امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی سے  صارفین کو تیزی سے فیضیاب کیا جائے: سکریٹری محکمہِ خوراک و عوامی تقسیم


محکمہِ خوراک و عوامی تقسیم  نے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ میں خوردنی تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیا

Posted On: 04 MAY 2023 5:47PM by PIB Delhi

محکمہِ خوراک و عوامی تقسیم کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا نے آج یہاں صنعت کے سرکردہ نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی سے  صارفین کو تیزی سے فیضیاب کیا جائے۔

درآمد شدہ خوردنی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہندوستان میں خوردنی تیل کے شعبے میں ایک مثبت منظر پیش کرتا ہے۔ سالوینٹ ایکسٹریکشن ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایس ای اے آئی) اور انڈین ویجیٹیبل آئل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی وی پی اے) کے نمائندے عالمی قیمتوں میں کمی کے درمیان کھانا پکانے کے تیل کی خوردہ قیمتوں میں مزید کمی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے موجود تھے۔

صنعت نے مطلع کیا کہ مختلف خوردنی تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ دو ماہ میں 200 سے 250 امریکی ڈالر فی ٹن کی کمی آئی ہے لیکن خوردہ منڈیوں میں اس کیا اثر پڑنے میں وقت لگتا ہے تاہم  خوردہ قیمتوں میں جلد ہی کمی آ سکتی ہے۔

خوردنی تیل کی سرکردہ انجمنوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس مسئلے پر اپنے اراکین کے ساتھ فوری طور پر رجوع کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر تیل کی زیادہ سے زیادہ قیمت کو فوری طور پر خوردنی تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے مطابق کم کیا جائے۔ مینوفیکچررز اور ریفائنرز کی طرف سے پرائس ڈسٹری بیوٹرز (پی ٹی ڈی) کی قیمت کو بھی فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قیمتوں میں کمی کسی بھی طرح بے اثر نہ ہو۔

اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جب بھی کبھی مینوفیکچررز / ریفائنرز کی طرف سے تقسیم کاروں کے لیے قیمت میں کمی کی جائے صنعت کی طرف سے اس کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جائے اور اس محکمہ کو مستقل بنیاد پر اس سے آگاہ رکھا جائے۔

کچھ کمپنیاں جنہوں نے اپنی قیمتوں میں کمی نہیں کی ہے اور ان کی ایم آر پی دیگر برانڈز سے زیادہ ہے انہیں بھی اپنی قیمتیں کم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس میٹنگ میں قیمتوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور خوردنی تیل کی پیکیجنگ جیسے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے بھی خوردنی تیل کی سرکردہ انجمنوں کے ساتھ محکمے کی میٹنگوں میں صنعت کی طرف سے خوردنی تیل جیسے سورج مکھی کا تیل، سویابین آئل اور سرسوں کے تیل  کی ایم آر پی میں کمی کی گئی تھی۔ تیل کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی اور خوردنی تیل پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کے نتیجے میں آتی ہے جس سے وہ سستا ہو جاتا ہے۔ صنعت کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ڈیوٹی میں کمی کا مکمل فائدہ صارفین تک پہنچے۔

خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان  اور خوردنی تیل کی صنعت کی طرف سے اس میں مزید کمی ظاہر ہونے کے ساتھ  ہندوستانی صارفین اپنے لئے خوردنی تیل کی کم قیمت ادا کرنے کی توقع کر سکتے ہیں۔ خوردنی تیل کی  قیمتوں میں کمی سے مہنگائی پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔

محکمہِ خوراک اور عوامی تقسیم ملک میں خوردنی تیل کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرتا ہے اور صورت حال کا جائزہ لیتا رہتا ہے اور جب بھی کسی مداخلت کی ضرورت پڑتی ہے مداخلت سے کام لیتا ہے تاکہ کھانے کے تیل کو سستا رکھنے  کو یقینی بنایا جائے جو انسانی خوراک کا ایک اہم حصہ ہے۔ کھانے کے تیل کی بین الاقوامی اور مقامی قیمتیں 2022-2021 کے دوران بہت سے عالمی عوامل کی وجہ سے  بڑھ رہی تھیں جن میں زیادہ ان پٹ اور لاجسٹک لاگت بھی شامل تھی۔

عالمی منڈی میں اب بہر حال خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا بتدریج مقامی مارکیٹ پر بھی اثر پڑ رہا ہے جس سے صارفین کو راحت مل رہی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1922052) Visitor Counter : 134