الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

این ای جی ڈی نے سائبر تحفظ بھارت کے تحت 36ویں سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 08 MAY 2023 5:27PM by PIB Delhi

نیشنل ای-گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) نے اپنی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، نئی دہلی میں سنٹرل لائن منسٹریز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 24 شرکاء کے ساتھ 8 سے 12 مئی 2023 تک 36 ویں سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا۔

پانچ روزہ گہرا تربیتی پروگرام مرکزی اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام   حکومتوں کے نامزد کردہ سی آئی ایس اوز، ماتحت ایجنسیوں/پی ایس یوز، بشمول پبلک سیکٹر کے بینکوں اور انشورنس کمپنیوں، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے تکنیکی ونگ، سی ٹی اوز اور تکنیکی/پی ایم یو ٹیموں کے اراکین نیز، جو افسران اپنے متعلقہ اداروں میں آئی ٹی سسٹمز کی حفاظت کے لیے ذمہ دار ہیں، کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سائبر تحفظ بھارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی) کی پہل ہے، جس کا تصور سائبر کرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے اور تمام سرکاری محکموں میں چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسرز (سی آئی ایس اوز) اور فرنٹ لائن آئی ٹیز اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مشن کے ساتھ کیا گیا تھا۔ بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے - تنظیموں کو اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا دفاع کرنے اور سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ڈیپ ڈائیو ٹریننگ کا مقصد خاص طور پر سی آئی ایس اوز کو سائبر حملوں کو جامع اور مکمل طور پر سمجھنے، حفاظت کی جدید ترین ٹکنالوجیوں میں ضروری ایکسپوژر حاصل کرنے، اور انفرادی تنظیموں اور شہریوں کے لیے لچکدار ای-انفراسٹرکچر کے فوائد کا ترجمہ کرنا ہے۔ یہ تربیت قانونی دفعات کا ایک جامع نقطہ نظر فراہم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے، سی آئی ایس اوز کو سائبر سیکیورٹی کے دائرہ کار میں پالیسیاں بنانے اور سائبر بحران سے نمٹنے کے ٹھوس منصوبے بنانے کے قابل بناتی ہے۔

پروگرام کا افتتاح بی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، این آئی سی شری آر ایس منی اور این ای ڈی جی، ایم ای آئی ٹی وائی اور آئی آئی پی اےکے سینئر افسران نے کیا۔ تربیتی پروگرام صنعت، اکیڈمیہ اور حکومت کے موضوعاتی ماہرین کی ایک صف کو اکٹھا کرے گا تاکہ سائبر سیکورٹی کے کلیدی ڈومین ایشوز، جیسے گورننس رسک اور کمپلائنس، ہندوستان میں سائبر سیکورٹی پروڈکٹس کا لینڈ سکیپ، اینڈ پوائنٹ اور ڈیجیٹل ورک پلیس سیکیورٹی، نیٹ ورک سیکیورٹی، ایپلیکیشن اور ڈیٹا سیکیورٹی، سی سی ایم پی اور انسیڈینٹ کا جواب، موبائل سیکیورٹی، کرپٹوگرافی، سائبر سیکیورٹی ٹیسٹنگ اور آڈٹ، سائبر سیکیورٹی سے متعلق آئی ٹی ایکٹ کی دفعات اور آئی ایس ایم ایس معیارات بشمول آئی ایس او 27001، سیکیورٹی لاگنگ اور آپریشن اورآپریشن سینٹر سیکیورٹی کی نگرانی شامل ہے ۔

2018 میں شروع کی گئی،  سی آئی ایس او ٹریننگ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت حکومت اور انڈسٹری کنسورشیم کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی شراکت ہے۔ جون 2018 سے لے کر مئی 2023 تک، این ای جی ڈی نے 1,419 سے زیادہ سی آئی ایس او اور فرنٹ لائن IT عہدیداروں کے لیے سی آئی ایس او کے ڈیپ ڈائیو تربیتی پروگراموں کے 36 بیچوں کا مؤثر طریقے سے انعقاد کیا ہے۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-4895



(Release ID: 1922589) Visitor Counter : 110