پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت کے زیر اہتمام جواہر نوودیا ودیالوں کے لئے 2023-2022 کے 24ویں قومی پارلیمانی مقابلے کے انعامات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
جواہر نوودیا ودیالیہ، نادیہ، مغربی بنگال (پٹنہ علاقہ) نے 2023-2022 کے 24ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے میں پہلا انعام جیتا
Posted On:
04 MAY 2023 8:35PM by PIB Delhi
جواہر نوودیا ودیالوں کے لیے 2023-2022 کے 24 ویں نیشنلیوتھ پارلیمنٹ مقابلے کے انعامات کی تقسیم کی تقریب جمعرات 4 مئی، 2023 کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ جواہر نوودیا ودیالیہ، ندیہ، مغربی بنگال (پٹنہ ریجن) نے 2023-2022 کے 24ویں نیشنلیوتھ پارلیمنٹ مقابلے میں پہلا انعام جیتا۔
پارلیمانی امور اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے ودیالوں کی مقابلے جیتنے والی ٹیموں کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے انعامات تقسیم کیے۔ جے این وی، ندیہ، مغربی بنگال کے علاوہ درج ذیل 7 علاقائی جیتنے والے ودیالوں نے بھی انعامات حاصل کیے:
1۔ جواہر نوودیا ودیالیہ، پوری، اڈیشہ (بھوپال علاقہ)
2۔ جواہر نوودیا ودیالیہ، چندر پور، مہاراشٹر (پُنےعلاقہ)
3۔جواہر نوودیا ودیالیہ، منڈیا، کرناٹک (حیدرآبادعلاقہ)
4۔ جواہر نوودیا ودیالیہ، کٹھوعہ، جموں و کشمیر(چندی گڑھ علاقہ)
5۔ جواہر نوودیا ودیالیہ، ایسٹ خاصی ہلز-1، میگھالیہ(شیلانگ علاقہ(
6۔ جواہر نوودیا ودیالیہ، کروکشیتر، ہریانہ (جے پورعلاقہ)
7۔ جواہر نوودیا ودیالیہ، سہارنپور، اتر پردیش)لکھنؤ علاقہ)
وزیر جناب میگھوال نے پروگرام کے دوران طلبا کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں حصہ لیا۔ وزیر موصوف نے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تلقین کی کہ نوجوان نسل کو جمہوریت کی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کو سیکھنا اور اس کو اپنانا چاہئے اور خود کو اس جمہوری ملک کی ہم آہنگی اور روایت کو فروغ دینے میں وقف کرنا چاہئے۔جناب میگھوال نے تقریب کے تمام حاضرین کو سوچھتا کا حلف بھی دلایا۔
خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب جی سرینواس نے طلبہ کو پارلیمانی کارروائیوں کے طریقوں اور عمل کو مقبول بنانے اور ان کی ترغیب دینے کی ایک واضح پکار دی۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنلیوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کو اسکولوں سے یونیورسٹیوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر جواہر نوودیا ودیالیہ، ندیہ، مغربی بنگال (پٹنہ علاقہ) کی جیتنے والی ٹیم نے یوتھ پارلیمنٹ کی ایک پُرجوش کارکردگی دوبارہ پیش کی جس کی اجتماع نے خوب خوب ستائش کی تھی۔
پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 26 برسوں سے جواہر نوودیا ودیالیوں میںیوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ جواہر نوودیا ودیالیوں کے لیے نیشنلیوتھ پارلیمنٹ مقابلہ کی اسکیم کے تحت پورے ہندوستان میں نوودیا ودیالیہ سمیتی کے 8 خطوں میں پھیلے ہوئے 80 ودیالوں کے درمیان 2023-2022 کے دوران سیریز کا یہ 24 واں مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔
یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسل کے اند خود انضباطی کے ذریعہ ضبطِ نفس، اختلاف رائے کت تئیں رواداری، خیالات کا درست اظہار اور جمہوری طرز زندگی کی دیگر خوبیاں پیدا کرنا ہے۔ علاوہ ازیںیہ اسکیم طلباء کو پارلیمنٹ کے کام کاج اور طریقہ کار، بحث و مباحثہ کی تکنیکوں سے بھی آشنا کرتی ہے اور ان میں خود اعتمادی، قیادت کا معیار اور موثر تقریر کے فن اور ہنر کو فروغ دیتی ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 4838
(Release ID: 1922090)
Visitor Counter : 139