امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج این ڈی ایم سی کے 4400 ملازمین کو مستقل تقرری کا پروانہ تقسیم کیااور نئی دہلی میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا


وزیر اعظم جناب مودی    جی نے متعدد شعبوں سے غیر یقینی   کو ختم کرکے لوگوں  کی زندگیوں کو آسان بنایا ہے، اس لئے  ملک کا ہر بزرگ ، بچہ اور نوجوان یہی کہتا ہے کہ ’’مودی ہے تو ممکن ہے‘‘

وزیر اعظم مودی جی نے مرکزی سرکار کی ہر وزارت میں نوکری کی شرائط اور بھرتی کے ضابطوں میں وقت کے مطابق تبدیلیوں پر بہت زور دیا ہے

مودی جی کے اس فیصلے کی وجہ سے آج سماج  کے پسماندہ طبقات  کے لوگوں کو احترام ، عزت اور مستقبل کا استحکام حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب مودی جی کئی شعبوں میں ترقی کی بنیاد رکھنے والے شخص ہیں، مودی جی کی نتیجہ خیز شہری ترقی کی پالیسی کے سبب آج ملک کے شہر بدل رہے ہیں

2014 سے پہلے شہری ترقی کے شعبے میں سرکار کی کوئی پالیسی ہی نہیں تھی، لیکن 2014 کے بعد مودی  جی نے ہر شعبے میں ترقی کے لئے آگے بڑھ کر ذمہ داری اٹھائی اور ایک جامع، نتیجہ خیز شہری ترقی کی پالیسی تیار کی

مودی جی کی شہری ترقی کی پالیسیوں کے 5ستون –گورننس ، بنیادی ڈھانچے کا احیاء،  صاف صفائی، شہری غریبوں کی فلاح اور  شہروں کے مابین صحت مند   م

اب تک اِن 4400لوگوں کو محنت سے نام ملا تھا، لیکن آج مودی جی نے انہیں نام کے ساتھ عزت اور تحفظ بھی دیا ہے

یہ تمام لوگ سرکاری ملازمین کو ملنے والی سہولتوں کے حقدار کافی پہلے سے تھے،لیکن مودی جی کے اس فیصلے کے سبب انہیں اپنا حق آج مل رہا ہے

آج مودی جی کے ایک اہم فیصلے کی وجہ سے 4400 ملازمین کی زندگی میں حوصلہ ، جوش اور نئی امید کی کرن آئی ہے

Posted On: 03 MAY 2023 8:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب  امت شاہ نے آج نئی دہلی میں نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے 4400ملازمین کو مستقل کرنے پر تقرری نامے تقسیم کئے۔

01.jpg

جناب امت شاہ نے  مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب  ونے کمار سکسینہ ، مرکزی وزیر  مملکت برائے خارجہ امور  محترمہ میناکشی لیکھی اور مرکزی داخلہ سیکریٹری سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔

02.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے فیصلہ لینے کی اپنی صلاحیت کے سبب کئی شعبوں میں غیر یقینی کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کی ایک اہم مثال آج کا یہ پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہربزرگ، بچہ اور نوجوان یہی کہتا ہے کہ مودی ہے تو ممکن ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے خود حکومت ہند کی ہر وزارت میں نوکری کی شرائط اور بھرتی کے ضابطوں میں وقت کے مطابق تبدیلیوں پر بہت زور دیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ایک معنی میں صرف 4400ملازمین کے لئے ہی نہیں بلکہ آنے والے وقت میں کئی ملازمین کے لئے بھی سہولت دینے کا کام مودی جی نے کیا ہے۔

03.jpg

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ مودی جی کے اس فیصلے کے سبب آج سماج کے پسماندہ طبقے کے لوگوں کو احترام، عزت اور مستقبل کا استحکام بھی حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو میں آج جب ہندوستان جی-20 کی صدارت کررہا ہے، اس وقت آپ کا بڑھا ہوا حوصلہ دہلی کو سنوارنے میں بہت کام آئے گا۔جناب شاہ نے کہا کہ این ڈی ایم سی کا شعبہ بہت اہم ہے، کیونکہ یہاں ملک کی پالیسیاں طے ہوتی ہے، غیر ملکی مہمان آتے ہیں اور پوری دنیا میں ہندوستان کے پیغام اور خوشبو کو پھیلانے کے لئے یہ شعبہ بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم سی کے 43مربع کلو میٹر علاقے میں لاکھوں لوگوں کے لئے بنیادی سہولتیں فراہم کرنا این ڈی ایم سی کی ذمہ داری ہے۔

