وزارت دفاع
آسیان –ہندوستان بحری مشق -2023کا سمندری مرحلہ
Posted On:
09 MAY 2023 4:53PM by PIB Delhi
اولین آسیان-ہندوستان بحری مشق (اے آئی ایم ای-2023)کا کامیاب اختتام 8مئی 2023 کو جنوبی چین ساگر میں ہوا۔ اس کثیر فریقی بحری مشق کے سمندری مرحلے میں 9جہازوں کے تقریباً1400ملازمین نے حصہ لیا۔ ہندوستان میں تصور کیا گیا اور تعمیر شدہ دیسی شاخت کے جہاز تباہ کار آئی این ایس دہلی و اسٹیلتھ فریگیٹ آئی این ایس ستپورہ، سمندری کشتی طیارہ پی 8آئی اور مربوط ہیلی کاپٹروں نے برونئی ، انڈونیشیا، ملیشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے آسیان بحری جہازوں کے ساتھ مشق کیا۔
اس دو روزہ سمندری مرحلے میں جنگی مشق، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کراس ڈیک لینڈنگ، نئی ہنرمندی کی ترقی اور دیگر سمندری آپریشن سمیت سمندری ترقی کے ایک وسیع اسپیکٹرم کی نمائش کی گئی۔ سمندری علاقے میں ہنرمندی کو تراشنے کے علاوہ اس مشق نے بین ڈیک کارروائی کو منظم کیا اور خطے میں امن، استحکام و تحفظ کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک مربوط فورس کی شکل میں کام کرنے کو لے کر ہندوستانی اور آسیان بحری افواج کی صلاحیت کی نمائش کی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4946)
(Release ID: 1922922)
Visitor Counter : 145