بجلی کی وزارت
بی ای ای کے اسٹار لیبلنگ پروگرام کے نتیجے میں اسپلٹ اے سی کی توانائی کی کارکردگی کی بہتری ایک-اسٹار کے لئے 43فیصد اور 5 –اسٹار لیول کے لئے 61فیصد ہے،ونڈواے سی کے لئے ایک اسٹار کے لئے بہتری 17فیصد اور 5-اسٹار لیول کے لئے 13فیصد ہے
گزشتہ 8سال میں انورٹر پر مبنی اے سیز کی موثر توانائی کا بازار کا حصہ ایک فیصد سے 77فیصد تک بڑھ گیا ہے
بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب الوک کمار کا کہنا ہے کہ اے سیز کے لئے اسٹار لیبلنگ پروگرام اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کررہا ہے
بی ای ای کے ڈی جی جناب ابھے بھرے کا کہنا ہے کہ حکومت آئی سی اے پی کے کامیاب نفاذ کے لئے پُر عز م ہے
Posted On:
10 MAY 2023 12:48PM by PIB Delhi
ہندوستان کی توانائی کی کارکردگی سے متعلق پالیسیاں صرف ائیر کنڈیشنروں کی مجموعی توانائی کارکردگی میں بہتری کی وجہ نہیں ہے بلکہ اس نے اعلیٰ موثر توانائی انورٹر ٹکنالوجی کی تعیناتی کو بھی تیز کیا ہے۔ وزا رت بجلی کے توانائی کارکردگی کے بیورو (بی ای ای ) سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق اسپلٹ روم ائیر کنڈیشنر س (آر اےسیز )کے لئے مجموعی توانائی کارکردگی بہتری 1-اسٹار کے لئے 61فیصد اور 5-اسٹار لیول کے لئے 61فیصد ہے۔ دوسری طرف ونڈو آر اےسیز کے لئے مجموعی توانائی کارکردگی بہتری 1-اسٹار کے لئے 17فیصد اور 5-اسٹار لیول کے لئے 13فیصد ہے۔
اعداد وشمار 1 : ونڈو اور اسپلٹ اے سیز کے لئے 1اسٹار اور 5اسٹار میں بہتری
مرکزی حکومت کے ذریعہ اقدامات زیادہ موثر ، انورٹر آر اے سیز کے مارکیٹ شئیر میں اضافے کا سبب بھی بنے ہیں۔2015 میں متغیر رفتار (عام طور پر انورٹر کے نام سے معروف ) آر اے سیز کا مارکیٹ شئیر 4.7 ملین یونٹس کے مجموعی آر اےسی مارکیٹ میں 1فیصد سے کم تھا۔ جون 2015 میں بی ای ای نے ایک نئے اسٹا ر درجہ بندی طریق کار ،جسے انڈین سیز نل انرجی ایفی شئینسی ریشیو (آئی ایس ای ای آر ) کہا جاتا ہے ، کے ساتھ انورٹر آر اے سیز کے لئے ایک رضاکارانہ لیول پروگرام متعارف کرایا تھا،جسے جنوری 2018سے لازمی قرار دے دیا گیا تھا۔
16-2015 سے 23-2022تک آٹھ سال کے دوران زیادہ موثر ، متغیر رفتار (انورٹر ) کا مارکیٹ شئیر ایک فیصد سے 99فیصد تک بڑھ گیاجبکہ فکس رفتار آر اے سی کا اسی مدت کے دوران 99فیصدسے 23فیصد تک کم ہوگیا۔ آر اے سیز کے لئے مجموعی بازار 21-2020 تک 6.6 ملین یونٹس تک پہنچ گیا۔موثر ٹکنالوجی کی جانب یہ بازار کی تبدیلی متغیر رفتار (انورٹر ) آر اے سی پالیسی کے اختیار کرنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ، جو صارفین کو بجلی اور قیمت بچانے کے اعتبار سے فوائد پیش کرتی ہے۔
اعدادوشمار -2: فکس رفتار اور متغیر رفتار آر اے سی کی مارکیٹ تبدیلی
