کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہند-متحدہ عرب امارات کے درمیان صرف 88 دنوں کی بات چیت میں جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ : سکریٹری شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت


جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ کے عمل میں آنے کے بعد سے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی باہمی تجارت میں 20 فیصد کا زبردست فروغ

Posted On: 08 MAY 2023 6:58PM by PIB Delhi

جناب راجیش کمار سنگھ، سکریٹری، شعبہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت عزت مآب ثانی بن احمد الزودی نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سیپا) کے نافذ ہونے کی پہلی سالگرہ کییاد منانے کے لیےمشترکہ طور پر تقریبات کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب راجیش کمار سنگھ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح صرف 88 دنوں کے مذاکرات میں ہندوستان-متحدہ عرب امارات جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ ہوا جودونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں ایک اہم موڑ بن گیا۔

 

ہندوستان کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ خطے میں پہلا ہے اور متحدہ عرب امارات کے لیےیہ ان کا پہلا جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ ہے۔ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ کے عمل میں آنے کے بعد سے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تجارت میں پچھلے سال کے مقابلے میں 20 فی صد کا زبردست فروغ سامنے آیا ہے۔ ہندوستان کی برآمدات برائے متحدہ عرب امارات میں بھی 12 فیصد کی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 2023-2022 میں 31.3 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جناب راجیش کمار سنگھ نے آج ابوظہبی میں سالانہ سرمایہ کاری میٹنگ میں کیرالہ پویلین کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کی اعلیٰ قیادت اور ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کے سرفہرست سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ متحدہ عرب امارات سے ہندوستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب راجیش کمار سنگھ نے دونوں کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے نئے شعبے خاص طور پر قابل تجدید اور ڈیجیٹل شعبے تلاش کرنے کی دعوت دی۔ متحدہ عرب امارات اس وقت ہندوستان میں  تخمیناً 18 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتواں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے۔

 

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری کل دبئی میں انٹرنیشنل جیولری ایکسپوزیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ وہ دبئی میں ہونے والے کثیر شعبہ جاتی بی-2-بی تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔ تقریب کا اہتمام جیمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) کر رہی ہے جس میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی تقریباً 100 کمپنیاں بشمول مختلف ایکسپورٹ پروموشن کونسلز (ای پی سیز) کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

 

‘‘یپا - بیونڈ ٹریڈ’’ کییادگار تقریب میں اشیائے خورد اور فیشن کے پویلین، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تجارتی بانڈز کی کامیابی کی کہانیوں کا اشتراکاور تعاون کے مستقبل کے شعبوں پر پینل بات چیت کا اہتمام شامل تھا۔

 

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری  کا متحدہ عرب امارات کا یہ دورہ اپریل 2023 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا بیرون ملک پہلا سرکاری دورہ ہے جو ہندوستان  و متحدہ عرب امارات کے قریبی تعلقات کی اہمیت کا مظہر ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1922602) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi