خلا ء کا محکمہ
آف دی شیلف اجزاء سے تیار کردہ نئے کم لاگت والے اسٹار سینسر کا پہلا کامیاب ٹیسٹ لانچ
Posted On:
01 MAY 2023 5:02PM by PIB Delhi
ایک نیا کم لاگت والا اسٹار سینسر، جسے ماہران فلکیات نے آف دی شیلف پرزوں سے تیار کیا ہے، حال ہی میں اسروکے ذریعے پی ایس ایل وی سی-55 سے لانچ کیا گیا ہے۔ اپنے پہلے خلائی ٹیسٹ میں، سینسر، جو پی ایس ایل وی مدار کے تجرباتی ماڈیول ( پی او ای ایم) پر نصب ہے اوراچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہےنیز ابتدائی ڈیٹا نے اب اس کے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ اس کے کام کی توثیق بھی کر دی ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے) کے ذریعہ تیار کردہ اسٹار بیری سینس پے لوڈ، جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کا ایک خود مختار ادارہ ہے، 22 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا۔ سیٹلائٹ کس طرف اشارہ کر رہا ہے اس کا تیزی سے حساب لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ کم لاگت والا سینسر پہلی بار خلا میں آزمایا جا رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں اسپیس پے لوڈز گروپ کے ماہرین فلکیات نے اعلان کیا ہے کہ نہ صرف اسٹار بیری سینس نے خلا میں سخت حالات کا مقابلہ کیا ہے اور توقع کے مطابق کام کر رہا ہے، بلکہ ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اشارہ کرنے والی سمت کا حساب لگانے کے قابل ہے۔
کسی بھی خلائی مشن کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ سیٹلائٹ کسی بھی مقررہ وقت میں کس طرف اشارہ کر رہا ہے۔ اگرچہ ایسا کرنے کے کئی طریقے ہیں، ایک ستارہ سینسر خلائی جہاز کی واقفیت کے بارے میں انتہائی درست معلومات فراہم کرتا ہے۔ آئی آئی اے میں اسپیس پے لوڈز گروپ کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا اسٹارٹ سینسر، اپنے فیلڈ آف ویو میں ستاروں کی شناخت کرکے خلا میں اس کی نشاندہی کرنے والی سمت تلاش کرنے کے قابل ہے۔ بھرت چندر نے کہا’’یہ پے لوڈ معروف منی کمپیوٹر ریسپ بیری پی آئی کے ارد گرد بنایا گیا ہے اور الیکٹرانکس اور سافٹ ویئر کو اندرون ملک ڈیزائن کیا گیا تھا‘‘۔ بھر چندرپروجیکٹ کے ٹیکنیکل لیڈر اور پی ایچ ڈی۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس پے لوڈ کا فائدہ یہ ہے کہ یہ لاگت سے موثر، تعمیر میں آسان ہے اور اسے مختلف قسم کے سیٹلائٹس پر نصب کیا جا سکتا ہے‘‘۔
اسٹار بیری سینس کو اسرو کے پی ایس ایل وی مدار کے تجرباتی ماڈیول ( پی او ای ایم)) پر نصب کیا گیا تھا، جو ہمارے پے لوڈ کو کام کرنے کے لیے ایک مستحکم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ پی او ای ایم اسرو کا ایک منفرد اقدام ہے جو پی ایس ایل وی کے چوتھے مرحلے کو سائنسی تجربات کرنے کے لیے ایک مداری پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتا ہے۔، اسٹارٹ بیری سینس پروجیکٹ کے پرنسپل تحقیق کار ریکیش موہن نے کہا کہ یہ خلا میں قلیل مدتی سائنسی تجربات کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔
بنیادی مقصد خلا میں اس کی بقا اور کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ پرواز کی اہلیت کے ٹیسٹ ایم جی کے مینن لیبارٹری فار اسپیس سائنسز میں کیے گئے، جو ہوساکوٹ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس کے کریسٹ کیمپس میں واقع ہے۔ اسکائی امیجنگ ٹیسٹ ہماری وینو باپو آبزرویٹری میں منعقد کیے گئے تھے۔ آئی آئی اے کے سابق وزٹنگ سائنسدان اور اسٹار بیری سینس ٹیم کے رکن بینوکمار اورٹیم میں ، ایک پی ایچ ڈی طالب علم شبھم گھاٹول نے کہا۔’’لانچ کے بعد کے دنوں کے دوران، ہم نے تصدیق کی ہے کہ بیری اسٹارٹ سینس خلا میں توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے‘‘۔
اسٹارٹ بیری سینس کا بنیادی کام منظر کے میدان کی تصویر کشی کرنا، ستاروں کی صحیح شناخت کرنا اور اشارہ کرنے والی سمت کا حساب لگانا ہے۔ شوبھانگی جین، پی ایچ ڈی ٹیم میں شامل طالب علم نے کہا، ’’ابتدائی اعداد و شمار کے تجزیے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امیجنگ کا سامان توقع کے مطابق کام کرتا ہے، اور جہاز پر موجود سافٹ ویئر اشارہ کرنے والی سمت کا حساب لگانے کے قابل ہے‘‘۔ ٹیم کے ساتھ الیکٹرانکس انجینئر مہیش بابو نے مزید کہا، ’’پے لوڈ سے موصول ہونے والی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے، ہم بین الاقوامی ڈیٹا بیس کے ڈیٹا سے موازنہ کر کے اس کی درستگی کی تصدیق کر رہے ہیں‘‘۔
ریخیش موہن نے مزید کہا’’پی ایس ایل وی ٹیم کے ساتھ کام کرنا پوری ٹیم کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین تجربہ تھا۔ اس کامیاب منصوبے میں ان-اسپیس ای کی رہنمائی اور تعاون بھی انمول تھا‘‘۔ اس ٹیم میں مارگریٹا سفونووا (ڈی ایس ٹی ویمن سائنٹسٹ) اور جینت مورتی (وزیٹنگ پروفیسر) بھی شامل تھیں۔
اسٹار بیری سینس کے انجینئرنگ ماڈل کے ساتھ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس میں اسپیس پے لوڈ گروپ کے ٹیم کے اراکین
اسٹار بیری سینس کی ایک سادہ تصویر۔ تصویر کو بدلا گیا ہے اور اسی لئے سفید بیک گراؤنڈ میں ستارے کالے نظر آرہے ہیں۔ سرخ دائرے ان ستاروں کی پوزیشن واضح کرتے ہیں جن کا مقابلہ بیرونی ڈاٹا بیسز کے ساتھ کیا گیا ہے۔
*****
U.No.4699
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1921272)
Visitor Counter : 181