وزارت دفاع
پینتیس ویں بحریہ ہائیر کمان کورس (این ایچ سی سی) کی الوداعی تقریب
Posted On:
03 MAY 2023 3:15PM by PIB Delhi
پینتیس ویں بحریہ ہائیر کمان کورس (این ایچ سی سی) کی الوداعی تقریب، 03 مئی کو نیول وار کالج (این ڈبلیو سی) گوا میں منعقد ہوئی۔ ہندوستانی بحریہ کے 25 افسران سمیت34 افسران ، ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ کے چار چار افسران اور ایک ساحلی گارڈ آفیسر نے کورس مکمل کیا ،جس کا آغاز 01 اگست 22 کو ہوا تھا۔ این ایچ سی سی ،ایک فلیگ شپ کورس ہے جس میں ہندوستانی بحریہ کے کیپٹن اور آرمی، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے مساوی رینک شامل ہیں۔ کورس کا مقصد قومی سلامتی، میری ٹائم حکمت عملی، مشترکہ آپریشنز اور ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں پر بنیادی توجہ کے ساتھ جامع اور آپریشن کی سطح پر قیادت کے لیے افسران کو تیار کرنا ہے۔ کورس کے دوران، شریک افسران نے، قوم کے لیے بالعموم اور مسلح افواج کے لیے بالخصوص اسٹریٹجک اور آپریشنل اہمیت کے مختلف موضوعات پر تحقیق کی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی گوا کے معزز گورنر جناب سریدھرن پلئی تھے۔ اس موقع پر فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، جنوبی بحری کمان وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی نے بھی شرکت کی۔ کورس کے تمام شرکاء کو ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک سٹڈیز پر ڈگری سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ کیپٹن راجیو تیواری کو بہترین مقالہ کے لیے چیف آف نیول اسٹاف گولڈ میڈل اور کیپٹن وکرم آہوجا کو دوسرے بہترین مقالہ کے لیے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (مغربی) سلور میڈل سے نوازا گیا۔ کیپٹن کنال بھاردواج کو بہترین آپریشن ریسرچ پیپر کے لیے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف (جنوبی) سلور میڈل سے نوازا گیا جب کہ کیپٹن ورون پانیکر اور کرنل آر آر لدھا کو دوسرے بہترین آپریشن ریسرچ پیپر کے لیے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف (مشرقی) سلور میڈل سے نوازا گیا۔ تقریب کے دوران کیپٹن سورج جیمز ربیرا کو سب سے زیادہ حوصلہ مند افسر کے لیے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی یاد میں ایک نئی قائم کردہ جنرل بپن راوت ٹرافی سے نوازا گیا۔ بحریہ کی ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے) کی صدر محترمہ کلا ہری کمار، این ڈبلیو ڈبلیو اے (جنوبی علاقہ) کی محترمہ مدھومتی ہمپی ہولی اور آنجہانی جنرل بپن راوت کی بیٹیاں بھی ایوارڈ تقریب میں موجود تھیں۔
مہمان خصوصی نے، تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور افسران کی استقامت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ فارغ التحصیل افسران اب مسلح افواج میں کلیدی آپریشنل اور اسٹاف کے متعلقہ عہدوں پرتعینات ہوں گے اور پالیسی سازی کے ساتھ ساتھ فیصلہ سازی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
*****
U.No.4785
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1921760)
Visitor Counter : 158