امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چنتن شیورزنے اختراعی نظریات کی آزادانہ تشہیر کی اجازت دی ہے : جناب گوئل کا بیان


دوروزہ چنتن شیور کااہتمام فریدآباد میں خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ کی طرف سے کیا گیا

عوامی نظام تقسیم کو مضبوط بنانا اور خوراک کی یقینی فراہمی ایجنڈے میں سرفہرست

Posted On: 03 MAY 2023 9:43AM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم، ٹیکسٹائل اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے چنتن شیور کے دوران خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے کے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ یہ مشق ایک جاری رہنے والا عمل ہونا چاہیے۔ اس قسم کی مشق درجہ بندی کے درمیان حائل رکاوٹوں کو ختم کرتی ہے اور اختراعی نطریات کی آزادانہ تشہیر کی اجازت دیتی ہے جس پر محکمہ کی جانب سے وسیع تر عوام کے فائدے کے لیے مزید کارروائی کی جا سکتی ہے اور یہ سب کی ذاتی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔

دو روزہ چنتن شیور 27 کو شروع ہوا اور 28 اپریل 2023 کو فرید آباد میں اختتام پذیر ہوا۔

افتتاحی اجلاس کے دوران موجود صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور دیہی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے اپنے خیالات  کااظہار  کرتے ہوئے  شرکاء کی اس بات کے لئے تعریف کی کہ ان کے نظریات اہم تعاون فراہم کررہے ہیں اور محکمہ اور اس کے کام کو بڑھانے کے لیے انہوں نے پنی بصیرت فراہم کی۔ انہوں نے افسروں کو شیور کے دوران سامنے آنے والے خیالات پر عمل کرنے کی ترغیب دی اور مشورہ دیا کہ وہ ان کو زیادہ سے زیادہ حد تک عملی جامہ پہنائیں تاکہ ہمارے محکمے کے فوڈ سیکورٹی کے وژن کو یقینی بنایا جا سکے۔

 ڈی ایف پی ڈی کے سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا، اور محکمہ کے تقریباً 100 افسران/ اہلکاروں نے شیور میں شرکت کی۔ مذکورہ بالا چاروں موضوعات کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران و اہلکاروں کے چار گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ  مضمون کےممتاز ماہرینِ آر ایس سوڈھی،  جناب اشوک گلاٹی اورجناب ایس شیوکمار نے محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) کے وژن کو پورا کرنے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جناب آر ایس سوڈھی نے امول کے ساتھ اپنے برسوں کا تجربہ شیئر کیا اور ایک موثر سپلائی چین بنانے کے بارے میں گہری معلومات فراہم کی۔ پروفیسر اشوک گلاٹی نے غذائی تحفظ اور موافق  آب و ہوا کے لیے پی ڈی ایس کا فائدہ اٹھانے پر رائے دی۔جناب ایس شیو کمار نے زرعی کاروبار پر اپنے قیمتی معلومات کے ساتھ پی ڈی ایس کی صارف پر توجہ بڑھانے کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ قابل ترغیب مقرر جناب شیو کھیرا نے اپنی زندگی کو بدلنے والی دلچسپ گفتگو سے شیور کے شرکاء کا جوش بڑھایا۔

***

ش ح۔  ح ا۔ ف ر

U. No. 4766


(Release ID: 1921530) Visitor Counter : 153