وزارت دفاع
ائیر مارشل بالاکرشنن منی کانتن نے ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف سدرن ائیر کمانڈ کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
02 MAY 2023 3:51PM by PIB Delhi
ایئر مارشل بالاکرشنن منی کانتن نے یکم مئی 2023 کو سدرن ایئر کمانڈ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف (اے او سی -اِن سی) کا عہدہ سنبھالا۔ وہ سینک اسکول کجا کوٹم اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے طالب علم رہے ہیں۔انہیں 7 جون 1986 کو ہندوستانی فضائیہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف قسم کے ہیلی کاپٹروں اور فکسڈ ونگ طیاروں میں 5400 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی ہے۔ وہ ایک ہیلی کاپٹر کمبیٹ لیڈر اور ایک ٹائپ کوالی فائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔
ائیر مارشل نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور ٹیکٹکس اینڈ ائیر کمبیٹ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (ٹی اے سی ڈی ای) میں تدریسی خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے ایک فرنٹ لائن ہیلی کاپٹر یونٹ اور دو پریمیئر آئی اے ایف اسٹیشنوں کی کمانڈ کی ہے۔ انہوں نے ایچ کیو ، آئی ڈی ایس میں ایچ کیو مینٹیننس کمانڈ اور اے سی آئی ڈی ایس انٹ – سی کے سینئر ایئر اینڈ ایڈمنسٹریٹو اسٹاف آفیسر (ایس اے اے اسی او) کا عہدہ بھی سنبھالا ہے جس میں وہ بین الاقوامی دفاعی تعاون کے لیے ذمہ دار تھے۔ انہوں نے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن سے پی جی ڈگری، کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ سکندرآباد سے ایم ایم ایس اور نیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ موجودہ تقرری سے قبل ، وہ ایسٹرن ایئر کمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے اور فضائی آپریشنز کو ہینڈل کرتے تھے۔
ایئر مارشل نے اتی وششٹ سیوا میڈل (اے وی ایس ایم) اور وایو سینا میڈل (وی اے ایم) کے صدارتی ایوارڈز بھی حاصل کئےہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-4749
(Release ID: 1921478)
Visitor Counter : 128