04.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ این ڈی ایم سی کا کام ملک بھر میں اپنی ہم مرتبہ اِکائیوں میں سب سے اچھا مانا جاتا ہے اور اے اے+کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ اقتصادی طور سے بھی این ڈی ایم سی خود کفیل ہے۔ اس کا کم سے کم ایکولوجیکل اثرات کے ساتھ   ترقی کا کام کرنے کے لئے کئی اسکیمیں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم سی کی 13000کرم یوگیوں کی اس ٹیم میں 4400 لوگ آج  قانونی طور سے جڑ گئے ہیں، اس  سے یہ خاندان بڑا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 4400کرم یوگیوں کا تعارف نام سے زیادہ کام سے ہوتا ہے۔ چاہے صفائی ہو، علاقے کو سرسبز بنانا ہو، بلا رکاوٹ بجلی کی سپلائی ہو، ہر واہ واہی کی بنیاد میں ان 4400کرم یوگیوں کا پسینہ اور این ڈی ایم سی کے تئیں ان کی ایمانداری اور محنت دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ان لوگوں کو اپنی محنت سے نام ملا تھا ، لیکن آج مودی جی نے انہیں نام کے ساتھ احترام اور تحفظ بھی  دیا ہے۔

05.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  بھرتی کے ضابطوں میں ضروری تبدیلی کرنے اور ان لوگوں کو مستقل کرنے میں آرہی انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے میں  وزارت داخلہ کے حکام اور ڈی او پی ٹی نے بہت بڑا رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 900اضافی عہدے وضع کئے گئے، جس کے بعد 4400 لوگوں کو مستقل کیا جاسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل ہونے کے بعد اوسطاً 32000روپے کی تنخواہ یقینی ہوجائے گی اور کچھ لوگوں کو اس سے اوپر کا لیول بھی ملے گا۔ این ڈی ایم سی کی   کیش لیس صحت اسکیم، ایل ٹی سی، عہدوں میں ترقی کے موقعے اور این ڈی ایم سی کے سرکاری مکانوں پر بھی ان کا حق  یقینی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ ان سہولتوں کے حقدار کافی پہلےسے تھے، لیکن موجی کے اس فیصلے کے سبب انہیں اپنا حق آج مل رہا ہے۔

06.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج پشپ وہار ہاؤسنگ کمپلیکس میں 120 نئے      فلیٹوں کا بھی وقف ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ رنجیت سنگھ فلائی اوور اور صفدر جنگ فلائی اوور کی جدید کاری اور سجاوٹ بھی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی کئی شعبوں میں ترقی کی بنیاد رکھنے والے شخص ہیں۔جناب شاہ نے کہا کہ 2014 سے پہلے شہری ترقی کے شعبے میں سرکار کی کوئی پالیسی ہی نہیں تھی، لیکن 2014 کے بعد مودی جی نے ہر شعبے کو ترقی دینے کے لئے آگے بڑھ کر ذمہ داری لی اور ایک جامع ، نتیجہ خیز شہری ترقی کی پالیسی بنائی، جو   5ستونوں پر مبنی ہے ، جس کے تحت شہر کے گورننس کو بہتر بنانے کا بیڑا   اٹھایا۔ ای –گورننس ، اسمارٹ سٹی مشن ، اِنٹی گریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور سی سی ٹی وی نیٹ ورک کے توسط سے شہر کے گورننس کو بہتر بنانے کا کام کیا۔ اس کے ساتھ ہی شہر کے بنیادی ڈھانچے میں بھی کئی اسکیموں کے تحت حکومت ہند نے کئی تبدیلیاں کی۔ جیسے امرت مشن، ریرا قانون، میٹرو کے جال اور الیکٹرک بسوں سے شہروں کے بنیادی ڈھانچے اورماحولیات میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صاف صفائی پر بھی توجہ دی گئی۔شفاف توانائی، سوچھ بھارت ابھیان اور عوامی بیت الخلاء کی تعمیر ، صاف توانائی، سولر روف ٹاپ اور  ا یل ای ڈی لائٹس کے توسط سے شہر کی صاف صفائی کو بہتر کرنے کا کام نریندر مودی سرکار نے کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ شہری غریبوں کی بہبود کے لئے تقریباً ایک کروڑ 50 لاکھ  شہری غریبوں کے لئے گھر بنانے کا کام کیا۔ پردھان منتری سوندھی یوجنا کے کے توسط سے     ریہڑی پٹری والوں کو خود کفیل بنانے کا کام کیا اور ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے انہیں آسانی سے بیکنگ سہولت مل سکے ، اس کے لئے کام کیا اور ریاستوں و شہروں کے درمیان ایک صحت مند مقابلہ آرائی کو بڑھاوا دینے کا کام بھی کیا۔

07.jpg

مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ مودی جی کی نتیجہ خیز شہری ترقی کی پالیسی کے سبب آج ملک کے شہر بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں این ڈی ایم سی کو مزید مضبوط کرناہے، خدمات کو خصوصی اور وسیع بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صاف صفائی کو فرض تسلیم کرکے پورے این ڈی ایم سی علاقے میں صاف صفائی کی عادت کو بڑھاوا دینا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج مودی جی کے ایک اہم فیصلے کے سبب 4400ملازمین کی زندگی میں حوصلہ ، جوش  اور امید کی نئی کرن آئی ہے۔

***********

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4800)



(Release ID: 1921837) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi