وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی بحریہ نے گوا کے ساحل پر آئی ایل- 38 ایس ڈی  طیارے سے دیسی ایئر ڈراپ ایبل کنٹینر ‘ اے ڈی سی- 150’  کا پہلا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا

Posted On: 01 MAY 2023 9:40PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور ہندوستانی بحریہ نے 27 اپریل 2023 کو گوا کے ساحل سے  آئی ایل 38 ایس ڈی  طیارے سے‘ اے ڈی سی- 150 ’  کا پہلا کامیاب تجربہ کیا۔ 150 کلوگرام پے لوڈ کی صلاحیت کے ساتھ ہوائی جہاز زمین پر اتارے جانے  والا  یہ کنٹینر اندرون ملک تیار کیاگیا ہے۔ یہ آزمائشی تجربہ بحری  کارروائیوں کے درکار لاجسٹکس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کیا گیا تاکہ بحری جہازوں کو ( پریشانی کے وقت میں ) انجینئرنگ اسٹورز کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے فوری  طور پر کارروائی کی جاسکے ، جو ساحل سے 2,000 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر تعینات ہیں۔ یہ فاضل  پرزوں  اور اسٹورز کو جمع کرنے کے لیے ساحل کے قریب آنے کی  جہازوں کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔

تین ڈی آر ڈی او لیبارٹریز ۔ نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری (این ایس ٹی ایل)، وشاکھاپٹنم؛ ایریل ڈیلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ(اے ڈی آر ڈی ای)، آگرہ اور ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ(اے ڈی ای) ، بنگلورو – اے ڈی سی۔150  کنٹینر کی تیاری میں شامل ہیں۔ اہم فلائٹ کلیئرنس سرٹیفیکیشن ریجنل سنٹر فار ملٹری ایئروورٹی نیس(آر سی ایم اے) ، کانپور کی طرف سے دیا گیا جس کی سربراہی سینٹر فار ملٹری ایئروورٹی نیس اینڈ سرٹیفیکیشن(سی ای ایم آئی  ایل اے سی) ، بنگلورو نے کی۔

سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او نے اے ڈی سی۔150   کے کامیاب آزمائشی تجربے کے لئے سائنسدانوں اور ہندوستانی بحریہ کو مبارکباد دی ہے۔

*************

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.4725



(Release ID: 1921317) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Tamil