ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے میں 11 لاکھ سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں


ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کی کوئی تجویز نہیں ہے:مرکزی وزیر اشونی وشنو کا بیان

Posted On: 29 MAR 2023 4:26PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی  وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ یکم فروری2023 تک ہندوستانی ریلوے میں کام کرنے والے  ملازمین کی کل تعداد 11,75,925  تھی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ تاہم، تیز رفتار ترقی اور ریلوے پٹریوں کی تیزی سے تکمیل، رولنگ اسٹاک مینوفیکچرنگ اور مسافروں کی مال برداری کی خدمات کی فراہمی کے لیے،ریلوے کی وزارت  سرکاری نجی شراکتداری (پی پی پی) کی مختلف اسکیموں یعنی نیٹ ورک کی توسیع لو کو میٹو فیکٹریوں کا قیام، ریلوے ویگنوں کی شمولیت، اسٹیشن کی ترقی، فریٹ ٹرمینلز کی تعمیر وغیرہ میں سرمایہ کاری کو راغب کرتی ہے اور یہ سرمایہ کاری فریقوں اور اہم سرمایہ کاروں سے راغب کرتی ہے ۔مزید یہ کہ ان خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ خدمات جیسے اسٹیشن کی صفائی، ادائیگی اور استعمال کے بیت الخلاء، ریٹائرنگ روم، پارکنگ اور اثاثوں کی دیکھ بھال وغیرہ کی آؤٹ سورسنگ ضرورت کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔

فی الحال، ہندوستانی ریلوے پر طے شدہ باقاعدہ مسافر ٹرین خدمات میں سے کوئی بھی نجی شعبے کے ذریعہ نہیں چلائی جارہی ہے۔

***********

ش ح ۔  ح ا  ۔ م ش

U. No.4927


(Release ID: 1922700) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Odia , Telugu