وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی ’من کی بات‘  کی 100ویں قسط راج بھون، گوا میں  نشر کی گئی


گورنر پی ایس سری دھرن پلئی نے ’من کی بات‘ کو سب سے بڑا غیر سیاسی اور مثبت ابلاغ عامہ کا پروگرام قرار دیا

پدم ایوارڈ یافتہ سدگُرو برہمیشانند آچاریہ سوامی، برہمانند سنکھوالکر، ونائک کھیڈیکر اور ایم کے بی میں ذکر کردہ فنکار اس اسکریننگ میں موجود تھے

Posted On: 30 APR 2023 3:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہانہ خطاب ’’من کی بات‘‘ کی 100ویں قسط کی ایک خصوصی اسکریننگ آج گوا راج بھون میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں گورنر پی ایس سریدھرن پلئی اور کئی پدم ایوارڈ یافتہ افراد نے شرکت کی، جن میں سدگرو برہمیشانند آچاریہ سوامی، برہمانند سنکھوالکر، ونائک کھیڈیکر اور گوا کے مقامی فنکاروں جیسے ساگر نائک مولے، اور گرودت ونتیکر شامل تھے۔ اس تقریب میں پدم ایوارڈز اور گوا کے  ان باشندوں کے اعزاز کا بھی مشاہدہ کیا گیا جن کا تذکرہ وزیر اعظم نے گزشتہ من کی بات کےایپی سوڈز میں کیا تھا۔ تقریب میں تقریباً 400 حاضرین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at3.42.06PMMO1A.jpeg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس پروگرام نے قوم پر خاص طور پر صحت، صفائی ستھرائی اور پانی کے تحفظ کے شعبوں میں اہم مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ شو کے غیر سیاسی انداز، ماورائی سیاست، کاسٹ اور عقیدے سے بالاتر ہونے کو بھی اس کی کامیابی میں ایک اہم عنصر کے طور پر سراہا گیا۔

گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام روایتی ہندوستان اور اس کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور اس کے ساتھ ایک جدید خوشحال قوم کے لیے ایک وژن بھی پیش کرتا ہے۔ پروگرام کا مجموعی طور پر قوم پر فوکس ملک کی ترقی کو تیز رفتار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ’’من کی بات‘‘ کو ہندوستان میں سب سے بڑے عوامی رابطہ نشریاتی پروگرام کے طور پر سراہا اور اسے ملک کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at3.42.06PM(1)DGEK.jpeg

گورنر نے کہا کہ ’’من کی بات‘‘ روایتی ہندوستان کی عکاسی تھی، اور اس پروگرام کے ذریعہ ملک ترقی کو حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے اسے ہندوستان کا سب سے بڑا عوامی رابطہ نشریاتی پروگرام اور ملک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن نے تقریب کے ایک حصے کے طور پر ’’من کی بات‘‘ اور آزادی کا امرت مہوتسو کے عنوان سے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا۔ اس نمائش میں پروگرام کی 100  اقساط کے متاثر کن لمحات کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے منتخب مواقع کی نمائش کی گئی ہے۔ ریکارڈنگ اسٹوڈیو کی  ایک نقل ترتیب دی گئی تھی، جو مہمانوں کے لیے تصویر کا موقع فراہم کرتی تھی، اور آل انڈیا ریڈیو پنجی کے ونٹیج ریڈیو آلات بھی نمائش کا حصہ تھے۔ ریکارڈنگ روم کی نقل کے اندر، ونٹیج آلات کے ساتھ خود کو کلک کرنے کے لیے زائرین فوٹو بوتھ پر ٹوٹ پڑے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at3.42.06PM(2)1VDH.jpeg

نمائش میں تبصرہ کی کتاب میں لکھتے ہوئے، گورنر سریدھرن پلئی نے وزارت اطلاعات و نشریات کی مختلف اکائیوں کی اس طرح کے پروگرام کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے سراہا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس ملک کے لوگوں کو روشناس اور متاثر کرنے کے لیے اس طرح کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

’’من کی بات‘‘ کے 100ویں ایپی سوڈ کا جشن ہندوستان کے لوگوں کو ایک بہتر مستقبل کی طرف متاثر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں پروگرام کے بے پناہ تعاون کا ثبوت ہے۔ یہ پروگرام پہلی بار 3 اکتوبر 2014 کو وجے دشمی کے مبارک موقع پر نشر کیا گیا تھا اور اس نے بے شمار سامعین کی زندگیوں کو کامیابی کے ساتھ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at3.42.05PM30VO.jpeg

************

ش ح ۔  اک    ۔ م  ص

 (U:4679 )


(Release ID: 1921040) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Marathi , Hindi