومیلہ بھی ہے ،جس کا انعقاد  میوزیم  بنانے کی خواہش رکھنے والوں اور تکنیکی امداد فراہم کرنے والوں کے درمیان  بی2 بی کے لئے سہولت  فراہم کرنے اور  اس کے لئے خصوصی خدمات فراہم کرنے  کے لئے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں  قومی سطح سے کمیونٹی کی سطح  تک کے کچھ میوزیموں میں   لائٹنگ  اور تکنیکی سازوسامان فراہم کرنے والوں   کی خدمات  پر روشنی ڈالی جائے گی۔ اس میں  55سے زیادہ  فروخت کار /ادارے  کے علاوہ بھارتی بحریہ ، نیشنل ریل میوزیم  ،  آئی 2 آئی  مشاورت  ،  اتاہ  انفوٹیک  ، لائن انڈیا ،  وراہا  ، گودریج  ، ڈیکن لائٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس تین روزہ تقریب میں شرکت کے لئے  100سے زیادہ طلباء نے شرکت کے لئے اندراج  کرایا ہے ، جو کاغذ ،کپڑا  اور دیگر اشیاء  کے تحفظ سے متعلق  معلومات حاصل کریں گے۔ انہیں  ان کے کیریئر کے امکانات اور اس شعبے میں موجودآجروں  کے بارے میں بھی  معلومات فراہم کی جائے گی۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-5012



(Release ID: 1923297) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri