صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال
Posted On:
02 MAY 2023 10:30AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 220.66 کروڑ (95.21 کروڑ دوسری خوراک اور 22.87 کروڑ احتیاطی خوراک) کووڈ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2،180ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 44،175 ہے۔
فی الحال زیر علاج مریضو ں کی شرح 0.10فیصد ہے۔
سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.72فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6،379 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,43,77,257 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 3,325 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (2.29فیصد) ہے ۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانےوالے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (3.87فیصد ) ہے ۔
اب تک کل 92.69 کروڑ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ؛ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,45,309 ٹیسٹ کیے گئے۔
************
ش ح۔ س ک ۔ م ص
(U: 4728 )
(Release ID: 1921309)
Visitor Counter : 137