وزارتِ تعلیم

گجرات اور مہاراشٹر نے یکم مئی کو اپنا 63واں یوم تاسیس بڑے جوش و خروش سے منایا


’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے تحت، ملک بھر کے راج بھونوں میں گجرات اور مہاراشٹر کا یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات منعقد کی گئیں اور تنوع میں ہندوستان کے اتحاد کا جشن منایا گیا

Posted On: 01 MAY 2023 8:33PM by PIB Delhi

گجرات اور مہاراشٹر کی ریاستوں نے آج یکم مئی کو اپنا 63واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات اور مہاراشٹر کے لوگوں کو اپنی جانب سے مبارک باد پیش کی۔ ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، ”مہاراشٹر ڈے پر نیک خواہشات۔ ریاست کو ایک عظیم ثقافت اور محنتی لوگوں سے نوازا گیا ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں قومی ترقی کو تقویت بخشی ہے۔ میں آنے والے سالوں میں مہاراشٹر کی مسلسل ترقی کے لیے دعا گو ہوں۔“

ایک اور ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے ریاست گجرات کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، ”گجرات استھاپنا دیوس پر مبارکباد۔ گجرات نے اپنی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ ساتھ اپنی منفرد ثقافت کی وجہ سے ایک پہچان بنائی ہے۔ میری دعا ہے کہ ریاست آنے والے وقت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہے۔“

گجرات:-

مہاراشٹرا – وزیر اعظم نے مہاراشٹر ڈے پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گجرات اور مہاراشٹر کی ریاستوں میں ان کے یوم تاسیس کے موقع پر شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

”ہماری حکومت سماج کے تمام طبقات کے ساتھ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پر عزم ہے۔ میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اکٹھے ہوں اور ایک نیا اور مضبوط مہاراشٹر بنانے کا عزم کریں“۔ مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس نے ریاست کے 63 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ سرکاری تقریب کے دوران یہ بات کہی۔

گورنر نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔ اجتماع سے اپنے خطاب میں، انہوں نے مہاراشٹر کے لوگوں کو گرم جوشی سے مبارک باد پیش کی اور حکومت کی طرف سے مہاراشٹر کے لیے کی جا رہی اہم فلاحی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا اشتراک کیا۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ جناب ایک ناتھ شندے، ممبئی مضافاتی ضلع کے سرپرست وزیر منگل پربھات لودھا، چیف سکریٹری جناب منوج سونک، مختلف ممالک کے قونصل اور اعزازی قونصل اور سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

 

 

 

گجرات میں، گجرات کے 63 ویں یوم تاسیس کے موقع پر، ریاست کے مختلف حصوں میں تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔ گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیو ورت نے جام نگر میں ایک عظیم الشان تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر جام نگر میں ایک خصوصی پریڈ اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

 

 

ایک بھارت اور شریشٹھ بھارت کے جذبے کی پیروی میں جو ہندوستان کے ’تنوع میں اتحاد‘ کا جشن مناتے ہیں، ملک بھر کے راج بھونوں (گورنر ہاؤس) نے گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس کو بڑے دھوم دھام سے منایا جس میں دونوں ریاستوں کی بھر پور اور متحرک ثقافت کی نمائش کی گئی۔

دہلی میں، مہاراشٹر اور گجرات کا یوم تاسیس آج راج نواس میں منایا گیا جس میں لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ نے ملک کی ترقی اور فروغ میں دونوں ریاستوں کے کردار کی تعریف کی۔

راج بھون میں ایک گھنٹہ طویل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دہلی میں مقیم دونوں ریاستوں کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور دونوں ریاستوں کے روایتی رقص کے اسکولی طلبا کی شاندار کارکردگی سے اس تقریب کو نمایاں کیا گیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اسکولی لڑکیوں کی کارکردگی کو سراہا جنہوں نے بالترتیب گجرات اور مہاراشٹر کے لوک رقص ’گربھا‘ اور ’لاونی‘ کی کارکردگی سے سامعین کو مسحور کر دیا۔

 

 

آندھرا پردیش کے گورنر جناب ایس عبدالنذیر نے گجرات اور مہاراشٹر کی تنظیموں کے اراکین کے ساتھ گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس کی تقریبات کی قیادت کی۔ آج وجے واڑہ میں راج بھون کے دربار ہال میں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ پروگرام کے تحت تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر، انہوں نے کہا کہ ”ہندوستان کو اپنی بھر پور تاریخ، ثقافت اور ورثے اور ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ پر فخر ہے۔“ گجرات اور مہاراشٹر کی ریاستوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے متحرک ثقافتی ورثے، تاریخ اور مزیدار کھانوں کے لیے مشہور ہیں۔ راج بھون میں ثقافتی پروگرام کا آغاز آندھرا پردیش، گجرات اور مہاراشٹر کے گانوں کی پیش کش کے ساتھ ہوا، اس کے بعد گجرات اور مہاراشٹرا ایسوسی ایشن کے اراکین کی جانب سے بھرت ناٹیم اور گربا رقص پیش کیا گیا۔

 

 

پڈوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تملائی سندر راجن نے گجرات اور مہاراشٹر ڈے کی تقریبات کی میزبانی گجرات کی ثقافتی ٹیم کے ساتھ مل کر راج نواس، پڈوچیری میں کی۔ گورنر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہمارے پاس زبان، ثقافت، کھانے کی عادات اور ریاستی حدود کا تنوع ہو سکتا ہے لیکن ہم ہندوستانیوں کے طور پر فخر کے جذبات کے ساتھ متحد ہیں۔ اس موقع پر گجرات سے تعلق رکھنے والے ثقافتی پروگرام جیسے ڈانڈیا کا انعقاد کیا گیا۔

 

 

 

مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل نے گجرات اور مہاراشٹر کے عوام کو ان کے یوم ریاست کے موقع پر مبارک باد پیش کی جسے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہندوستان کے اتحاد کے تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

 

اوڈیشہ راج بھون میں بھی آج گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس کی تقریب کا مشاہدہ کیا گیا۔ اوڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اجتماع سے خطاب کیا۔ گورنر نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں یوم ریاست منانے سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو تقویت ملے گی اور ہمارے سماجی و ثقافتی رشتے کو تقویت ملے گی۔ اس جشن میں ریاست کے گجرات اور مہاراشٹر کی برادریوں کے افراد نے شرکت کی۔

 

 

 

اروناچل پردیش کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل کے ٹی پارنائک نے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے راج بھون میں گجرات اور مہاراشٹرا ریاست کے یوم تاسیس کی تقریب کی میزبانی کی۔ گورنر نے گجرات اور مہاراشٹر کے لوگوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ مہاراشٹر اور گجرات کے لوگوں کے اروناچل پردیش کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔ راج بھون میں ہونے والی تقریب میں گجراتی اور مراٹھی برادریوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے گورنر اور ریاست کی خاتون اول کے ساتھ اروناچل پردیش کے لوگوں کے لیے اپنے تجربات، کامیابیوں اور نیک خواہشات کا اشتراک کیا۔ اس موقع پر خصوصی گجراتی اور مراٹھی کھانوں کے ساتھ ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

 

 

پنجاب راج بھون گجرات اور مہاراشٹر کی ثقافتی کارکردگی سے دونوں ریاستوں کے ریاستی یوم تاسیس کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں زندہ ہو گیا۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تھیم کے تحت تنوع میں اتحاد کے بندھنوں کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ریاستوں کے بھر پور ورثے اور ثقافتی تنوع کو دکھایا گیا۔

 

 

ہریانہ میں، ہریانہ کے گورنر جناب بندارو دتاتریہ نے آج ہریانہ راج بھون میں اپنے ریاستی یوم تاسیس کی تقریبات کے اہم موقع پر مہاراشٹر کے معزز مہمانوں کے ساتھ ایک جاندار گفتگو کی۔

 

 

جھارکھنڈ کے گورنر جناب سی پی رادھا کرشنن نے گجرات اور مہاراشٹرا کے یوم تاسیس کے موقع پر راج بھون میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ریاستوں کی ثقافتی ورثہ اور شاندار تاریخ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ریاستوں نے ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر گجراتی سماج کی طرف سے گربا رقص، مراٹھی سماج کی مسز وندنا دھاموری کا بھجن اور لوہردگا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر واگھمارے پرساد کرشنا کا گانا پیش کیا گیا۔

 

 

 

تمل ناڈو کے گورنر، جناب آر این نے گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خطاب میں بھارت کو ایک ”ثقافتی تسلسل“ قرار دیا جس میں علاقائی تغیرات ہیں لیکن وہی بنیادی اقدار ہیں جو ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو مجسم کرتی ہیں۔ تمل ناڈو کو اپنا گھر بنانے والے دونوں ریاستوں سے آئے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

 

 

 

کیرالا کے گورنر جناب عارف محمد خان نے کیرالا راج بھون میں یوم مہاراشٹر اور یوم گجرات کی تقریب کے شرکا کا روایتی پنچاریمیلم کے ساتھ خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر کوچی اور تروننت پورم کے رقاصوں نے گربا اور ڈانڈیا کا مظاہرہ کیا۔

 

 

 

راجستھان میں گورنر جناب کلراج مشرا نے راج بھون میں مہاراشٹر اور گجرات ریاستوں کے یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تنوع میں اتحاد کی سرزمین ہے اور مختلف ثقافتوں کے باوجود ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو اپناتے ہوئے تمام ہم وطنوں کو ایک ہم آہنگ سماج کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔ مہاراشٹر اور گجرات کے عوام کو ان کے یوم تاسیس پر مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کی شاندار تاریخ ہے اور ان کی بھر پور ثقافت اور متحرک روایات ہماری قوم کا اٹوٹ حصہ ہیں۔

 

 

 

گوا کے گورنر جناب پی ایس سریدھرن پلئی نے راج بھون میں مہاراشٹرا اور گجرات ریاست کا جشن منانے کے موقع پر شرکت کی۔ گورنر نے اس موقع پر مبارک باد پیش کی۔

 

 

تریپورہ کے گورنر جناب ستیہ دیو نارائن آریہ نے راج بھون، اگرتلہ میں منعقدہ گجرات اور مہاراشٹر ڈے کی تقریب کا افتتاح کیا۔

 

چھتیس گڑھ کے گورنر جناب بسوا بھوسن ہری چندن نے راج بھون میں تقریب کی صدارت کی۔ چھتیس گڑھ راج بھون گجرات اور مہاراشٹر کا یوم تاسیس منانے کے موقع پر خوشی اور جشن سے بھرا ہوا تھا۔

 

 

جموں میں، لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر اپنی مبارک باد پیش کی اور گجرات اور مہاراشٹر کے لوگوں کو دلی مبارک باد پیش کی۔ مہاراشٹر اور گجرات کے آزادی پسندوں، شہیدوں اور عظیم شخصیات کو خراج تحسین، جنہوں نے ہندوستان کی ترقی میں بے پناہ تعاون کیا ہے۔

 

 

ایک بھارت شریشٹھ بھارت حکومت ہند کی ایک پہل ہے جس کا مقصد ہندوستان کے ثقافتی تنوع کو منانا، قومی اتحاد کے احساس کو فروغ دینا اور باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ یہ ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتا ہے، مختلف سرگرمیوں جیسے آرٹ، موسیقی، رقص، کھانا، کھیل وغیرہ کے ذریعے ثقافتی اور لسانی تبادلے کو فروغ دیتا ہے۔ دیگر ریاستوں کے راج بھونوں کی طرف سے گجرات اور مہاراشٹر کے یوم تاسیس کی تقریب قومی اتحاد کے فروغ کے لیے ایک منفرد قدم ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4720



(Release ID: 1921299) Visitor Counter : 212


Read this release in: Marathi , English , Hindi