ریلوے کی وزارت

ہندوستان کی صدارت میں ایس سی او کے رکن ممالک کے ریلوے ایڈمنسٹریشن کے سربراہان کی میٹنگ کا انعقاد


اراکین نے 2025-2023 کے لئے  ورک پلان اور ایس سی او کے رکن ممالک کی ریلوے انتظامیہ کے درمیان تعامل کے تصور کے نفاذ کے لئے  ایکشن پلان کے مسودے کی منظوری دی

Posted On: 10 MAY 2023 7:50PM by PIB Delhi

ایس سی او کے رکن ممالک کے ریلوے ایڈمنسٹریشن کے سربراہان کی ایک میٹنگ 8-10 مئی 2023 کو ہندوستان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LU67.jpg

اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک (جمہوریہ ہند، جمہوریہ قزاخستان، عوامی جمہوریہ چین، جمہوریہ کرغیز، اسلامی جمہوریہ پاکستان، روسی وفاق، جمہوریہ تاجکستان، جمہوریہ ازبکستان) کے ریلوے ایڈمنسٹریشن کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کی صدارت وزارت ریلوے کے ریلوے بورڈ کی رکن (آپریشنز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ) محترمہ جیا ورما سنہا نے کی۔

ایس سی او کے رکن ممالک نے 2025-2023 کے لیے ورک پلان اور ایس سی او کے رکن ممالک کی ریلوے انتظامیہ کے درمیان تعامل کے تصور کے نفاذ کے لیے ایکشن پلان کے مسودے کی منظوری دی۔

بات چیت میں علاقائی ریل رابطے کو بہتر بنانے، انفراسٹرکچر کو فروغ دینے، ملٹی موڈل نقل و حمل، جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال بشمول ڈیجیٹائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی جسکا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو آسان بنانا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1923262) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi