اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی نے کمپنی کی تاریخ میں اپریل کے مہینے میں بہترین کارکردگی  کاریکارڈ بنایا

Posted On: 02 MAY 2023 4:35PM by PIB Delhi

ہندوستان کے خام لوہے پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی این ایم ڈی سی نے اپریل 2023 میں 3.51 ملین ٹن(ایم ٹی) کی پیداوار اور 3.43 ملین ٹن کی فروخت کی اطلاع دی ہے، جو  این ایم ڈی سی کی تاریخ میں کسی بھی اپریل کے مہینے کے لیے اب تک کی بہترین کارکردگی کےریکارڈکی عکاسی  کرتی ہے۔

 

اپریل 2022

اپریل 2023

ترقی کافیصد

پیداوار

3.15

3.51

11.42

فروخت

3.12

3.43

9.93

 

 

 

 

 

اپریل 2023 میں این ایم ڈی سی کی جانب سے پیدا کئے گئے خام لوہا 11.42 فیصد رہا جو اپریل 2022 کے مقابلے زیادہ ہے ۔ اور گزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے فروخت میں  ترقی 9.93 فیصد رہی  ۔مالی سال 2022 اورمالی سال 2023 میں لگاتار 40 ملین ٹن کی رفتارسے آگے بڑھتے ہوئے، کان کنی کی بڑی کمپنی ایک ریکارڈ توڑ مہم جوئی پر مصروف عمل ہے کیونکہ اس نے آغاز کے بعد سے کسی بھی اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ پیداوار اور فروخت حاصل کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UE3F.jpg

شاندار کارکردگی پر ٹیم این ایم ڈی سی کو مبارکباد دیتے ہوئے،  این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی (اضافی چارج) جناب امیتاوا مکھرجی نے کہا کہ اپریل کے ٹھوس اعداد و شمار میں دیکھا گیا ہے کہ این ایم ڈی سی کی کمر توڑ محنت میں لگن اور مستقل مزاجی دکھائی دیتی ہے۔ جناب مکھرجی نے مزید کہا کہ ہم اپنی سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور قوم کی بڑھتی ہوئی لوہے کی طلب کو پورا کرنے کے لیے مسلسل نئے طریقہ کار اور ٹیکنالوجیز کو اپنا رہے ہیں۔ اب ہم 2030 تک 100 ایم ٹی پی اے کان کنی کمپنی بننے کا ہدف رکھتے ہیں اور اسے حاصل کرنے کے لیے بنائے گئے روڈ میپ پر اعتماد کے ساتھ چل رہے ہیں، ۔

***

ش ح۔  ح ا۔ ف ر

U. No. 4771


(Release ID: 1921539) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi