مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ریرا  کو نافذ کرنے میں کافی فاصلہ طے کیا گیا ہے، اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے: جناب ہردیپ ایس پوری


ریرا کے تحت قائم کردہ مرکزی صلاح کار کونسل کی چوتھی میٹنگ منعقد کی گئی

Posted On: 09 MAY 2023 6:32PM by PIB Delhi

مکان اور شہری امور اور پٹرولیم و قدرتی گیس  کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے ریرا کے نفاذ میں طے کی گئی دوری اوراس کی کامیابی کی کہانیوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم قانون کی مکمل استعداد کااستعمال کرنے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔

مکان اور شہری امور کے وزیر کی صدارت میں ریرا کے تحت قائم کردہ مرکزی صلاح کار کونسل (سی اے سی) کی چوتھی میٹنگ آج نئی دہلی میں منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں گھر خریداروں اور ڈیولپرس کی یونین کے نمائندوں ، مرکزی اور ریاستی حکومت کے عہدیداروں، ریئل  اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز اور مختلف ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے اپیلی ٹریبیونل کے سربراہوں اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔ ریرا کے نفاذ سے متعلق مختلف امور، ریگولیٹری اتھارٹیز کے ذریعہ پاس کئے گئے آرڈرز کی عدم تعمیل کے ایشوز، کنسٹرکشن سے جڑے مزدوروں کی حفاظت سے متعلق تشویشات ، وراثت میں رکے ہوئے پروجکٹوں کے ایشوز، ریرا کے التزامات کو کمزور کرنے کے ایشوز اور ریرا کے لئے بیداری مہم کے بارے میں  تفصیل سے غوروفکر کیا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OJI5.jpg

کونسل کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس کی تیسری میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کی تعمیل میں جی 20 شیرپا جناب امیتابھ کانت کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ اس کمیٹی کو قا ئم کرنے کا مقصد پچھلے رکے ہوئے پروجیکٹوں کی جانچ کرنا اور گھرخریداروں کو وقت پر سونپنے کے لئے انہیں پورا کرنے کے طریقوں کی سفارش کرنا ہے ۔ کونسل نے نشان زد کیا کہ اس کمیٹی کی دومیٹنگیں 24 اپریل 2023 اور 8 مئی 2023 کو پہلے ہی بلائی جاچکی ہیں ۔ کونسل نے امید ظاہر کی کہ جناب امیتابھ کانت کی متحرک  قیادت میں کمیٹی پچھلے رکے ہوئے پروجیکٹوں سے متعلق  رہائشی اکائیوں کو گھرخریداروں کو سونپنے کے نتیجہ میں ان ایشوز کو حل کرنے کے لئے عملی طور طریقے بتانے کے قابل ہوگی۔

اس کے علاوہ ، میٹنگ میں ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کے ذریعہ پاس کئے گئے آرڈرز کی تعمیل نہ کرنے کے مسئلہ پر بھی بات کی گئی ۔ اس سلسلے میں کونسل نے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعہ پاس کئے گئے آرڈرز کو نپٹانے کے بارے میں کچھ ریاستوں کے بہترین طور طریقوں پر صلاح و مشورہ کیا جو کامیابی کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کے ذریعہ پاس کئے گئے آرڈرز پر فوری اور موثر طریقے سے عمل کرنےکی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مکان اور شہری امور کی وزارت اس سلسلے میں   بہترین طور طریقوں کو جمع کرے گی اور تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر متعلقین کے مشوروں کوتقسیم کرے گی۔

اس کے علاوہ ، ریرا کے التزامات کو کمزور کرنے کے مسئلہ پر بھی صلاح و مشورہ کیا گیا ۔ کونسل نے پایا کہ معاملہ زیر غور ہے اورعزت مآب سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق مکان اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ آگے کی ضروری کارروائی کی جائے گی ۔

اس کے علاوہ ، تمام مستفیدین کے درمیان زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لئے کونسل نے مشورہ دیا کہ کانکلیو /بیداری پروگرام نیشنل ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (این اے آر ای ڈی سی او ) / ریئل اسٹیٹ ڈیولپرس ایسوسی ایشن (کریڈائی) کے تعاون سے /عوام کے لئے مشترکہ کوشش (ایف پی سی ای ) فورم کے تعاون سے منعقد کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ورکشاپ /بیداری مہم کے اہتمام میں آل انڈیا فورم آف ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز (ایفوریرا) کوشامل کرنے کے امکان کابھی پتہ لگایا جاسکتا ہے ۔

ریئل اسٹیٹ(ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) قانون ، 2016 [آر ای آر اے] کے قانون نے ریئل  اسٹیٹ کے شعبے میں ایک نئے دور کی شروعات کو اس شعبے میں اصلاح، زیادہ شفافیت ، عوام پر مرکوز، جوابدہ اور مالی اخلاقیات کو فروغ دینے کی سمت میں ایک قدم کے طور پر نشان زد کیا۔ اس طرح گھر خریداروں کو بااختیار بنانےکے لئے مکان اور شہری امور کی وزارت ، حکومت ہند گھر خریداروں کے حقوق اورمفادات کی حفاظت کے لئے پابند عہد ہے ۔

*******

ش ح۔  ق ت۔ ف ر

U. No. 4975



(Release ID: 1923004) Visitor Counter : 136


Read this release in: Hindi , English , Telugu