دیہی ترقیات کی وزارت

پچاس (50 ) ہزار سے زیادہ امرت سروور مشن امرت سروور کے تحت مقررہ تاریخ سے پہلےمکمل : دیہی ترقی کی وزارت کی کامیابی

Posted On: 10 MAY 2023 7:19PM by PIB Delhi

مستقبل کے لیے پانی کو محفوظ کرنے کے مقصد سے عزت مآب وزیر اعظم نے 24 اپریل 2022 کو مشن امرت سروور کا آغاز کیا تھا۔ اس مشن کا مقصد آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر ملک کے ہر ضلع میں کم از کم 75 امرت سروور کو تیار کرنا تھا۔مجموعی طور پر اس مشن کے تحت 15 اگست 2023 تک 50 ہزار امرت سروور بنانے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جسے مقررہ وقت سے پہلے ہی پار کر لیا گیا۔ اب تک 50,071 امرت سروور مکمل ہو چکے ہیں۔

مشن امرت سروور کے ذریعے بارش کے پانی کے تحفظ اور فصلوں کی کٹائی کا حل حاصل کرنے کے رُخ پر حکومت ہند کی دیہی ترقی کی وزارت جو نوڈل وزارت کے طور پر سر گرمِ عمل ہے، مختلف وزارتوں کے ساتھ مل کر مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔ تکمیل کے قریبپہنچ چکے امرت سروور کی تزئین و آرائش سے لے کر نئے امرت سروور کی تعمیر تک ایک تفصیلی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ مشن کے تمام پہلوؤں کے دوران پوری حکومت اور عوام کی شراکت کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کی وجہ سے 50 ہزار امرت سروور کا نشانہ وقت سے پہلے پار کیاجا سکتا ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ضلع انتظامیہ، پنچایت راج کے عہدیداروں، عوامی نمائندوں، پنچایتوں، رضاکار تنظیموں، مختلف اداروں اور عوامی شراکت کی مربوط کوششوں سے 10 مئی 2023 تک تقریباً 1,05,243 مقامات کی شناخت امرت سروور کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں سے 72،297 مقامات پر کام شروع ہو چکا ہے۔ اب تک 50,071 امرت سروور مکمل ہو چکے ہیں۔

مشن امرت سروور کا مقصد امرت سروور کی تعمیریا تزئین و آرائش کا کام اس طرح بھی کرنا ہے کہ وہ مقامی کمیونٹی کی سرگرمیوں کا مرکز بن جائیں۔ ہر امرت سروور کے لیے ایک صارف گروپ بنایا جا رہا ہے کیونکہ امرت سروور کی دیکھ بھال کمیونٹی کی ملکیت ہونی چاہیے تاکہ ان کے طویل مدتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ سروور کی دیکھ بھال اور اس سے اپنی روزی روٹی پیدا کرنے کے لیے اب تک 59,282 صارف گروپ مشن امرت سروور کا حصہ بن چکے ہیں۔

مقررہ تاریخ سے پہلے 50 ہزار امرت سروور کے ہدف کو حاصل کرنے میں مشن امرت سروور کے تحت عوامی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس نے اس مشن کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کر دیا ہے۔ اب تک 1784 مجاہدینِ آزادی، شہدا کے 684 خاندان، مجاہدین آزادی کے 448 خاندان، پنچایتوں کے 18173 سینئر اراکین اور 56 پدم ایوارڈیافتگان نے اس مشن میں حصہ لیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1923256) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Tamil