ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چنئی میں ساحل سمندر پر جانے والے نے  کوڑا کرکٹ  پھیلانے کے خلاف  اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں  زندگی گزارنے  کی ضرورت پر زور دینے کے لئے گرین پلیج اور دستخطی مہم میں شرکت کی


ماحول  کے مواقف طرز زندگی کو فروغ دینے کےلئے سوائی مادھوپور، راجستھان میں پرندوں کے لیے مٹی کے واٹر  فیڈر  لٹکائےگئے

Posted On: 07 MAY 2023 6:17PM by PIB Delhi

ماحولیات کا عالمی دن  (5 جون) ایک ایسا موقع ہے جو ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو ماحولیات کے لیے بیداری  پھیلانے اور  کارروائی کرنے  کے لیے یکجا کرتا ہے۔ اس سال، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی کی وزارت نے مشن لائف  پر زور دیتے ہوئے     ماحولیات کا عالمی دن 2023   منایا۔  لائف  یعنی ماحولیات کے لئے  طرز زندگی  کا  تصور، 2021  یو این ایف سی سی سی، سی او پی 26 میں ، گلاسگو میں  عالمی رہنماؤں کی سمٹ  میں  وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے  پیش کیا  تھا، جب انہوں نے پائیدار طرز زندگی  اور طور طریقوں کو اپنانے کے لیے عالمی کوششوں میں نئی جان ڈالنے کےلئے  ایک واضح  اپیل کی  تھی۔ تقریبات کے سلسلے میں ملک بھر میں  لائف  (LiFE)  کے بارے میں بڑے پیمانے پر  عوام کو تحریک دینے کا  اہتمام کیا جا رہا ہے۔

1۔ نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ)

نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے نیشنل زولوجیکل پارک کے تعاون سے  مشن لائف کی بڑے پیمانے پر تحریک دینے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا جن میں میں درختوں کو گلے لگانے ، گنتی کرنے اور زیادہ پائیدار لائف گزارنے کے لئے ماحول کی دیکھ بھال کرنے کا عہد کرنے کے پروگراموں میں    283 شرکاء  شامل ہوئے ۔

 

آر ایم این ایچ، بھونیشور نے آج میری لائف: ماحولیات کے لئے طرز زندگی کے تحت  ایسپائر کالج، بھونیشور کے 88 طلباء کے لیے گھونسلے  دیکھنے کا پروگرام منعقد کیا۔

 

آر ایم این ایچ ، میسور نے 7 مئی 2023 کو مشن لائف (ماحولیات کے لئے طرز زندگی) کے حصے کے طور پر دستخطی مہم کی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ اس میں 121 طلباء اور عام لوگوں نے حصہ لیا اور لائف مشن پر  بات چیت /گرین ٹاک کے ساتھ ساتھ ماحول دوست طرز زندگی  کی ضرورت کے بارے میں سیکھا۔

آر جی آر ایم این ایچ، سوائی مادھوپور نے برڈ واٹر فیڈر ہینگنگ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں 75 طلباء، والدین اور دیگر لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پرندوں کے لیے مٹی کے واٹر  فیڈر  لٹکائے۔

 

2۔ پائیدار ساحلی بندوبست کا قومی  مرکز  (این سی ایس سی ایم)

ماحولیات کے لئے طرز زندگی (لائف)  تحریک کے بارے میں  عوام تک پہنچنے  کے سلسلے میں، این سی ایس سی ایم اور ایک ماحولیاتی تنظیم سوژال اریووم  نے چنئی شہر میں پالیکارنائی ویٹ لینڈ، ایک دلدل، ایک شہری ویٹ لینڈ، اور ایک رامسر سائٹ میں نیچر واک کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر، این سی ایس سی ایم کے سائنسدانوں اور سوژال آریووم کے اراکین نے ویٹ لینڈ ایکو سسٹم اور اس کی فراہم کردہ ماحولیاتی خدمات کے بارے میں وضاحت کی۔ اس کے علاوہ  انہوں نے ویٹ لینڈ کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ چنئی کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 100 طلباء اور 40 جوگرز نے اس ایونٹ میں حصہ لیا، جس نے شرکاء کو سیکھنے کے مختلف تجربات فراہم کیے۔ اس کے علاوہ  طلباء اور جوگرز نے نیچر واک  میں حصہ لیا، جس میں  پودوں اور جانداروں  کی متنوع رینج کا مشاہدہ کرنے اور ان کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرایا گیا۔ اس تقریب نے بچوں اور عوام کو ان کے ماحول، رہائشی مقام اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کی ضرورت کے بارے میں سادہ انداز میں تربیت دی۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر، طلبا اور جوگرز نے کوڑا کرکٹ کے خلاف اور پلاسٹک کی آلودگی میں کمی لانے کے مقصد سے   گرین  پلیج میں حصہ لیا۔ اس تقریب کے ایک حصے کے طور پر ویٹ لینڈ کے بارے میں پلے کارڈز، پمفلٹس اور لائف ا میسکوٹس آویزاں کیے گئے۔ این سی ایس سی ایم کے سائنسدانوں نے شرکاء کو مشن لائف اکی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

ماحولیات کے لئے طرز زندگی  (لائف)  تحریک  کے بارے میں  بڑے پیمانے پرعوام کو تحریک دینے  کے ایک حصے کے طور پر، این سی ایس سی ایم  نے بسنت نگر بیچ، چنئی میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی اور ماحولیات کے موافق  متبادل کے استعمال پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، ساحل سمندر پر جانے والوں نے کوڑا کرکٹ پھیلانے خلاف اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں  زندگی گزارنے  کی ضرورت پر زور دینے کے لئے  ایک گریج پلیج اور دستخطی مہم میں شرکت کی۔ اس  موقع پر  پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ساحل سمندر پر پلے کارڈز، پمفلٹس اور لائف میسکوٹس آویزاں کیے گئے۔ سائنسدانوں نے 200 سے زیادہ ساحل سمندر پر جانے والوں کو مشن لائف کی اہمیت سمجھائی۔ ساحلی سمندر کے تحفظ اور پلاسٹک  آلودگی میں کمی کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس مہم میں عوام کو کاربن کے اخراج  کو کم کرنے کے مقصد سے ماحول دوست طرز زندگی کی ضرورت سے آگاہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

 

3۔ زولوجیکل سروے آف انڈیا

زولوجیکل سروے آف انڈیا نے دیہی لوگوں میں مشن لائف کے تحت صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کے لیے بیداری پھیلانے کے واسطے ماحولیات کے لئے طرز  زندگی  (لائف) تحریک کے بارے میں  بڑے پ پیمانے پرعوام کو تحریک دینے  کے ایک حصے کے طور پر  کیننگ، سندربن، مغربی بنگال میں ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ زیڈ ایس آئی، سندربن، مغربی بنگال میں کیننگ سینٹر نے بھنڈھومحل ایسوسی ایشن کے تعاون سے، کیننگ کے سرکاری اسپتال نے مشترکہ طور پر کیننگ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں قریبی گاؤں کے تقریباً 120 شرکاء اور 68 خون عطیہ کرنے والوں نے پروگرام میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر یوگیش کمار،  سائنٹسٹ انچارج ، زیڈ ایس آئی کیننگ نے سندربن کے دیہی لوگوں کو مشن لائف  کے مقاصد کے بارے میں  بتایا  اور انہیں صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے  اور اپنے نازک ماحول کے تحفظ کے لیے لائف کو چننے کی اہمیت کے بارے میں   بیدار  کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4876


(Release ID: 1922441) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Tamil