یہ اقدامات انڈیا کولنگ ایکشن پلان (آئی سی اے پی ) کا حصہ ہیں،جس کا مقصد تمام شعبوں میں کولنگ کی جانب مربوط وژن مہیا کرنا اور منجملہ اور باتوں کے کولنگ طلب کو کم کرنا ، ریفریجرنٹ کی منتقلی ،توانائی کی کاکردگی میں اضافہ اور 20سال کی مدت میں بہتر ٹکنالوجی متبادل فراہم کرنا ہے۔
اسٹار لیبلنگ پروگرام کے نفاذ میں ہونےوالی پیش رفت کا جواب دیتے ہوئے بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب الوک کمار نے کہا کہ پروگرام اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی معیشت تیزرفتاری سے ترقی کررہی ہے۔ اس لئے آئندہ چند دہائیوں میں کولنگ کی طلب کئی گنا بڑھنے جارہی ہے ۔آئی سی اے پی کے تحت ایک تفصیلی ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ جس وقت ہم اپنی ترقی کی ضروریات پوری کررہے ہوں ، ہم اسے موثر انداز میں کریں۔ بی ای ای کے ڈی جی جناب ابھے باکرے نے کہا کہ آئی سی اے پی ایک جامع منصوبہ ہے، جو تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے اور حکومت آئی سی اے پی کے کامیاب نفاذ کے لئے پرعز م ہے۔
بی ای ای توانائی کی کارکردگی کی حدود کی شدت میں اضافے کے لئے اسپلٹ اور ونڈو آر اے سیز کے لئے اسٹار درجہ بندی کے منصوبوں پر نظر ثانی کرتی رہی ہے۔ جیسا کہ بالترتیب ٹیبل ایک اور ٹیبل دو میں دکھایا گیا ہے۔
ٹیبل -1 : اسپلٹ قسم کی آر اے سیز کے لئے اسٹار درجہ بندی منصوبوں میں نظرثانی
Star level
|
Jan 2009- Dec 2011
|
Jan 2012- Dec 2013
|
Jan 2014-Dec 2017
|
Jan 2018- June 2022
|
July 2022-Dec 2024
|
1 star
|
2.3
|
2.5
|
2.7
|
3.1
|
3.3
|
2 star
|
2.5
|
2.7
|
2.9
|
3.3
|
3.5
|
3 star
|
2.7
|
2.9
|
3.1
|
3.5
|
3.8
|
4 star
|
2.9
|
3.1
|
3.3
|
4.0
|
4.4
|
5 star
|
3.1
|
3.3
|
3.5
|
4.5
|
5.0
|
ٹیبل -1 کے مطابق اسپلٹ قسم کی آر اے سیز کے لئے کارکردگی کی بہتری کی حد بار بار نہیں ہے اور تکنیکی اور حجم کی رکاوٹوں کی وجہ سے ونڈو آر اےسیز کے مقابلے میں کافی نظر ثانی ہوئی ہے۔ (ٹیبل -2دیکھیں) اسپلٹ آر اے سی کے لئے کارکردگی کی ویلیوز(آئی ایس ای ای آر ) میں ہوئی بہتری کو نیچے فیگر 1 میں پیش کیا گیا ہے۔
فیگر -1: اسپلٹ اے سیز کے لئے 1اسٹار اور 5اسٹار میں بہتری
ٹیبل -2: ونڈو / یونی ٹیری قسم کے آر اے سیز کے لئے اسٹار کی درجہ بندی کی سطحوں میں نظرثانی
Star level
|
Jan 2009- Dec 2013
|
Jan 2014 - June 2022
|
July 2022 - Dec 2024
|
1 star
|
2.3
|
2.5
|
2.7
|
2 star
|
2.5
|
2.7
|
2.9
|
3 star
|
2.7
|
2.9
|
3.1
|
4 star
|
2.9
|
3.1
|
3.3
|
5 star
|
3.1
|
3.3
|
3.5
|
*************
ش ح۔اک ۔ رم
U-4982
(Release ID: 1923075)
Visitor Counter : 144