صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مطلوبہ اضلاع میں خواہش مند ضلعی پروگرام پر اپ ڈیٹ
خواہش مند اضلاع نے صحت اور غذائیت کے اشاریوں کے حوالے سے بہتری دکھائی ہے
Posted On:
28 MAR 2023 4:57PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیتی آیوگ منتخب اضلاع میں سماجی و اقتصادی اشاریوں کی بہتری کے لیے خواہش مند ضلع (اے ڈی ) پروگرام کو نافذ کرتا ہے۔ عام طور پر خواہش مند اضلاع نے صحت اور غذائیت کے اشاریوں کے حوالے سے بہتری دکھائی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کردہ سالانہ پروگرام نفاذی منصوبہ (اے پی آئی پی) کی بنیاد پر قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں/ پہل قدمیوں کے نفاذ میں تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حمایت کرتی ہے۔
جیسا کہ نیتی آیوگ کے ذریعہ مطلع کیا گیا ہے، اے ڈی پروگرام کی اہم حکمت عملی موجودہ اسکیموں کے ہم آہنگی پر مبنی ہے، جن کی اپنی فنڈنگ کا انتظام ہے۔ مسابقتی جذبے کو فروغ دینے اور اہم خلا کو دور کرنے کے لیے، نیتی آیوگ کے ذریعے چیلنج روٹ کے ذریعے اضافی فنڈ مختص کیا جاتا ہے۔ ہر ماہ، اضلاع کا اندازہ ماہانہ پیشرفت اور مجموعی لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کی بنیاد پر اور شناخت کیے گئے پانچ شعبوں میں سے ہر ایک میں کیا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والوں کو بالترتیب دس کروڑ اور پانچ کروڑ روپے سے نوازا جاتا ہے۔ صحت اور غذائیت کے شعبے سمیت اے ڈی میں لئے گئے پانچ شعبوں میں سے ہر ایک کے پہلے رینک والے کو تین کروڑروپے انعام دیا جاتا ہے۔ملک میں خواہش مند اضلاع کے انتخاب میں صحت اور غذائیت کو 30فیصدکی ترجیح دی گئی ہے۔
************
ش ح۔ا ک ۔ م ص
(U: 4736)
(Release ID: 1921335)
Visitor Counter : 98